Tag: دو پاکستانی گرفتار

  • دبئی: منی بس چوری کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار

    دبئی: منی بس چوری کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار

    دبئی: دو پاکستانی افراد کو النہدہ کے صحرائی علاقے میں پارک کی گئی منی بس چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق منی بس فیشن ڈیزائن کمپنی کی ملکیت تھی، کمپنی کے ملازم ڈرائیور نے منی بس صحرائی علاقے میں کھڑی کی اور اپنے گھر چلا گیا، اگلے روز جب وہ اس جگہ پہنچا جہاں اس نے منی بس پارک کی تھی تاہم بس چوری ہوچکی تھی۔

    مذکورہ ملازم ڈرائیور نے پریشانی کے عالم میں اپنے مالک کو کمپنی ٹرانسپورٹ کی گمشدگی کی اطلاع دی، مالک خود بھی جائے واردات پر پہنچے اور اس کے بعد پولیس کو منی بس چوری کی اطلاع دی گئی۔

    جون 2018 میں پولیس نے صحرائی علاقوں میں پارک کی گئی منی بسوں کی چوری میں ملوث ہونے کے شبے میں دو پاکستانیوں کو گرفتار کیا۔

    مزید پڑھیں: دبئی پولیس کی کارروائی، 1کروڑ 40 لاکھ درہم کی ڈکیتی میں ملوث 7 پاکستانی گرفتار

    استغاثہ کی جانب سے ان ملزمان کو فیشن ڈیزائننگ فرم کی 45 ہزار درہم کی منی بس چرانے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے، استغاثہ کے مطابق ملزمان نے منی بس کی کھڑکی کا شیشہ توڑا اور پھر تاروں کو جوڑ کر گاڑی اسٹارٹ کرکے لے گئے۔

    ملزمان نے اپنے خلاف عائد الزامات کو درست تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے، ملزمان کا کہنا ہے کہ منی بس چوری نہ کرنے کے باوجود انہیں جیل میں قید رکھا گیا۔

    ملزمان کا کہنا ہے کہ ان پر مزید کئی منی بسوں کی چوری کا الزام عائد کردیا گیا ہے جبکہ اصل ملزم گرفتار نہیں کیا گیا ہے، ہم لوگوں کی بس ایک ہی خواہش ہے کہ اپنے وطن واپس لوٹ جائیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی : جعل سازی کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار

    دبئی : جعل سازی کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار

    دبئی : دبئی پولیس نے جعل سازی اور دھوکہ دہی کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے ایک ملزم نے خود کو فلیٹ کا مالک ظاہر کر کے کرایہ دار سے بڑی رقم ہتھیا لی جب کہ دوسرے نے معاہدہ کرایہ داری پر دستخط کیے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم دو پاکستانیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن پر دھوکہ دہی اور جعل سازی کے ذریعے رقم بٹورنے کا الزام ہے دونوں پاکستانیوں کو جیل منتقل کردیا گیا ہے اور دھوکہ دہی و جعل سازی کی دفعات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔

    الخلیج ٹائم کے مطابق دبئی میں مقیم 2 پاکستانیوں نے جعلی کاغذات کی بنیاد پر خود کو فلیٹ کا مالک ظاہر کر کے کرایہ دار سے 59500 درہم ہتھیا لیے بعد ازاں شک ہونے پر کرایہ دار نے پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس نے کارروائی کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا ۔

    دبئی پولیس کے مطابق 30 اور 28سالہ پاکستانیوں نے جعلی انتقال نامہ دکھایا اور اس کے بارے میں دعوی کیا کہ یہ کاغذات دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کی طر ف جاری کیے گئے ہیں تاہم یہ دعوی جھوٹا ثابت ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ کرایہ دار نے ملزمان کو 19 مارچ 2016 کو دو چیک کی صورت میں کرایے کی رقم ادا کی تھی جب کہ ایک شخص نے کرایہ داری کے معاہدے پر دستخط کرنے کا اعتراف کیا جسے بہ طور گواہ پیش کیا گیا۔