Tag: دو ملزمان گرفتار

  • کورنگی سے قتل کی وارداتوں میں ملوث دو اہم ملزمان گرفتار

    کورنگی سے قتل کی وارداتوں میں ملوث دو اہم ملزمان گرفتار

    کراچی : کورنگی صنعتی ایریا انویسٹی گیشن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں تیز کردیں ،پولیس نے دو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران قتل کے اشتہاری و مفرور 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے ایس ائی او اسلم گوندل نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ملزم نور محمد ولد گل شیر نے 2011میں کورنگی میں مختیار نامی شخص کو چھریوں کے وار سے قتل کیا تھا اور پنجاب کے علاقے راجن پور فرار ہوگیا تھا۔

    ملزم کے خلاف اسی تھانے میں ایف آئی آر نمبر 711/2016بجرم دفعہ302/34 ۔ 109/34 ت پ درج ہے، جس میں ملزم مفرور تھا۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ گرفتار دوسرا ملزم غلام قادر بلوچ ولد غلام حسین نے شوکت شاہ کو اسی سال اپنے ساتھی عمران کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔

    اس سے قبل پولیس نے عمران کو بھی گرفتار کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ اہم انکشافات متوقع ہیں.

     

  • سپر ہائی وے : کاسمیٹکس کے سامان سے بھرا کنٹینر لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

    سپر ہائی وے : کاسمیٹکس کے سامان سے بھرا کنٹینر لوٹنے والے دو ملزمان گرفتار

    کراچی : سپرہائی وے پر ملیر انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرکے تاجروں کے کنٹینرز کو لوٹنے والے دو ملزمان کو گرفتارکرکے دو کروڑ مالیت کا سامان برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیرانویسٹی گیشن ملک الطاف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے ملیرکے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سامان سے بھرے ہوئے کنٹینرز کو لوٹنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے.

    گرفتارملزمان چند روز قبل کراچی سے لاہور بھیجے گئے تھے، ان ملزمان نے کاسمیٹکس کے سامان سے بھرا ٹرک لوٹ لیا تھا.

    ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بھنگوریہ گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑ روپے مالیت کا کاسمیٹکس کا سامان بھی برآمد کرلیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتارملزم کے ایک ساتھی کو پشاور سے بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ گروہ میں مزید چھ سے آٹھ افراد شامل ہیں جن کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

     

  • منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی،دو ملزمان گرفتار

    منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی،دو ملزمان گرفتار

    ہما چل پردیش: بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاحت کے لیے آنے والی اسرائیلی خاتون کے ساتھ مبینہ طور اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کےمطابق اتوار کے روز بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاحت کے لیے آنے والی ایک اسرائیلی خاتون کو مبینہ طور پر چلتی گاڑی میں ریپ کرنے والے دو ملزمان کو پیر کی شام گرفتار کرلیاگیا.

    پولیس حکام کے مطابق پچیس سالہ اسرائیلی سیاح خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے، ایس پی پدم چند کا کہنا ہے کہ ہم جلد ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیں گے.

    پچیس سالہ سیاح منالی سے ایک قریبی قصبے کیلونگ جانا چاہتی تھیں اور غلطی سے مذکورہ کار کو ٹیکسی سمجھ کر اس میں سوار ہوگئیں،کار میں چھ افراد سوار تھے،جن میں سے دو نے اس خاتون سے جنسی زیادتی کی تھی.

    *ہماچل پردیش،منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی

    منالی بھارت کا مشہور تفریحی مقام ہے جو مقامی سیاحوں اور غیرملکیوں دونوں میں بہت مقبول ہے تاہم یہاں سیاحوں کی سکیورٹی پر بھی ماضی میں سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں.

    یاد رہے کہ منالی میں 2013 میں ایک امریکی خاتون سیاح کے ریپ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا،اس معاملے میں ایک مقامی عدالت نے نیپال کے تین باشندوں کو 20-20 سال قید کی سزا سنائی تھی.

    *نئی دہلی : دو روز میں دو لڑکیوں کا گینگ ریپ

    بھارت کے دارالحکومت دہلی میں سنہ 2012 میں ایک طالبہ کے چلتی بس میں ریپ کے بعد ملک بھر میں ریپ کے قوانین سخت کرنے کے بارے میں آواز اُٹھائی گئی تھی،تاہم اس کے باوجود ملک بھر میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں.

    واضح رہے کہ اسرائیلی سیاح کو اتوار کےروز منالی میں چلتی گاڑی کے اندر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا.

  • ملیر سے بھاری تعداد میں‌ اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

    ملیر سے بھاری تعداد میں‌ اسلحہ برآمد، دو ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کو دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں سے بچالیا گیا، حساس ادارے اور پولیس نے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

    اطلاعات کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ میں7.62 ایم ایم گولیوں کے ڈبے اور اسی کے آٹو میٹک ویپن، کلاشنکوف، آر پی جی سیون،ہیوی مشین گن اور لائٹ مشین گن بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک تخریب کار نے چھپایا ہوا تھا، ملزمان انتہائی تربیت یافتہ دہشت گرد ہیں جن کا مقصد شاپنگ سینٹرز ،دیگر پرہجوم مقامات اور حساس تنصیبات پر حملہ کرنا تھا۔پولیس اور حساس ادارے کی جانب سے مزید ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جس کے بعد مزید اسلحہ پکڑے جانے اورگرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزموں کو ایک سیاسی شخصیت کی پشت پناہی حاصل ہے، تفتیش کے بعد ایک اہم سیاسی شخصیت کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔

  • لاہور:انسانی اسمگلنگ کرنے والےگروہ کے دوملزمان گرفتار

    لاہور:انسانی اسمگلنگ کرنے والےگروہ کے دوملزمان گرفتار

    لاہور: سبزہ زار پولیس نے انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہ کے خلاف کاروائی کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے اسمانی اسگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ مجاہد حسین اور اس کے ساتھی محمد امین کو گرفتار کرلیا.

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے انسانی سمگلنگ کا کاروبار کر رہے تھے،دونوں ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے ملکی وغیر ملکی پاسپورٹس دولاکھ سے ذائد نقدی ویزا کارڈز اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں ملزمان لوگوں کو دبئی،ترکی،کینیڈا اور دیگر ممالک بھجواتے تھے،تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کو انسانی سمگلنگ کرنے والے دیگر ملزمان کے نام بھی بتائے ہیں.

    پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کاروائی جلد عمل میں لائی جائے گی۔