Tag: دو ملزمان

  • کراچی: سانحہ صفورا کے2 ملزمان کا مزید ریمانڈ دیدیا گیا

    کراچی: سانحہ صفورا کے2 ملزمان کا مزید ریمانڈ دیدیا گیا

    کراچی : سانحہ صفورا کے دو ملزمان کو مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نےسانحہ صفورا کے ملزمان کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔

    اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے، پولیس نےجج سےاستدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش مکمل نہیں ہوسکی ہے تاہم دونوں ملزمان کامزید ریمانڈ دیا جائے۔

    دلائل سننے کےبعد  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سعدعزیز اوراسدالرحمان کو مزید سات دن کیلئے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب مسلح افراد نے اسماعیلی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی بس میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔

    عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے ٹوٹی پھوٹی سڑک پر بس کو روکا، اندر گھس کر ڈرائیور پر گولی چلائی اور پھر مسافروں  پر گولیوں کی بارش کردی  بس میں خواتین سمیت ساٹھ افراد سوارتھےجن میں سےتمام افراد کوگولیاں لگیں جن میں سے خواتین سمیت تینتالیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • پشاور : داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 2ملزمان  گرفتار

    پشاور : داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے 2ملزمان گرفتار

    پشاور :  محکمہ انسداد دہشت گردی نے بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش کے پمفلٹ تقسیم کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے پشاور ٹاؤن کی حدود میں دہشت گردی تنظیم کے اشتہارات تقسیم ہونے کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے صدر نوتھیہ بازار سے بین الاقوامی تمظیم دہشت گرد تنظیم داعش کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    حکام کے مطابق گرفتار ملزمان غلام محمد اور لعل محمد کا تعلق داعش تنظیم سے ہے، جو فاری اور پشتو زبان میں تحریر پمفلٹ تقیسم کر رہے تھے، دونوں ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ سال 1997کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ دو روز پہلے کراچی صفورا گوٹھ میں دہشت گردوں نے اسماعیلی کمیونٹی کی بس پر فائرنگ کرکے 47 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ داعش کے پمفلٹ پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