Tag: دپیکا

  • صبر رکھئے، ’وعدہ رہا ’پٹھان‘ کا!

    صبر رکھئے، ’وعدہ رہا ’پٹھان‘ کا!

    بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہے تاہم اداکار نے فلم کے دوسرے گانے ’جھومے جو پٹھان‘ کی ریلیز کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پٹھان‘ کا پہلا گانا ’بے شرم رنگ‘ کے ریلیز ہوتے ہی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا اس کے بعد فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے۔ انتہا پسندوں اور ایودھیا کے مہنت راجو داس نے دھمکی دیتے ہوئے ناظرین سے کہا کہ جن تھیٹر میں پٹھان دکھائی جائے اسے بھی نذر آتش کردو۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    گزشتہ دنوں ’پٹھان‘ کی ریلیز کے خلاف ریاست بہار کے علاقے مظفر پور کی عدالت میں شکایت بھی درج کروائی گئی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ’پٹھان‘ جس سنیما میں لگے اسے جلا دو

    سوشل میڈیا پر بھارتی شہری بھی مودی سرکار سے سوال کرنے لگی ہے کہ کیا انھیں ملک میں غربت نظر نہیں آتی؟ کیا سرکار صرف اب فلموں کو موضوع بحث بنائے گی؟

    یہ بھی پڑھیں: کنگ خان کی نئی فلم ‘پٹھان’ پر ایف آئی آر درج

    تاہم کنگ خان کو اس کی پرواہ نہیں ہے انہوں نے مداحوں کے ساتھ سوالوں جواب کے سیشن میں بھی ایک مداح کو دلچسپ انداز میں کہا تھا کہ ’پٹھان‘ تو 25 جنوری کو ہی ریلیز ہوگی تم شادی 26 جنوری کو کرلو اس دن چھٹی بھی ہوتی ہے۔

    چند گھنٹوں قبل بالی ووڈ کے بادشاہ نے فلم کے دوسرے گانے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جھومے جو پٹھان‘ میری جان، محفل ہی لُٹ جائے گی۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’صبر رکھئے گا کل صبح 11 بجے وعدہ رہا، پٹھان کا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

    واضح رہے کہ فلم میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون، جان ابراہم ممکنہ طور پر جاسوس کے کردار میں دکھائی دیں گے جبکہ فلمی ناقدین کی جانب سے اسے ریلیز سے قبل ہی مثبت ریویوز ملے ہیں۔

  • دپیکا پڈوکون فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کریں گی

    دپیکا پڈوکون فٹبال ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کریں گی

    بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں ٹرافی کی رونمائی کریں گی۔

    قطر میں فیفا ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل کے مقابلے جاری ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دپیکا فٹبال ورلڈکپ میں ٹرافی کی رونمائی کرنے والی پہلی اداکارہ ہوں گی۔

    رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ 18 دسمبر کو قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں ٹرافی کی نقاب کشائی کریں گی اور اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے جلد قطر روانہ ہوں گی۔

    خیال رہے کہ دپیکا رواں سال 75 ویں کانز فلم فیسٹول میں بھی بھارت کی نمائندگی کرچکی ہیں اور فیسٹول میں جیوری ممبر تھیں۔

  • دپیکا کی شوہر کے ہمراہ اجمیر شریف کے مزار پر حاضری

    دپیکا کی شوہر کے ہمراہ اجمیر شریف کے مزار پر حاضری

    ممبئی: گزشتہ برس ہندو مذہب کو ترک کر کے مسلمان ہونے والی اداکارہ دپیکا ککڑ (فائزہ) نے اپنے خاوند کے ساتھ اجمیر شریف میں خواجہ صاحب کے مزار پر حاضری دی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے مقبول ترین ٹی وی شو ’بگ باس سیزن 12‘ کی فاتح اداکارہ نے اپنے شوہر شعیب کے ہمراہ بزرگ خواجہ صاحب کے مزار پر گزشتہ روز حاضری دی۔

