Tag: دو ملزمان ہلاک

  • کراچی : سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک

    کراچی : سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ،2ڈاکو ہلاک

    کراچی : شہرقائد میں نئی سبزی منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نےکارروائی کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود نئی سبزی منڈی کے عقب میں واقع ہنگورہ آباد میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو مارے گئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی تاہم دونوں ملزمان کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی.

    دوسری جانب مومن آباد پولیس نے بھی فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ملزم برکت کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی.

    ادھرسعید آباد پولیس نے دو مفرور ملزمان محمد ہارون اور عبداللہ خان کو کارروائی کرکے گرفتار کرلیا.

    *کراچی، پولیس مقابلے میں خطرناک ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس نے دومختلف چھاپہ مار کارروائی کے دوران چار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا اوربھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بر آمد کی.

  • کراچی میں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک

    کراچی میں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک

    کراچی : پولیس مقابلوں میں لیاری گینگ وار کے دوملزمان ہلاک،جبکہ مختلف کاروائیوں میں چھ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق کلری میں لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر نقیب عرف مایا پولیس مقابلے میں مارا گیا،پولیس حکام کے مطابق ملزم بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا.

    نیپئیر پولیس کے ایک اور مقابلے میں لیاری گینگ وار عزیربلوچ کا کارندہ مصطفٰی بھی مارا گیا، ملزم پولیس کو بھتہ خوری سمیت قتل اقدام قتل کی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔

    دوسری جانب ملیر پولیس نے ایک کارروائی کے دوران چار پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ملوث ملزم یاسین عرف ماما گڈی کو گرفتار کرلیا،جبکہ دیگرکارروائیوں میں پولیس نےپانچ ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔

    واضح رہے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال کی جانب سے پولیس کو ہدایات کی گئی ہیں کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائی جائے،‌شہر کے امن وامان اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے.