Tag: دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم

  • مصر میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 9 جاں بحق، 11 شدید زخمی

    مصر میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 9 جاں بحق، 11 شدید زخمی

    مصر میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مصر میں المناک حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    حکام کے مطابق المنوفیہ گورنری میں منی بس غلط سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کرینوں کی مدد سے تباہ ہونیوالی گاڑیوں کو ہٹا کر ٹریفک بحال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 27 جون کو بھی اسی شاہراہ پر ایک اور حادثے میں 19 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اس سے قبل مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں بس کے تصادم اور اس کے بعد آگ لگنے سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تنزانیہ میں بس اور منی بس کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں آگ لگنے سے مکمل جل گئیں۔

    اتوار کو ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق حادثہ، ہفتے کی شام کلیمنجارو کے علاقے صاباسابا میں پیش آیا۔ بس کا ایک ٹائر پنکچر ہونے سے ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں کل 38 افراد ہلاک ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

    بس اور وین میں خوفناک تصادم، 15 ہلاک، درجنوں زخمی

    ایوان صدر نے مزید کہا کہ اٹھائیس افراد زخمی ہوئے جن میں سے چھ اب بھی علاج کے لیے اسپتال میں ہیں۔

    صدر نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے المناک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں کے بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • لاہور: دو گاڑیوں میں خوفناک  تصادم ، 4 افراد جاں بحق

    لاہور: دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم ، 4 افراد جاں بحق

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں دو گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق پنجاب کے دارلحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں صوئےآصل روڈ پر 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں ، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ تیزرفتاری کےباعث پیش آیا،حادثے میں گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہیں، ریسکیو ٹیم کی جانب سے آپریشن مکمل کرکے لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق دو افراد کی شناخت رانا عبدالحنان اور ملک زین کے نام سے ہوئی تاہم جاں بحق دو افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جیسے ہی ورثا کا معلوم ہوگا تو ان کو فوری اطلاع دے دی جائے گی۔