Tag: دپیکا پڈوکون

  • دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی جوڑی ایک بار پھر جلوہ گر ہونے کو تیار، تفصیلات سامنے آگئی

    دپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کی جوڑی ایک بار پھر جلوہ گر ہونے کو تیار، تفصیلات سامنے آگئی

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون، بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون جلد ہی چنئی ایکسپریس اور جوان کے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ اسکرین پر دوبارہ جلوہ گر ہونے والی ہیں جس میں وہ ماں کا کردار ادا کریں گی۔

    رپورٹ کے مطابق دیپیکا ایس آر کے کے ساتھ ان کی ہوم پروڈکشن فلم ‘کنگ’ میں کام کریں گی، دیپیکا اس فلم میں سہانا خان کی والدہ کا کردار ادا کریں گی جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

    شاہ رخ خان کی فلم کنگ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کو مارفلکس پروڈکشن اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایس آر کے اور سدھارتھ آنند دونوں ہی دیپیکا کو کاسٹ کرنے کے خواہشمند تھے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دیپیکا اس فلم میں شاہ رخ خان کے کردار کی سابقہ معشوقہ کے کردار میں نظر آئیں گی، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون کا کردار ایک کیمیو لیکن یہ پلاٹ کا ایک اہم حصہ ہے۔

  • ایک منٹ کے 1 کروڑ کمانے والی اور 550 کروڑ کی مالک اداکارہ، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون اور کرینہ نہیں بلکہ۔۔۔۔۔۔

    ایک منٹ کے 1 کروڑ کمانے والی اور 550 کروڑ کی مالک اداکارہ، کترینہ کیف، دپیکا پڈوکون اور کرینہ نہیں بلکہ۔۔۔۔۔۔

    بالی ووڈ کی ایک ماڈل و اداکارہ انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک بن گئی ہے، اداکارہ اتراکھنڈ میں پیدا ہوئی اور وہیں پرورش پائی، انہوں نے مس دیوا، مس یونیورس انڈیا 2015 کا خطاب جیتا اور رواں سال مس یونیورس بھارت کی نمائندگی کرنے کے بعد شہرت حاصل کی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے 15 سال کی عمر میں اپنے ماڈلنگ کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے، 2013 میں سنگھ ساب دی گریٹ کے ساتھ اپنی اداکاری کا آغاز کرنے سے پہلے مس ٹین انڈیا 2009 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا، اس کے بعد وہ صن رے، گریٹ گرینڈ مستی، ہیٹ اسٹوری 4 اور پاگل پنتی جیسی قابل ذکر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    حال ہی میں اداکارہ ممبئی کے پریمیم ویل پارلے ویسٹ علاقے میں پرتعیش 3 بیچ ایچ کے اپارٹمنٹ کرایے پر لینے پر شہ سرخیوں یں رہیں، یہ گھر 3600 مربع فٹ پر مرکوز ہے اور اس دلکش گھر کا ماہانہ کرایہ 6 لاکھ روپے ہے۔

    دراصل یہ اداکارہ اروشی روٹیلا ہیں جو شردھا کپور جیسی ستاروں کی صف میں شامل ہوتی ہیں، جو جوہو میں اپنے 3929 مربع فٹ کے اپارٹمنٹ کا بھی یہی کرایہ ادا کرتی ہیں۔

    اروشی روٹیلا نے فلم ’سکندا‘ کے گانے ’کلٹ ماما‘ میں تین منٹ کی پرفارمنس کے تین کروڑ روپے وصول کیے جس سے اس کی فیس حیرت انگیز طور پر ایک کروڑ فی منٹ بن گئی۔

    رپورٹ کے مطابق اروشی روٹیلا کی کل مالیت 550 کروڑ روپے ہے۔ وہ فلموں میں مرکزی کردار نبھاتی ہیں، فیشن شوز میں ریمپ واک کرتی ہیں اور بین الاقوامی برانڈز کی ایک سیریز کے لیے فوٹو شوٹ کرتی ہیں۔

    اروشی نے دیپیکا پڈوکون (500 کروڑ روپے)، کترینہ کیف (265 کروڑ روپے)، کرینہ کپور (485 روپے) اور انوشکا شرما (255 کروڑ روپے) جیسی مشہور شخصیات کی مجموعی دولت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

