Tag: دو ڈاکو زخمی

  • پولیس اہلکار سے ڈکیتی کرنا مہنگا پڑگیا، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    پولیس اہلکار سے ڈکیتی کرنا مہنگا پڑگیا، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی : کورنگی میں پولیس اہلکار کو لوٹنے کی کوشش ڈاکوؤں کو مہنگی پڑگئی، اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے صنعتی علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں سیلانی ویلفیئر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو ڈاکو زخمی ہوگئے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ارسلان نامی پولیس اہلکار چمڑا چورنگی سے گزر رہا تھا کہ اس دوران 3ڈاکوؤں نے اہلکار سے چھینا جھپٹی کرنے کی کوشش کی۔

    پولیس اہلکار ارسلان نے ذاتی پستول سے ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوکر گرگیا، تاہم دوسرا زخمی ڈاکو تیسرے ساتھی کے ساتھ فرار ہوگیا، پولیس اہلکار اینٹی انکروچمنٹ پولیس حسن اسکوئر میں تعینات ہے۔

    بعد ازاں کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کارروائی کرکے دوسرے زخمی ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا، گرفتار زخمی ڈاکوؤں کی شناخت وقار اور آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

    زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول اور چھینا ہوا موبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے، زخمی ڈاکوؤں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی

    کراچی: پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبہار میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے، پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبہارمیں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو ہلاک جبکہ دو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایس ایس پی عارف اسلم نے بتایا کہ تینوں ملزمان گھر میں ڈکیتی کی نیت سے آئے تھے، ڈکیتی مارنے والے تینوں ملزمان توصیف، راقب اور آصف سگے بھائی تھے جو کچھ عرصہ قبل گرفتار بھی ہوچکے ہیں۔

    کراچی پولیس کی کارروائی، جعلی سیکیورٹی کمپنی بنا کر عوام کو لوٹنے والے ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی پولیس نے نیو ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی سیکیورٹی کمپنی بنا کر عوام کو لوٹنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس نے جعلی سیکیورٹی کمپنی کے دفتر سے درجنوں موٹر سائیکلیں اور غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا، کارروائی کے دوران مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد کیے گئے۔

    پولیس نے نیو ٹاؤن کے علاقے میں واقع خاتون پاکستان کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی یونیفارم میں ملبوس ڈکیت گروہ کا سرغنہ آصف کو اس کے 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