Tag: دو سالہ بچی

  • کراچی : مسافر بس نے دو سالہ ننھی بچی کو کچل ڈالا

    کراچی : مسافر بس نے دو سالہ ننھی بچی کو کچل ڈالا

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں خونی مسافر بس نے بچی کو کچل دیا، دو سالہ ایمان نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، ڈرائیور اور کنڈیکٹر فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن10نمبر کے قریب مسافر بس کے نیچے آکر کچلی جانے والی 2 سال کی ایمان کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اورنگی ٹاؤن منگل بازار کی پرہجوم سڑک پر پیش آیا، دو سالہ بچی قریبی مکان کی رہائشی تھی، کھیلتے ہوئی گھر سے باہر سڑک پر آگئی۔

    پولیس کے مطابق 2سال کی بچی سڑک سے گزرنے والی منی بس کے نیچے آگئی، بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر موقع سے فرار ہوگئے، مذکورہ بس تحویل میں لے کر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو تلاش کیا جارہا ہے۔

    علاوہ ازیں کراچی میں تین تلوار کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا، پولیس نے کار سوار شخص کو گرفتار کرلیا۔

    ڈیفنس خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے آن لائن فوڈ ڈلیوری کمپنی کا رائیڈر مرتضٰی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتارکرلیا۔

    شارع فیصل کارساز کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ماں شدید زخمی جب کہ اس کا بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ قیوم آباد جام صادق پل پر بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

  • دو سالہ بچی چوتھی منزل سے گر کر بھی معجزانہ طور پر محفوظ ۔۔

    دو سالہ بچی چوتھی منزل سے گر کر بھی معجزانہ طور پر محفوظ ۔۔

    ”جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے“ اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا، سعودی عرب کی عفیف کمشنری میں دو سالہ بچی چوتھی منزل سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بچی کے والد نے بتایا کہ مجھے نہیں معلوم یہ کیسے ہوا، میرا وہ کونسا عمل تھا جس کے باعث اللہ تعالی نے بچی کو دوبارہ زندگی دے دی۔

    بچی کے والد نے سعودی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بچی اپنی بہن کے ساتھ کھیل رہی تھی معلوم نہیں بہن نے کس طرح اسے کھڑکی کے باہر دھکیل دیا مگر وہ نیچے گرنے کے باوجود بھی موت کے منہ سے باہر نکل آئی۔

    والد کا مزید کہنا تھا’مجھے نہیں معلوم کہ میرا وہ کونسا عمل تھا جس کے باعث بچی زندہ بچ گئی، شاید والدین کی اطاعت یا صدقہ و خیرات دینا‘۔

    ڈاکٹروں نے تمام ماجرا سننے اور بچی کو چیک کرنے کے بعد حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچی مکمل طور پر محفوظ ہے، اسے کچھ نہیں ہوا۔‘

    والد کا مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کرسی پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک کسی جسم کے زمین سے ٹکرانے کی آواز سنائی دی جب دیکھا تو میری بچی تھی۔میں سمجھا شاید بچی مرچکی ہوگی، نیچے سے اٹھایا تو اس کی سانس آرہی تھی۔

    ایمبولینس طلب کرکے اسپتال پہنچے اور بچی کا معائنہ کرایا، ڈاکٹروں نے بھی حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچی بالکل صحت مند ہے۔

  • دو سالہ بچی کے سوئمنگ پول کے اندر حیران کن کرتب

    دو سالہ بچی کے سوئمنگ پول کے اندر حیران کن کرتب

    لندن: عام طور پر والدین اپنے کم سن بچوں کو گہرے پانی میں تیرنا تو دور کی بات اس کے قریب بھی جانے نہیں دیتے لیکن یہ ایک ایسی دو سالہ بر طانوی بچی ہے، جس نے اپنی سوئمنگ کی صلاحیت سے سب کو حیران کر دیا ہے۔

    یہ بچی باقاعدہ طور پر اپنے والدین سے سوئمنگ کی تربیت حاصل کرتی ہے اور وقتاً فوقتاً دلچسپ انداز میں پول کے اندر کرتب دکھا کر سب کو حیرت زدہ بھی کر دیتی ہے۔