  • دپیکا کی ساس نے اپنی تین ماہ کی پوتی کو حیرت انگیز تحفہ دے دیا

    دپیکا کی ساس نے اپنی تین ماہ کی پوتی کو حیرت انگیز تحفہ دے دیا

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پیکا پڈوکون کی ساس انجو بھونانی نے اپنی تین ماہ کی پوتی دعا پڈوکون سنگھ کو حیرت انگیز تحفہ دے دیا۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی والدہ اور دعا کی دادی انجو بھونانی نے پوتی کی پیدائش کے 3 ماہ مکمل ہونے پر اپنے سر کے بال عطیہ کر کے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کے ایک فین پیج نے اداکار کی والدہ انجو بھوانی کی انسٹاگرام اسٹوریز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جس میں انہوں نے اپنی پوتی کے لیے بال عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    انجو بھوانی نے خوشی خوشی اپنے کٹے ہوئے بالوں کی چوٹیوں کی تصویر بھی شیئر کی ساتھ ہی انہوں نے ایک نوٹ بھی لکھا ہے، کہا کہ میری پیاری دعا کو 3 ماہ مکمل ہونے پر مبارکباد۔

    انجو بھوانی نے لکھا کہ اس خاص دن پر محبت اور امید کے ساتھ جہاں ہم دعا کی بڑے ہونے کی خوبصورتی اور خوشیوں کا جشن منارہے ہیں وہیں اچھائی اور رحم دلی کی طاقت کو بھی یاد رکھے ہوئے ہیں، امید کرتی ہوں کہ یہ چھوٹا سا اقدام، مشکلات سے گزرنے والے کسی فرد کی زندگی میں سکون اور اعتماد لائے گا۔

    دادی انجو بھوانی کا اپنی پوتی کی خوشی میں دل کو چھو لینے والا یہ اقدام تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جسے دیکھنے والے صارفین اس اقدام کو سہراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

    خیال رہے کہ دیپیکا اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور شادی کے 6 برس بعد ان کے ہاں 8 ستمبر کو بیٹی کی پیدائش ہوئی، اداکارہ نے اپنی بیٹی کا نام دعا پڈوکون سنگھ رکھا ہے۔

    اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کی پیدائش کے تقریباً 2 ماہ بعد دیوالی کے موقع پر اس کی پہلی تصویر شیئر کی جس میں خوبصورت فراک اور پاجامے میں ملبوس ننھی پری کے صرف پیر نظر آرہے تھے۔

  • کرینہ کو ارجن سے بچانے کیلئے پولیس اکھٹا ہوگئی، سنگھم اگین کا طویل ترین ٹریلر جاری

    کرینہ کو ارجن سے بچانے کیلئے پولیس اکھٹا ہوگئی، سنگھم اگین کا طویل ترین ٹریلر جاری

    بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کی طویل ترین ٹریلر کو جاری کردیا گیا جس میں بالی ووڈ کے کئی اداکار و دیپیکا پولیس ایکشنز میں نظر آئیں۔

    بالی ووڈ کے فلمساز روہت شیٹی نے اداکار اجے دیوگن، کرینہ کپور خان اور ’سنگھم اگین‘ کے دیگر کاسٹ ممبران کے ساتھ پیر کو ستاروں سے بھرے ایونٹ میں ٹریلر کی نقاب کشائی کی۔

    ایکش سے بھر پور فلم میں اداکار ارجن کپور اور جیکی شروف نے ولن کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں اجے دیوگن، اکشے کمار، کرینہ کپور، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، ٹائیگر شروف پولیس کے اوتار میں نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)

    ٹریلر کا آغاز اجے دیوگن (باجی راؤ سنگھم) اور کرینہ کپور (اونی) کے کرداروں کے ساتھ ہوا جب وہ اپنے بیٹے سے بات کرتے ہوئے کہ بھگوان رام دیوی سیتا کو بچانے کے لیے کس حد تک گئے تھے۔

    کہانی پھر ویسا ہی موڑ لیتی ہے جیسے کرینہ کپور کے کردار کو اغوا کر لیا جاتا ہے، جس سے باجی راؤ سنگھم اسے پورے ملک میں اور پھر سری لنکا میں تلاش کرتے نظر آتے ہیں۔

    ٹریلر میں دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بالترتیب شکتی شیٹی اور انسپکٹر سنگرام بھلیراؤ عرف سمبا کے طور پر ایکشن موڈ میں آتے ہیں، ٹریلر میں دونوں کے کچھ مضحکہ خیز اور دلچسپ مکالمے ہیں۔

    ٹائیگر شروف کا کردار بھی ولن سے لڑتا نظر آتا ہے، اکشے کمار نے بھی اپنے انداز میں انٹری دی، شائقین فلم نے گھروں کو جلانے، کاروں کو گرانے اور بہت سے لڑائی کے مناظر کی وجہ سے روہت شیٹی کی فلم کو کامیاب قرار دے رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم 1 نومبر 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے اور فلمی حلقوں کے مطابق اس ٹریلر نے ہی ناظرین کے دل موہ لیے ہیں۔

