Tag: دو ڈاکو

  • کراچی : دو ڈاکوعوام کے ہتھے چڑھ گئے، دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے

    کراچی : دو ڈاکوعوام کے ہتھے چڑھ گئے، دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے

    کراچی : کورنگی اور بفرزون مین شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ لیا، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون اور کورنگی انڈسٹریل ایریا میں شہریوں سے لوٹ مار کے دورا ن علاقہ مکینوں نے دوڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔

    بفرزون میں ڈاکو فرار ہوتے ہوئے ایک گاڑی سے ٹکراکر گرگیا جس کے بعد علاقہ مکینوں نے ڈاکوؤں کو پکڑکر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

    کورنگی صنعتی ایریا میں پکڑے گئے ڈاکو سے اسلحہ اور چھینے ہوئے موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔

     

  • کراچی:کلفٹن میں پولیس مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک

    کراچی:کلفٹن میں پولیس مقابلہ،دو ڈاکو ہلاک

       کراچی : کلفٹن میں منی چینجرکےقریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ جمشید کواٹر پولیس اسٹیشن کے باہر موٹرسائیکل میں نصب بم ملنے کی تحقیقات جاری ہے ،تفصیلات کے مطابق پولیس نے کلفٹن میں منی چینجر میں ڈکیتی کی کوشش کا ناکام بنا دیا۔ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہیں فائرنگ شروع کردی تھی جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی ۔فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ڈاکو مارے گئے۔

    ایس ایس پی فیصل بشیر میمن کے مطابق ڈاکومنی چینجرمیں ڈکیتی کی کوشش کررہےتھے ۔دوسری جانب جمشید کواٹر پولیس اسٹیشن کے باہر موٹرسائیکل میں نصب بم ملنے کی تحقیقات جاری ہے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ کے بی جی فور فائیو ایٹ فور لگی ہوئی تھی جبکہ موٹرسائیکل کا اصل نمبر کے ایف او تھری سیون فائیو زیرو تھا جس کی مدد سے مالک کو تلاش جاری ہے۔

    موٹرسائیکل کا مالک محمد اسماعیل کلری کا رہائشی ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل چوری ہونے کی ایف آئی آ ر نہیں کٹوائی گئی۔واضح رہے کہ آج صبح سویرے جمشید کوارٹر پولیس اسٹیشن کے قریب پانچ کلو وزنی بم بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنایا تھا۔