    اداکارہ کے شوہر شعیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حاضری کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا ’ارادے روز بناتے ہیں اور بن کر ٹوٹ جاتے ہیں، وہ ہی اجمیر آتے ہیں جنہیں خواجہ صاحب بلاتے ہیں‘۔

    دپیکا نے بھی مزار پر حاضری اور زیارت کی تصاویر شیئر کیں اور خواجہ صاحب کی تعریب بیان کی۔ اس موقع پر شعیب ابراہیم کی ہمشیرہ بھی موجود تھیں۔

    مزید پڑھیں: اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ  کو تیزاب سے جلانے کی دھمکی

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی ادکارہ دپیکا نے اسلام قبول کرلیا

    یاد رہے کہ دپیکا ککڑ ’فائزہ‘ بگ باس 2 کی فاتح رہی تھیں، وہ جلد اپنے شوہر کی فلم ’بٹالین 609‘ میں اداکاری کر کے بالی ووڈ کے سفر کا آغاز کریں گی۔

    یاد رہے کہ ڈرامہ سیریل ’سسرال سیمار‘ سے انڈسٹری میں پہچان بنانے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے گزشتہ برس مارچ میں مسلمان ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی جس کے بعد بہت زیادہ خوشی اور اطمینان ہے‘۔

    اداکارہ کا بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’شادی کے بعد سے میری زندگی بہت تبدیل ہوئی اور مجھے ذہنی سکون کے ساتھ خوشیاں بھی ملیں، چونکہ میری ازدواجی زندگی کو طویل عرصے چلنا ہے اسی باعث اسلامی تعلیمات کو پڑھ کر انہیں سمجھا اور پھر اسلام قبول کرلیا جو میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے‘۔

    واضح رہے کہ دپیکا نے گزشتہ برس مسلمان اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کر کے اپنا نام فائزہ رکھ لیا تھا۔

  • دپیکا کا رنویر کی بیوی بننے سے صاف انکار

    دپیکا کا رنویر کی بیوی بننے سے صاف انکار

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر رنویر سنگھ کی فلم میں اہلیہ بننے سے صاف انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ گزشتہ برس نومبر میں ازدواجی بندھن میں بندھے، شادی کے بعد اطلاعات تھیں کہ دونوں جلد فلموں میں ایک ساتھ رومانوی اور میاں بیوی کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بننے والی فلم ’83‘ میں رنویر مرکزی جبکہ دپیکا اُن کی بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    دپیکا کو کپل دیو کی اہلیہ کا کردار ادا کرنا تھا تاہم اب اداکارہ نے فلم میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا۔

    مزید پڑھیں: شادی کے بعد دپیکا کی پہلی سالگرہ، رنویر نے اہم دن نظر انداز کردیا؟

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دپیکا نے رنویر کی بیوی بننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی وجہ سے ہر کردار ادا نہیں کرسکتیں، اُن کی انڈسٹری میں ایک الگ پہچان ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں اور رنویر پہلے ہی طے کرچکے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کی وجہ سے اپنے کیریئر یا نام کی قربانی نہیں دیں گے کیونکہ دونوں کی شہرت اپنی اپنی جگہ پر برقرار ہے‘۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم ڈائریکٹر نے دپیکا کو کردار کی پیش کش کی مگر انہوں نے مختصر رول ہونے کی وجہ سے صاف انکار کردیا کیونکہ اداکارہ چھوٹا کردار ادا نہیں کرنا چاہتیں۔

    یہ بھی پڑھیں: دپیکا کے بجائے رنویر سنگھ نے شادی کے بعد نام تبدیل کرلیا؟

    اسے بھی پڑھیں: رنویرسنگھ کپل دیو کے کردار میں 1983 کے ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کریں گے

    یاد رہے کہ فلم ’83‘ بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر بنائی جارہی ہے جس میں 1983 کی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کی زندگیوں کا بھی مختصر کردار دکھایا جائے گا۔

    دپیکا کے انکار کے بعد ابھی تک ڈائریکٹر نے کسی بھی اداکارہ کو کردار کی پیش کش نہیں کی۔

