Tag: دو مقدمات درج

  • حکومت جاتے ہی پی ٹی آئی رہنما  حلیم عادل شیخ مشکل میں پھنس گئے

    حکومت جاتے ہی پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ مشکل میں پھنس گئے

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کیخلاف کراچی میں دو مقدمات درج کرلئے گئے ، درج مقدمے میں دہشت گردی، اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکی و دیگر دفعات شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جاتے ہی پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ ایک مرتبہ پھر مشکل میں آگئے۔

    حلیم عادل شیخ کیخلاف گلشن معمار اور اینٹی انکروچمنٹ فورس زون ون میں دہشت گردی کے مقدمے سمیت دو مقدمات درج کرلئے گئے۔

    حلیم عادل شیخ کیخلاف پہلا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج کیا گیا، جس میں دہشت گردی، اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگردفعات شامل کی گئیں۔

    مدعی مقدمہ سرکاری افسرعبدالولید کے مطابق میں سرکاری زمین پر رات گئے تعمیراتی کام کرتے چند افراد کودیکھا، انہوں نے اپنا نام شہزادہ سلیم انصاری بتایا اور ایک شخص سے بات کروائی، جس نے اپنا نام حلیم عادل شیخ بتایا۔

    مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ شہزادہ سلیم انصاری نے غیراخلاقی بات کی اور جان سے مارنےکی دھمکی دی ، اسی دوران مسلح لوگ آئے اور فائرنگ شروع کردی۔

    مقدمے کے مطابق جس سے اینٹی انکروچمنٹ کی گاڑی پر گولیاں لگیں، پولیس نے فہیم نامی ملزم کو گرفتار کر کے اس کی گاڑی سے اسلحہ اور زمینوں کی جعلی فائلیں اور مہریں برآمد کرلیں۔

    ملزم کیخلاف گلشن معمار تھانے میں غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کیا گیا۔

    حلیم عادل شیخ کیخلاف دوسرا مقدمہ اینٹی انکروچمنٹ زون ون تھانےمیں درج کیاگیا، جس کے مطابق حلیم عادل شیخ نے چالیس ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کیا، ایف آئی آرمیں لینڈ گریبنگ کی دفعات شامل ہیں۔

  • اسکول چوکیدار پر تشدد، حلیم عادل شیخ کیخلاف دو مقدمات درج

    اسکول چوکیدار پر تشدد، حلیم عادل شیخ کیخلاف دو مقدمات درج

    کراچی : پی ٹی آئی رہنما کو اسکول کے چوکیدار پر تشدد کر کے ہیرو بننا مہنگا پڑگیا، پولیس نے کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور دیگر دفعات کے تحت حلیم عادل شیخ کیخلاف دو مقدمات درج کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے اسکول چوکیدار پر لگنے والے مبینہ الزامات کے بعد اسکول میں ہنگامہ آرائی اور پولیس موبائل میں چڑھ کر ملزم پر تشدد کرنے پرحلیم عادل شیخ کے خلاف 2مقدمات درج کر لئے ہیں۔

    ایک مقدمہ کار سرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی جبکہ دوسرا مقدمہ اسکول انتظامیہ جانب سے درج کرایا گیا ہے، اس معاملے میں حلیم عادل شیخ کے علاوہ متعدد افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    مقدمے کے اندراج پر ترجمان  تحریک انصاف کی مذمت

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےخلاف مقدمے کےاندراج کی مذمت کرتےہیں، پولیس کے سیاسی استعمال سے سندھ کی صورتحال بدتر ہورہی ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی بنیادوں پر حلیم عادل شیخ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، انہوں نے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا کہ جس پر مقدمہ قائم کیا جائے، سندھ حکومت ہوش کےناخن لیتے ہوئے مقدمہ فوری طور پر واپس لے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں بچی سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں ایک اسکول کا چوکیدارگرفتار ہوا تو پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بھی ہیرو بننے کی کوشش اوراپنی سیاسی دکان چمکانے پہنچ گئے۔

    پولیس موبائل میں بیٹھ کر ملزم کا گلا دبایا اور برا بھلا بھی کہتے رہے، چوکیدار قصوروار ہے بھی یا نہیں، حلیم عادل شیخ نے کسی تفتیش کا انتظار نہ کیا اور چیف جسٹس سے پھانسی دینے کی اپیل بھی کرڈالی۔

    انہوں نے اس پر ہی بس نہ کیا اور تمام تماشے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کردی، اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔


    مزید پڑھیں: بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی، حلیم عادل شیخ کی ہیرو بننے کی ناکام کوشش


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