Tag: دو ڈاکو گرفتار

  • حیدرآباد میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    حیدرآباد میں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    حیدرآباد : صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں موسیٰ کھٹیان لنک روڈ پر پولیس نے مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم سلیم عرف چریا اور عبدالحکیم سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات میں ملوث ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 16 مشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    کراچی: کریم آباد پل کے قریب فائرنگ‘ پولیس اہلکارجاں بحق

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے کریم آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار عمران جاں بحق جبکہ شہری زخمی ہوگیا تھا۔

    ایس ایس پی عرفان بلوچ کا کہنا تھا کہ اہلکار عمران رہزنی کی واردات کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوا۔

    کراچی: ناظم آباد میں فائرنگ، دوا ساز کمپنی کا مینیجر جاں بحق

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انڈر بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوا ساز کمپنی کا مینیجراصغر جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • سکھرمیں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو گرفتار

    سکھرمیں پولیس مقابلہ‘ 2 ڈاکو گرفتار

    سکھر: صوبہ سندھ کے شہرسکھر میں پولیس نے مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر پولیس نے ایئرپورٹ تھانے کی حدود اور بسی وارو موڑ کے قریب پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں، ملزمان سکھر پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

    دوسری جانب گوجرانوالہ میں سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ اسمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سی آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق گرفتار ملزمان امیر محمد اور محمد ہارون کے قبضہ ناجائز اسلحہ اور جعلی لائسنس برآمد ہوا ہے،ملزمان ایک سال سے اسلحہ شرپسند عناصر کو فروخت کرتے تھے۔

    ڈی ایس پی سی آئی اے عمران عباس چدھڑکا کہنا ہے چھاپے کے دوران ملزمان کا ایک ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جا رہے ہیں۔


    کوہاٹ: کار سے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، ملزم گرفتار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کامیاب کارروائی کرکے کار سے اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ کر ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: سنارکی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ڈاکو گرفتار

    کراچی: سنارکی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، دو ڈاکو گرفتار

    کراچی : پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کریم آباد میں سنار کی دکان میں ڈکیتی کرنے والے ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں دو ڈاکو ایک جیولری شاپ میں داخل ہوئےاور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار شروع کردی۔

    دکان کے باہر موجود گارڈ نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے گارڈ کوتشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا، شورشرابے کی آواز سن کر شہری بھی موقع پر جمع ہوگئے، شہریوں نے ڈاکوؤں کو قابو کرکے ان کی دھنائی کرڈالی۔

    مزید پڑھیں: گلشن اقبال میں ڈاکو دکان سے نقدی اورگوشت لے کرفرار

    شہریوں کی بروقت اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، ایس پی بشیر بروہی کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ایک پستول اور چاقو برآمد کرلیا ہے۔


    مزید پڑھیں: حیدری مارکیٹ، سنارکی دکان میں لاکھوں مالیت کی ڈکیتی


    ایس پی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملزمان اس سے قبل بھی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