  • شادی کے بعد دپیکا کی پہلی سالگرہ، رنویر نے اہم دن نظر انداز کردیا؟

    شادی کے بعد دپیکا کی پہلی سالگرہ، رنویر نے اہم دن نظر انداز کردیا؟

    ممبئی: بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکارؤں میں شامل اور رنویر سنگھ کی اہلیہ دپیکا پڈوکون آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں۔

    اداکارہ کی سالگرہ اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ شادی کے بعد پہلی بار اُن کی پیدائش کا دن آیا مگر رنویر سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار نہیں کیا اور نہ ہی مبارک باد دی۔

    دپیکا پڈوکون 5 جنوری 1986 کو ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں نامور بھارتی بیڈمنٹن اسٹار پرکاش پڈوکون کے گھر پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 12 سال قبل شوبز کریئر میں بطور ماڈل اپنا تعارف کروایا۔

    اداکارہ کو 2006 میں ایشوریا رائے کے ساتھ فلم میں کام کرنے کا موقع ملا بعد ازاں 2007 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا اور یہی آپ کی شہرت کا پہلا قدم ثابت ہوا۔

    دپیکا والد کی گود میں، ایک یادگار تصوری

    بعد ازاں دپیکا نے مختلف بالی ووڈ فلموں جیسے ’ہاؤس فل، بچنا اے حسینو، چاندنی چوک ٹو چائنا، لو آج کل، لفنگے پرندے، دیسی بوائز، کاک ٹیل، ریس ٹو، جوانی ہے دیوانی، چنائی ایکسپریس، روام لیلا، ہیپی نیو ایئر، باجی راؤ مستانی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    ہالی ووڈ ڈائریکٹر دپیکا کی اداکاری سے متاثر ہوئے اور انہوں نے اپنی ایکشن فلم ’ٹرپل ایکس زینڈر کیج‘ میں نامور ہیرو وِن ڈیزل کے ساتھ اداکارہ کو مرکزی کردار  دیا جسے انہوں نے بخوبی نبھایا اور شائقین کے دل جیتے، رنویر سنگھ کے ساتھ دپیکا کی آخری فلم ’پدماوت‘ تھی جو گزشتہ برس ریلیز ہوئی اور اس نے باکس آفس پر شاندار بزنس کیا۔

    دپیکا اور رنویر نے 6 سال کی دوستی کے بعد گزشتہ برس 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے شہر لیک کومو میں شادی کی اور اپنی نئے زندگی کا آغاز کیا جس کے بعد دونوں نے وطن واپسی پر ساتھی فنکاروں کے لیے تین استقبالیہ تقاریب کا بھی اہتمام کیا۔

     

    اداکارہ آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’جھپک‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ تیزاب گردی کے خلاف لڑنے والی بہادر لڑکی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

    اپنی 33ویں سالگرہ کے موقع پر دپیکا نے مداحوں کو خصوصی تحفہ بھی دیا۔ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی آفیشل ویب سائٹ www.deepikapadukone.com کے نام سے متعارف کرادی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ اُن سے متعلق ہر قسم کی معلومات ویب سائٹ پر جلد شیئر کی جائیں گی۔

  • رنبیر کپور کی شادی میں عدم شرکت، دپیکا نے خاموشی توڑ دی

    رنبیر کپور کی شادی میں عدم شرکت، دپیکا نے خاموشی توڑ دی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی شادی میں سب سے اچھے دوست رنبیر کپور کی عدم شرکت پر خاموشی توڑ دی۔

    تفصیلات کے مطابق رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے بارے میں قیاس آرائیاں تھیں کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں، ایک عرصے تک تو یہ تاثر دیا جاتا تھا کہ دونوں شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں مگر رنویر سنگھ اور ڈمپل کوئن نے شادی کا اعلان کر کے تمام افواہوں کو مسترد کیا۔

    بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی نہ صرف دپیکا بلکہ اُن کے خاوند سے بھی بہت اچھی دوستی رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی میں تینوں ایک ساتھ سیر وتفریح کرتے بھی نظر آئے۔

