Tag: دو پولیس اہلکار زخمی

  • بیلجیئم میں پولیس پر حملہ،2اہلکارزخمی

    بیلجیئم میں پولیس پر حملہ،2اہلکارزخمی

    برسلز: بیلجیئم کے دارالحکومت برسلزمیں حملے میں دو پولیس اہلکاروں کو چاقو مار کر زخمی کر دیاگیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئن نشریاتی ادارے وی آر ٹی کے مطابق ایک پولیس اہلکار کو گردن اور دوسرے کو پیٹ میں چاقو مارے گئے، جبکہ تیسرے پولیس والے کی ناک توڑ دی گئی۔

    پولیس نے حملہ آور کی ٹانگ میں گولی مار کر اسے گرفتار کر لیاحکام کا کہنا ہے کہ43 سالہ حملہ آور کا نام ہشام ڈی ہے اور وہ بیلجیئم کا شہری ہے۔

    بیلجیئن میڈیا کے مطابق پولیس کے پاس حملہ آور کا ریکارڈ موجود تھا اور خیال رہے کہ ہشام نے2009 تک پولیس میں ملازمت کے فرائض انجام دیے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں برسلز میں ہونے والے حملوں کے بعد سے ہائی الرٹ پر ہے۔ان دہشت گرد حملوں میں 35 افراد ہلاک جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

    مزید پڑھیں: بیلجیئم میں پولیس پر حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے،وزیراعظم چارلس مائیکل

    واضح رہے کہ رواں سال اگست میں بیلجیئم کے شہر شارلروآ میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کیاگیا تھا جس میں دو پولیس اہلکارشدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • مردان :جنرل اسٹور کے باہردھماکہ،دو پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی

    مردان :جنرل اسٹور کے باہردھماکہ،دو پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی

    مردان : صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مردان کے علاقے طورو کے خواجہ گنج بازار میں جنرل اسٹور کے باہر خودکش دھماکہ، دو پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افرادشدید زخمی ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق مردان کے علاقہ طورو کے خواجہ گنج بازار میں جنرل سٹور کے باہر ہونیوالے بم دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے.

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پانچ کلو وزنی بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا،دھماکے میں دوافراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے.

    دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا،واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے.