Tag: دو کشمیری شہید

  • بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید، تعداد پانچ ہوگئی

    بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو اور کشمیری نوجوان شہید، تعداد پانچ ہوگئی

    سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج اسلام آباد اورسوپور میں دو اور نوجوان کو شہید کردیا جس سے گزشتہ روز سے مقبوضہ علاقے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کرپانچ ہوگئی۔

    کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ایک نوجوان کو ضلع اسلام آبادمیں کے پی روڈ پر گولی مار کر شہید کردیا۔ایک نوجوان کو سوپور کے علاقے واڈورہ میںجاری محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیاگیا۔

    فوجیوں نے واڈورہ میں منگل کی شام کو ایک نوجوان کو شہید کردیا تھا۔بھارتی فوجیوں نے ضلع شوپیاں کے علاقے ایونیرہ میں بھی گزشتہ روزایسی ہی ایک اور کارروائی کے دوران شاکر احمد اور سیار احمد نامی دونوجوانوں کو شہید کردیا تھا اوردو مکانوں کو تباہ کر دیا تھا۔

    اس سے قبل ضلع اسلام آبا د کے علاقے کے پی روڈ میں ایک جھڑ پ کے دوران بھارتی فوج کی سینٹرل ریزروپولیس فورس کے تین اہلکار ہلاک اور ایک ایس ایچ او سمیت چھ اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

    پولیس کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ جنگلات منڈی ہسپتال میں تین سی آر پی ایف اہلکاروںکی لاشیںلائی گئی ہیں۔ قابض انتظامیہ نے سوپور قصبے میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی جبکہ سب ڈویژن سوپور میںتعلیمی ادارے بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ۔

    بھارتی قابض انتظامیہ کی طرف سے سرینگر جموں ہائی وے پرسفر کرنے والی گاڑیوںپر ٹیکس کے نفاذ کے خلاف ٹرانسپورٹروں کی پہیہ جام ہڑتال کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر رہا ۔

    ہڑتال کی کال جموں وکشمیر ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن نے دی تھی ۔ مشترکہ حریت قیادت نے آج سرینگر میں جاری ایک بیان میں جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند آزادی پسند قیادت اور نوجوان کارکنوں کے ساتھ بھارتی جیل حکام کے غیر انسانی اور ظالمانہ رویے کی شدید مذمت کی ہے ۔

    ادھرانسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالا قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ“فوری طور پر منسوخ کرنے پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون قابض انتظامیہ اور مقامی آبادی کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا باعث ہے۔

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یہ بات میڈیااور دیگر فریقوں کو ای میل کئے گئے ایک بیان میں کہی ہے جو قابض انتظامیہ کی طرف سے تنظیم کو سرینگر میں ایک تقریب کے دوران ”غیر قانونی قانو ن کے مظالم“کے عنوان سے رپورٹ جاری کرنے سے روکنے کے بعد ای میل کی گئی ۔

    بیان کے مطابق پبلک سیفٹی ایکٹ کشمیرمیں احتساب ، شفافیت اور انسانی حقوق کے احترام کو سبوتاژ کرنے کیلئے فوجداری نظام عدل میں رکاوٹ کا سبب ہے ۔

    بیان میں کہاگیا کہ پبلک سیفٹی ایکٹ کامتن قیدیوں کے خلاف منصفانہ طورپر مقدمات چلانے کے حق کے احترام سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت بھارت کی متعدد ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کا باعث ہے۔

  • شوپیاں : بھارتی فوج کا نام نہاد  سرچ آپریشن، فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    شوپیاں : بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن، فائرنگ سے دو کشمیری شہید

    سری نگر : مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، ظلم و جبرجاری ہے، شوپیاں میں بھارتی فورسز نے نام نہاد آپریشن کے نام پر دو نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    بھارتی فوج نے کبھی فائرنگ کی تو کبھی پیلٹ گن کا استعمال کیا گیا، کہیں کرفیو تو کہیں سرچ آپریشن کے نام پر مظالم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

    شوپیاں میں بھارتی فوج نے دو نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔ بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نہتے کشمیریوں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا۔

    بچے ہوں یا بزرگ کشمیر میں بھارتی فورسز نے سب پر زمین تنگ کررکھی ہے، اس سے قبل کپواڑہ میں  گزشتہ جمعرات کو بھارتی  فوج کی فائرنگ سے شہید تیرہ سالہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے زخمی اویس کو اسپتال جانے سے روکا ۔

    جس کی وجہ سے طبی امداد نہ ملنے پر اویس راستے میں ہی دم توڑ گیا اویس کے والد نے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، گزشتہ روز بھارتی فورسز نے متعدد کشمیریوں کو گرفتار کیا تھا۔

    دوسری جانب حریت قیادت نے کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم پر تشویش کا اظہار کیا۔ میر واعظ عمر فاروق کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تاکہ کٹھ پتلی انتظامیہ کو ظلم سے روکا جاسکے۔

    مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کے لیے انٹرنیٹ، موبائل فون سروس بند کردی جبکہ صحافیوں کو بھی متاثرہ علاقوں تک رسائی نہیں دی جارہی۔

  • سری نگر: آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    سری نگر: آپریشن کے دوران بھارتی فوج کی فائرنگ، 2 کشمیری شہید

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں بھارتی افواج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر میں ظالم بھارتی فورسز نے سوپور کے علاقے میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے مزید دو کشمیریوں کو بے دردی سے شہید کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے دو کشمیری جوانوں کو شہید کردیا۔

    سرچ آپریشن کے دوران فورسز کی جانب سے علاقے میں گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے جب کہ علاقے میں انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز ہندواڑہ میں دو نوجوانوں کی بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کے بعد مختلف علاقوں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، ہڑتال کے باعث سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے جبکہ نہتے اپنے حق کے لیے مظاہرے کرنے والے کشمیریوں کو روکنے کے لیے بھارتی فورسز کی بڑی تعداد موجود ہے۔


    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ‘ 1 نوجوان شہید


    یاد رہے کہ چار روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے اسلام آباد میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا تھا۔

    کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے نوجوان کی شہادت کے بعد علاقے میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا تھا جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی تھی۔


    مزید پڑھیں : کشمیر: برہان وانی کی برسی منانے پر پابندی، تین کشمیری شہید


    یاد رہے کہ 7 جولائی کو شہید برہان وانی کی برسی کے موقع پر بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں عملاً پابندی لگاتے ہوئے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