    بھارتی میڈیا میں آجکل رنبیر اور عالیہ بھٹ کی محبت کے چرچے بھی ہیں جبکہ دونوں اداکار اپنی نئی آنے والی فلم ’براہمشٹرا‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔

    مزید پڑھیں: دپیکا کے بجائے رنویر سنگھ نے شادی کے بعد نام تبدیل کرلیا؟

    دپیکا پڈوکون نے گزشتہ ماہ اٹلی کے شہر لیک کومو میں شادی کی اور پھر بھارت میں ساتھی فنکاروں کے لیے شاندار استقبالیہ تقاریب کا اہتمام کیا جس میں بالی ووڈ کی تمام ہی شخصیات شریک ہوئیں مگر رنبیر کی عدم شرکت نے ایک بار پھر افواہوں کو تقویت دی۔

    دپیکا نے گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میری اور رنبیر کی اچھی دوستی تھی مگر شادی کے بعد سے ہم دونوں نے ایک دوسرے سے کوئی بات نہیں کی اور نہ اب ہمارا کوئی رابطہ ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ رنبیر کی عدم شرکت میرے لیے حیران کُن نہیں تھی کیونکہ ہم دونوں کا جو رشتہ تھا اُس میں ہر چیز ممکن ہے اور یہی رشتے کا حسن بھی ہے، میں اس بارے میں مزید کوئی بات کرنا بھی نہیں چاہتی۔

    یہ بھی پڑھیں: دپیکا پر قسمت مہربان، شادی کے بعد سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز

    لیک کومو کو شادی کے لیے منتخب کرنے کے حوالے سے دپیکا کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پہلے ہی اپنی شادی کی تاریخ اور مقام کا اعلان کردیا تھا، ہم اپنی شادی کو نجی رکھنا چاہتے تھے جس کے لیے اٹلی کا انتخاب کیا‘۔

  • دپیکا کے بجائے رنویر سنگھ نے شادی کے بعد نام تبدیل کرلیا؟

    دپیکا کے بجائے رنویر سنگھ نے شادی کے بعد نام تبدیل کرلیا؟

    مبمئی: بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا جو پہلی بار دپیکا مداحوں کے سامنے لے کر آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے گزشتہ برس نومبر میں اٹلی کے مقام لیک کومو میں شادی کی، اب دونوں اداکار اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہوگئے۔

    رنویر سنگھ اپنی نئی آنے والی فلم ’سمبا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں اُن کے ساتھ سیف علی خان کی صاحبزادی سارہ علی خان مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ دپیکا نے بھی اپنی شوبز مصروفیات کا آغاز کردیا۔

    حال ہی میں بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ نے دپیکا کا انٹرویو لیا جس میں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔

    مزید پڑھیں: دپیکا پر قسمت مہربان، شادی کے بعد سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز

    انٹرویو کے آغاز پر اداکارہ نے اپنا تعارف کچھ اس طرح کروایا کہ ’میں دپیکا پڈوکون جو اب رنویر سنگھ پڈوکون کی اہلیہ ہے‘۔

    دپیکا کے منہ سے نام سُن کر رنویر کے مداح حیران رہ گئے کیونکہ عام طور پر شادی کے بعد لڑکیاں اپنے نام کے آگے شوہر کا نام لکھتی ہیں جبکہ رنویر نے اپنے نام کے آگے ’پڈوکون‘ لگا لیا۔

    ایک مداح نے پوچھا کہ کیا رنویر اپنا نام تبدیل کرنے جارہے ہیں تو دپیکا نے قہقہ لگایا اور بتایا ابھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا مگر ایسا ممکن ہوسکتا ہے، جو بھی ہوگا اُس کا ہم اعلان کردیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: دپیکا اپنی مہندی پر پاکستانی کلام سُن کر جھوم اٹھیں

    پرتعیش شادی اور اخراجات کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر دپیکا نے جواب دیا کہ ’میرے پاس بہت پیسے ہیں، ایسا نہیں کہ سب شادی کی تقریبات پر ہی ختم ہوگئے، آپ فکر نہ کریں‘۔