  • بالی ووڈ کی کونسی حسینہ فلم میں کام کرنے کا سب سے زیادہ معاوضہ لیتی ہے؟

    بالی ووڈ کی کونسی حسینہ فلم میں کام کرنے کا سب سے زیادہ معاوضہ لیتی ہے؟

    بھارتی فلم انڈسٹری میں یوں تو ایک سے بڑھ کر ایک ہیرؤن موجود ہیں، تاہم کچھ چہرے اسکرین پر جلوہ گر ہونے کا ہوشربا معاضہ لیتے ہیں۔

    بالی ووڈ انڈسٹری میں سب زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں کے فہرست میں سب سے آگے دپیکا پڈکون ہیں جنھوں نے حال ہی میں کالکی 2898 اے ڈی جیسی بلاک بسٹر فلم میں کام کیا ہے، وہ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 15 سے 20 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

    عالیہ بھٹ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر براجمان ہیں وہ ایک فلم میں جلوے بکھیرنے کے لیے 15 کروڑ روپے کے قریب معاوضہ وصول کرتی ہیں، جاندار اداکاری اور باکس آفس پر کامیاب ترین فلموں کی بدولت انتہائی کم عرصے میں ان کا شمار ٹاپ بالی ووڈ اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔

    چھوٹے نواب کی اہلیہ کرینہ کپور بھی شاہانہ انداز میں معاوضہ وصول کرتی ہیں، وہ ایک فلم میں کام کرنے کے لیے 8 سے 11 کروڑ روپے کی رینج میں رقم لیتی ہیں، بیبو کی حال ہی میں فلم ‘کریو’ ریلیز ہوئی تھی جو کہ ایک ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

    کترینہ کیف اور شردھا کپور بھی 8 سے 10 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں، دونوں بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیارا ایڈوانی، کریتی سینن، تاپسی پنو اور کنگنا رناوت بھی ان اداکاؤں کی فہرست میں موجود ہیں جو فلموں کا کروڑوں روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں، یہ چاروں ایک فلم کے لیے 5 سے 8 کروڑ روپے چارج کرتی ہیں۔

  • دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ فلم میں ساتھ جلوہ گر ہوں گے؟

    بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر نے اپنی اگلی فلم میں حقیقی زندگی کی جوڑی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو ساتھ کاسٹ کرنے کی تیاریاں شروع کردیں۔

    انسٹاگرام لائیو سیشن میں فلمساز کرن جوہر نے ان رپورٹس کا جواب دیا جس سے متعلق کہا جارہا تھا کہ وہ راج کپور کی 60 کی دہائی کے رومانوی میوزیکل ’سنگم‘ کے ری میک پر کام کررہے ہیں جس میں دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھائیں گے۔

    ڈائریکٹر نے کہا کہ میں نے اپنا اسکرین پلے تقریباً مکمل کرلیا ہے اور فلم رواں سال کے آخر تک فلور پر جائے گی۔

    ’سنگم‘ کے ریمیک کے بارے میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کرن جوہر نے تصدیق کی کہ میں محبت کی کہانی نہیں بنا رہا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میری محبت کی کہانی کے کوٹے میں تھوڑا سا وقفہ لینے کی ضرورت ہے لیکن جو فلم لکھ رہا ہوں اس میں یقینی طور پر ایک مضبوط محبت کی کہانی شامل ہے۔

    کرن جوہر نے کہا کہ محبت ایک ایسی چیز ہے جو میں موسیقی کے بغیر نہیں کرسکتا تاہم یہ سب ہمیشہ میرے سنیما کا ایک بہت بڑا حصہ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ 2018 میں شادی میں بندھن میں بندھنے والے دپیکا اور رنویر آخری بار کامیڈی فلم ’سرکس‘ کے گانے ’کرنٹ لگا رے‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

    رنویر اور دپیکا نے کپل دیو کی بائیو پک ’83‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

    اگرچہ ابھی تک سنگم کے ریمیک کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن شائقین انہیں روہت شیٹھی کی ’سنگھم اگین‘ میں ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پرامید ہیں۔

  • یہ جوانی ہے دیوانی: نینا کا کردار دپیکا سے پہلے کسے آفر کیا گیا تھا؟

    یہ جوانی ہے دیوانی: نینا کا کردار دپیکا سے پہلے کسے آفر کیا گیا تھا؟

    بالی ووڈ کی مشہور فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی ریلیز کو 10 سال مکمل ہوگئے، فلم میں نینا کا مرکزی کردار سب سے پہلے معروف اداکارہ کترینہ کیف کو آفر کیا گیا تھا تاہم انہوں نے انکار کردیا۔

