Tag: دو سو تریپن گول

  • میسی چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

    میسی چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے

        میڈرڈ: بارسلونا کے اسٹار فٹ بالرلائنل میسی چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

    میسی نے ایک ہفتے کے دوران دوسرا ریکارڈ بنادیا،گزشتہ دنوں میسی اسپینش لالیگا کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کرنے والے کھلاڑی بنے تھے اور اب چیمپئینز لیگ میں بھی انہوں نے اپنی دھاک بٹھادی ہے۔ بارسلونا کے اسٹار فٹبالر نے اپول نکوسیا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرک کر کے چیمپئینز لیگ میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔ میچ سے قبل میسی نے لیگ میں اکہتر گول کئے تھے اور مزید تین گولز نے انہیں سرفہرست بنادیا۔ اس سے قبل میسی اور ریئل میڈرڈ کے راؤل اکہتر گول کر کے برابر تھے۔ راؤل نے اکہتر گول ایک سو بیالیس میچوں میں کیے تھے جبکہ میسی نے چوہتر گول اکیانوے میچوں میں بنائے۔

  • لائنل میسی ایک اور ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب

    لائنل میسی ایک اور ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب

    بارسلونا : گزشتہ کئی سالوں سے دنیائے فٹبال پر حکمرانی کرنے والے بارسلونا کے اسٹرائیکر لائنل میسی نے ہسپانوی سیزن لالیگا کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کاریکارڈ قائم کردیا ہے۔

    ہسپانوی فٹبال سیزن لا لیگا کے میچ میں سیویلا کیخلاف بارسلونا کے اسٹرائیکر لائنل میسی نے مسلسل تین گول کرکے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

    چار مرتبہ کے پلیئر آف دی ائیر ایوارڈ جیتنے والے میسی نے دو سو نواسی میچز کھیلتے ہوئے دو سو ترپن گول اسکور کیے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایتھلیٹکو کلب کے ٹیلمو زارا کےپاس تھا جنھوں نے پندرہ سالہ کیریئر میں دو سو اکیاون گول اسکور کیے تھے۔