  • دپیکا پر قسمت مہربان، شادی کے بعد سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز

    دپیکا پر قسمت مہربان، شادی کے بعد سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ایک بار پھر تاریخ رقم کرتے ہوئے سال 2018 میں سب سے زیادہ کمانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    امریکی میگزین فوربز کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ دپیکا نے بالی ووڈ انڈسٹری میں سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

    فوربز کی فہرست کے مطابق بھارت کی 100 سب سے زیادہ کمانے والی شخصیات میں سے ابتدائی پانچ ناموں میں دپیکا کا نام بھی شامل ہیں انہوں نے 12 مہینوں میں 112.8 کروڑ روپے کمائے۔

    فہرست میں سلمان خان بدستور پہلے نمبر پر رہے جبکہ  بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دوسرے، اکشے کمار تیسرے، دپیکا چوتھے، مہندرا سنگھ دھونی پانچویں نمبر پر رہے۔

    یہ بھی پڑھیں: اکشے اور سلمان ایک سال میں سب سے زیادہ کمانے والے اداکار

    اعداد و شمار کے مطابق دپیکا اور رنویر نے مل کر سال 2017 میں 154 کروڑ روپے کمائے۔

    اسی طرح اگر اداکارہ عالیہ بھٹ فہرست میں 12ویں نمبر پر رہیں جبکہ میوزک کمپوزر اے آر رحمان گیارہویں نمبر پر رہے۔

    فوربز کی فہرست کے مطابق دبنگ خان نے ایک سال میں 253.25 کروڑ روپے کمائے۔

    ویرات کوہلی نے 228.09 روپے کمائے

    اکشے کمار 185 کروڑ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے

    دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ کے طور پر سامنے آئیں اور فہرست میں اُن کا نام 4 نمبر پررہا، رنویر سنگھ کی اہلیہ نے ایک سال میں سب سے زیادہ 112.8 کروڑ روپے کمائے۔

    اسے بھی پڑھیں: سلمان خان اور دپیکا سب سے زیادہ کمانے والے بھارتی اداکار

    مہندرا سنگھ دھونی 101.77 کروڑ کما کر فہرست میں پانچویں نمبر پر رہے۔

    مسٹر پرفیکٹ 97.5 کروڑ روپے کما کر چھٹے، امتیابھ بچن 96.17 کروڑ کے ساتھ 7ویں، رنویر سنگھ 84.67 کروڑ کے ساتھ 8ویں، سابق کپتان سچن ٹنڈولکر 80 کروڑ کے ساتھ نویں، اجے دیوگن 74.5 کروڑ روپے کما کر دسویں نمبر پر رہے۔

    علاوہ ازیں  شاہ رخ خان 170.5 کروڑ کے ساتھ فہرست میں 13ویں نمبر پر رہے حالانکہ اُن کی رواں سال کوئی فلم کامیاب نہیں ہوئی، عالیہ بھٹ 58.83 کروڑ کے ساتھ کنگ خان سے کامیاب اداکارہ رہیں۔

    پریانکا چوپڑا جن کا 7ویں نمبر سے تنزلی کے بعد 49ویں نمبر پر پہنچ گئیں انہوں نے سال میں 18 کروڑ روپے کمائے۔

  • تصاویر: دپیکا اور رنویر کا مشترکہ استقبالیہ، نامور شخصیات کی شرکت

    تصاویر: دپیکا اور رنویر کا مشترکہ استقبالیہ، نامور شخصیات کی شرکت

    ممبئی: بالی ووڈ کے نوبیاہتا جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنوریر سنگھ نے اجتماعی استقبالیے کا انعقاد کیا جس میں تمام ہی اسٹارز نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی دپیکا اور رنویر کے تیسرے اور آخری استقبالیے کی تقریب گزشتہ روز ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں ساتھی فنکاروں، کھلاڑیوں اور سیاستدانوں سمیت خاص مداحوں نے بھی شرکت کی۔

