Tag: دو کم سن بھائی اغوا

  • لاہور : دو کم سن  بھائیوں کو اغوا کرلیا گیا

    لاہور : دو کم سن بھائیوں کو اغوا کرلیا گیا

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں دو کم سن بھائیوں کو اغوا کرلیا گیا، مغویوں میں تین سالہ راحیل اور پانچ سال ارتضیٰ شامل ہے، پولیس نے رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سمن آباد پکی ٹھٹی کے علاقے سے دو کم سن بھائیوں کو اغوا کرلیا گیا، مغویوں میں تین سالہ راحیل اور پانچ سال ارتضیٰ شامل ہے۔

    والدین نے دونوں بھائیوں کے اغوا کی درخواست اندراج مقدمہ کے لیے پولیس کو جمع کرا دی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ دونوں بچے گھر کے سامنے اپنی نانی کے گھر گئے وآپسی پر اغوا کرلیے گئے، بچوں کو فوری طور پر تلاش کیا جائے۔

    پولیس نے اغوا کی درخواست پر رپورٹ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی اور کہا قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ بچوں کا کوئی سراغ مل سکے۔