Tag: دو سر

  • دو سر والا خوفناک جانور، حیران کن ویڈیو

    سوشل میڈیا پر بعض اوقات ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جو نظر کو دھوکا دینے والی اور دماغ گھما دینے والی ہوتی ہیں، حال ہی میں ایسی ایک اور ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو شش و پنج میں مبتلا کردیا۔

    ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں ایک آنٹ ایٹر کو دیکھا جاسکتا ہے، سؤر سے مشابہہ یہ جانور چیونٹیاں اور کیڑے مکوڑے کھاتا ہے۔

    ویڈیو میں یوں محسوس ہورہا ہے جیسے اس کے دو سر ہیں جو دونوں ہی چیونٹیاں کھا رہے ہیں۔

    اس منظر کو دیکھ کر خوف کی ایک لہر رگ و پے میں دوڑ جاتی ہے۔

    تاہم حقیقت یہ نہیں، اسی ٹویٹر صارف نے ایک اور تصویر پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دوسرا سر سمجھا جانے والا دراصل اس جانور کا پاؤں ہے جو سر کی طرح دکھائی دے رہا ہے۔

    کیا آپ کو اس جانور کی یہ حقیقت معلوم تھی؟

  • دو سروں والا انوکھا بکری کا بچہ

    دو سروں والا انوکھا بکری کا بچہ

    امریکی ریاست وسکونسن میں ایک فارم پر دو سروں والے بکری کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، مالکان اس غیر معمولی میمنے کو دیکھ کر نہایت خوش ہیں۔

    فارم کی مالکہ کا کہنا ہے کہ اس انوکھے میمنے کی پیدائش 5 اپریل کو ہوئی اور انہوں نے اس کا نام دو سروں والے رومی دیوتا جینس کے نام پر رکھا ہے۔

    ان کے مطابق میمنے کے دو سر اور چار آنکھیں ہیں اور وہ بالکل صحت مند ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ میمنے کی درمیانی آنکھیں دیکھ سکتی ہیں تاہم انہیں امید ہے کہ باہر کی طرف والی آنکھیں یقیناً تندرست ہوں گی۔

    مالکہ نے بتایا کہ جب انہوں نے اس میمنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں تو بہت سے لوگ اسے دیکھنے چلے آئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وہ گزشتہ 6 برس سے بکریوں کا فارم چلا رہی ہیں اور انہوں نے دو سروں والی گائے یا چھپکلی کے بارے میں تو سنا تھا لیکن یہ نہیں جانتی تھیں کہ ان کے اپنے فارم پر بھی دو سروں والی بکری پیدا ہوجائے گی۔