    شادی کی تقریب میں نامور اداکار شاہ رخ خان، ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی سمیت نامور شخصیات نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں نوشے میاں خود بھی رقص کرتے نظر آئے۔

    شاہ رخ خان نے ملائیکا اروڑا کے ساتھ مل کر اپنی ہی فلم کے گانے چل چھیاں چھیاں پر خوب ڈانس کیا، اس کے علاوہ امیتابھ بچن بھی رقص کرتے نظر آئے۔

    یاد رہے کہ دپیکا اور رنویر نے 14 اور 15 نومبر کو دو علیحدہ عیلحدہ مذہبی رسومات کے تحت اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر شادی کی تھی جس کے بعد وہ دونوں 18 نومبر بروز اتوار ممبئی پہنچے تھے، بعد ازاں انہوں نے علیحدہ علیحدہ تقاریب کا اہتمام بھی کیا۔

    دپیکا نے 21 بنگلور جبکہ رنویر سنگھ نے 28 نومبر کو  ممبئی میں پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا، اس سے قبل  اداکار کی بہن رتیکا بھوانی نے بھی  ممبئی میں تقریب کا انعقاد کیا۔

    رتیکا کی جانب سے منعقدہ تقریب میں رنویر نے پہلی بار دپیکا سے کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کیا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے والدین کی دعاؤں کی بدولت دنیا کی سب سے خوبصورت لڑکی سے شادی کی اور اب میں بہت زیادہ خوش ہوں‘۔

    تصاویر دیکھیں

    تصاویر بشکریہ فلم فیئر

  • دپیکا اپنی مہندی پر پاکستانی کلام سُن کر جھوم اٹھیں

    دپیکا اپنی مہندی پر پاکستانی کلام سُن کر جھوم اٹھیں

    اٹلی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی کے بعد وطن واپس لوٹ گئے، نوبیاہتا جوڑے نے شیڈول کے مطابق گزشتہ روز بنگلور میں ساتھی فنکاروں اور دیگر رشتے داروں کے لیے استقبالیے کا اہتمام کیا۔

    بالی ووڈ کی معروف جوڑی دپیکا اور رنویر اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو پر ازدواجی بندھن میں بندھ کر اتوار کی صبح واپس بھارت پہنچے، دونوں نے شیڈول کے مطابق پہلی استقبالیہ تقریب کا اہتمام بنگلور میں کیا جس میں دلہن نے سنہرے رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بنگلور میں ہونے والی تقریب کا اہتمام دپیکا اور اُن کے اہل خانہ کی طرف سے کیا گیا تھا، اداکارہ نے جو ساڑھی زیب تن کی وہ انہیں والدہ نے تحفے میں دی جبکہ رنویر نے بھی سسرال والوں کی طرف سے دی جانے والی شیروانی پہنی۔

    دونوں نے اٹلی اور بنگلور میں ہونے والی تقریبات میں مشہور ڈیزائنر سبیاسچی کے تیار  کردہ لباس زیب تن کیے۔

    مزید پڑھیں: شادی کے ریسیپشن پر دپیکا کی سنہری ساڑھی نے سب کا دل جیت لیا

    دوسری استقبالیہ تقریب 28 نومبر کو ممبئی میں منعقد کی جائے گی جس کی میزبانی رنویر اور اہل خانہ کریں گے، استقبالیہ میں بالی ووڈ انڈسٹری کی شخصیات اور دیگر رشتے دار شرکت کریں گے۔

    دپیکا پڈوکون اور رنویر کی اٹلی میں ہونے والی شادی سے ایک روز قبل یعنی 13 نومبر کو ڈھولکی بھی ہوئی جس میں بھارتی گلوکار ہرشدیپ کور نے لائیو پرفارم کیا تھا، اداکارہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بارے میں ہر کوئی جاننے کا خواہش مند تھا کیونکہ دپیکا اس میں دونوں ہاتھ اوپر کر کے رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دپیکا کی مذکورہ تصویر اٹلی میں ہونے والی مہندی کی تقریب کی ہے، جس میں جب گلوکار نے صوفیانہ کلام ’دما دم مست قلندر‘ گایا تو دلہن اپنے جذبات قابو میں نہ رکھ سکیں اور مہمانوں کے ساتھ مل کر رقص شروع کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ‌ اداکار رنویر سنگھ دھمال پر جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

