Tag: دو گروپوں میں تصادم

  • نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

    نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم سے دو افراد ہلاک، تین زخمی

    کراچی : سپرہائی وے نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے تین افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے، پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوسبزی منڈی میں دو گروپوں میں تصادم کے بعد نیو سبزی منڈی کا علاقہ میدان جنگ بن گیا، فائرنگ کی آوازوں سے علاقہ گونج اٹھا۔

    مشتعل مظاہرین نے سپر ہائی کے دونوں ٹریک بند کردئیے۔ دو گروپوں میں ہوا خون ریز تصادم اور فائرنگ سے دو افراد جان سے گئے جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

    مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا، مظاہرین نے بکتر بند گاڑی کا گھیراؤ کیا، ٹائر کی ہوا نکال دی اور پتھراؤ کیا، ہولیس موبائل کے شیشے بھی توڑ دئیے ایک گاڑی کو الٹنے کی کوشش کی۔

    واقعے کے بعد سبزی منڈی بند کردی گئی پولیس نے فائرنگ میں ملوث دوافراد مومن اور بسم اللہ کو گرفتار کیا واقعے کے خلاف مشتعل مظاہرین نے سپرہائی وے کے دوٹریک بندکردئیے ،جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔

    بعد میں رینجرز سے مذاکرات کے بعد سپرہائی کے دونوں ٹریک کھول دئیے گئے۔ سبزی منڈی بھی کھل گئی۔

  • برطانیہ، اسکول طلباء میں تصادم، دو افراد زخمی، متعدد گرفتار

    برطانیہ، اسکول طلباء میں تصادم، دو افراد زخمی، متعدد گرفتار

    لندن : برطانوی شہر رودھرم میں اسکول طلباء کے دو گروپوں اور والدین میں تصادم کے باعث علاقہ میدان جنگ بن گیا، پولیس نے جھگڑے میں ملوث درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر رودھرم میں اسکول میں زیر تعلیم بچوں کے درمیان نا معلوم وجوہات کی بنا پر ہونے والے جھگڑے میں والدین بھی شامل ہوگئے جس کے بعد علاقے میں صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ طلباء اور والدین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہں قریبی اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔

    مقامی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ اسکول طلباء کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں شدت کے بعد 15 پولیس موبائلیں سراغ رساں کتے درجنوں اہلکاروں کے ہمراہ موقع واردات پر پہنچ گئے۔

    خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے لڑائی میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا تھا، جبکہ فرویل نامی متاثرہ اسکول کو بند کردیا گیا ہے۔

    جنوبی یارکشائر پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی ہیلپ لائن پر فون کال موصول ہوئی جس میں اسکول طلباء کے دو گروپوں میں شدید لڑائی کی اطلاع دی گئی تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسکول طلباء کے درمیان لڑائی کے بعد پاکستانی چیک کمیونٹی کے درمیان کشیدگی دیکھی گئی ہے۔

    غیر میڈیا کے مطابق جھگڑے کے باعث علاقے کی متعدد سڑکیں بند ہیں جبکہ برطانوی پولیس کا ہیلی کاپٹر متاثرہ علاقے کی نگرانی کر رہا ہے، دو گروپوں میں تصادم کی وجہ سے نظام زندگی بھی درہم برہم ہوچکا ہے۔

  • لانڈھی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سےدو افراد زخمی

    لانڈھی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سےدو افراد زخمی

    کراچی : لانڈھی میں دو گروپوں میں تصادم اورہوائی فائرنگ سےدو افراد زخمی ہوگئے، علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لانڈھی چھتیس بی میں دو گروپوں میں قبضے کے تنازعہ پر کشیدگی شروع ہوئی ، بعدازاں دونوں گرپوں میں پتھراؤ اور فائرنگ شروع ہوئی جس سے دو افراد زخمی ہوئے۔

    مشتعل افراد کی جانب سے شاہراہ پر ٹائر نذر آتش کرکے روڈ ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے، علاقے میں و قفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس علاقے سے غائب ہے۔

     

  • دو سیاسی گروپوں میں تصادم، چار افراد جاں بحق،لواحقین کا شدید احتجاج

    دو سیاسی گروپوں میں تصادم، چار افراد جاں بحق،لواحقین کا شدید احتجاج

    ایبٹ آباد : دو سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم چار افراد جاں بحق ایک شخص زخمی ہوگیا، جاں بحق اور زخمی افراد کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل نواحی علاقہ نگکی میں پولنگ کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان جھگڑاہوا۔

    جس پر آج ایک سیاسی جماعت کے امیدوار نے اپنے ساتھیوں سمیت فوراہ چوک میں دوسرے گروپ کے کارکنان کی موجودگی پر ہوٹل میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

    زخمی افراد کو بے نظیر شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوسرے دو افراد بھی دم توڑ گئے، نعشوں کا پوسٹ مارٹم جاری ہے جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ بھی تھانہ کینٹ میں درج کر لیا ہے۔

    جاں بحق افراد کے لواحقین نے فوراہ چوک پر نعشیں رکھ کر شدید احتجاج کیا، اور ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

    احتجاج کے باعث شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے مکمل بند کر دی گئی، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی جب فوراہ چوک سے گزرنے لگے تو مشتعل مظاہرین نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کو پولیس نے بڑی مشکل سے مظاہرین کے چنگل سے باہر نکالا اور مرتضیٰ جاوید عباسی کے گارڈزہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔

    مظاہرین نے ملزمان کے ساتھ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا، ڈی پی ایبٹ آباد شیر اکبر خان خان خود موقع پر پہنچے اور مظاہرین کو مقدمہ درج کرنے کی یقین دھانی کروائی۔