    یاد رہے کہ 9 مئی کو بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور  نے شادی کے حوالے سے ممبئی میں تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں رنویر سنگھ نے ’دما دم مست قلندر‘ پر خوب دھمال ڈالی تھی، اداکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ جوڑی نے اپنی شادی کے لیے اٹلی کے خوبصورت مقام لیک کومو کا انتخاب کیا تھا جہاں 14 اور 15 تاریخ کو دو علیحدہ علیحدہ مذہبی رسومات کے تحت شادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پہلے روز تقریب کی میزبانی لڑکی والوں نے جب کہ دوسرے دن رنویر کے اہل خانہ نے کی۔

    چودہ نومبر کو شادی کی تقریب جنوبی بھارتی (ہندو مذہب) رسم و  روایات کی طرز پر منعقد کی گئیں جس میں دپیکا نے نارنجی مائل عروسی ساڑھی اور رنویر نے بھی دلہے کا ثقافتی لباس ’دھوتی کرتا’ زیب تن کیا تھا۔

    شادی کے دوسرے روز کی تقریبات سندھی روایات کے مطابق انجام دی گئیں، جس میں دپیکا نے سرخ لہنگا زیب تن کیا اور وہ روایتی دلہن بھی بنیں جبکہ رنویر نے اسی کے ملتے جلتے رنگ کا کلاہ پہنا تھا۔

    دونوں اداروں کے اہل خانہ نے قبل از وقت شادی کی تصویر سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے ہوٹل انتظامیہ سے سخت اقدامات کرنے کی استدعا بھی کی تھی۔

    اسے بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کی شادی کے بعد بھارت واپسی، شاندار استقبال

    شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کے پنڈال میں داخل ہونے سے قبل موبائل کیمرے ناکارہ بنا دیے گئے تھے جبکہ تصویر یا ویڈیو کو روکنے کے لیے فضا میں اڑنے والے ڈرونز کی بھی اطراف میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

    سیکیورٹی کے سخت اقدامات کے باوجود پہلے روز سے ہی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنا شروع ہوگئی تھیں، بعد ازاں دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے خود ہی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کردی تھیں۔

    نوبیاہتا جوڑے کی بھارت واپسی                                                                                      

    بالی ووڈ کا نوبیاہتا جوڑا اتوار 11 نومبر کی علی الصبح ممبئی ائیرپورٹ پہنچا تو وہاں پہلے سے ہی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، دونوں اداکاروں کو سیکیورٹی حصار میں ہی ائیرپورٹ سے گھروں کی جانب روانہ کیا گیا۔

    دونوں اداکاروں نے وطن واپسی کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا مگر اُس کے باوجود جیسے ہی بھارتی میڈیا نے رات گئے واپسی کی خبر نشر کی تو ممبئی ائیرپورٹ پر مداحوں کی بڑی تعداد انہیں خوش آمدید کرنے کے لیے پہنچ گئی اور جوڑے کا استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا تھا۔

    اسے بھی دیکھیں: مداحوں‌ کا انتظار ختم، دپیکا رنویر نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

    دپیکا اور رنویر نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی جس میں انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مستقبل میں دعا کرنے کی استدعا بھی کی۔

    بھارت میں استقبالیہ تقاریب کا شیڈول

    دپیکا اور رنویر اپنے ساتھی فنکاروں، دوستوں اور مداحوں کے لیے علیحدہ علیحدہ تقریبات کا انعقاد کریں گے، اداکارہ نے بنگلور میں 21 نومبر اور رنویر نے 28 نومبر کو ممبئی میں استقبالیہ دینے کا فیصلہ کیا جبکہ دونوں یکم دسمبر کو ممبئی میں ہی شادی کے جشن کی شاندار تقریب کا انعقاد کریں گے۔