    سنہ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم یہ جوانی ہے دیوانی کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، رنبیر کپور، ادیتیہ رائے کپور اور کالکی کوئچلن شامل تھے۔

    فلم کے ہدایت کار ایان مکھرجی اور پروڈیوسر کرن جوہر تھے، فلم کے مرکزی کردار نینا کے لیے دونوں کا پہلا انتخاب کترینہ کیف تھیں۔

    کترینہ کیف کو جب اس کردار کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے اس کے لیے ہامی بھرلی، تاریخیں طے ہوگئی اور سب معاملات طے ہوگئے۔

    لیکن پھر اچانک کترینہ کو یش راج کی فلم دھوم 3 کی پیشکش کردی گئی۔

    فلم میں عامر خان مرکزی کردار ادا کر رہے تھے، کترینہ نے عامر کے ساتھ پہلے کبھی کام نہیں کیا تھا، پھر دونوں فلموں کی شوٹنگ کی تاریخیں بھی ایک دوسرے سے متصادم تھیں۔

    کترینہ نے کئی دن سوچنے کے بعد بالآخر دھوم 3 کے لیے ہاں کردی اور کرن جوہر کو انکار کہلوا بھیجا۔ کرن جوہر نے ان کے انکار کا برا نہیں منایا کیونکہ یش راج کی فلم بھی ان کے لیے ایک فیملی پروجیکٹ تھا۔

    دونوں فلمیں بنیں اور یہ جوانی ہے دیوانی نے مقبولیت کے ریکارڈز توڑ دیے، دوسری طرف دھوم 3 نے اوسط درجے کی کامیابی حاصل کی جبکہ اس میں کترینہ کا کردار بھی معمولی نوعیت کا اور ان کو دیا گیا وقت کم تھا۔

    اس کے برعکس یہ جوانی ہے دیوانی اپنے مرکزی کردار نینا کے گرد گھوم رہی تھی۔

    اس فلم کی ریلیز کا ایک اور نقصان ادیتیہ رائے کپور کو ہوا جو سپورٹنگ ایکٹر کے طور پر اوی کا کردار ادا کر رہے تھے۔ اسی فلم کے ساتھ ان کی مشہور فلم عاشقی 2 بھی ریلیز ہوئی تھی جس میں وہ ہیرو کا مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔

    اب ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ دونوں فلموں کی مقبولیت کے بعد ادیتیہ کو مرکزی کردار کی آفرز ملنی چاہیئے تھیں، لیکن یہ جوانی ہے دیوانی میں ان کے سپورٹنگ کردار کو زیادہ پسند کیا گیا اور انہیں ایسے ہی کرداروں کی پیشکشیں آنے لگیں جس میں مرکزی کردار کوئی اور اداکار ادا کرتا۔

    یوں ادیتیہ نے عاشقی 2 ہٹ ہونے کے باجود ہیرو کے طور پر کیریئر بنانے کا موقع کھو دیا اور انہیں سپورٹنگ کردار ہی ملنے لگے۔

  • دپیکا پڈوکون کو فلائٹ کی اکانومی کلاس میں دیکھ کر لوگ حیران

    دپیکا پڈوکون کو فلائٹ کی اکانومی کلاس میں دیکھ کر لوگ حیران

    معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو طیارے کی اکانومی کلاس میں سفر کرتے دیکھا گیا جس پر ان کے مداح حیران رہ گئے۔

    سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ریڈ اٹ پر ایک صارف نے طیارے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

    ویڈیو میں معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون دکھائی دے رہی ہیں جو کیپ پہنے چہرہ چھپائے تیزی سے جہاز کے اگلے حصے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

    دپیکا کو اکانومی کلاس میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور پوسٹ پر مختلف کمنٹس شروع کردیے۔

    ایک صارف نے لکھا کہ میں کبھی ایسی کسی فلائٹ پر کیوں نہیں ہوتا۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا، بیچاری، سب لوگ اسے گھور رہے ہیں اسے یقیناً اینگزائٹی کا دورہ پڑ رہا ہوگا۔

    ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ یقیناً آخری وقت میں کروائی گئی بکنگ ہے تبھی اکانومی کلاس میں آنا پڑا جس پر دوسرے صارف نے لکھا کہ نہیں یہ کسی اسپانسر کے بجائے اپنے پیسوں سے خریدا گیا ٹکٹ ہے۔

  • ’پٹھان‘ کی کامیابی کے بعد دپیکا کی پہلی تصویر وائرل

    معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اپنی فلم پٹھان کی ریلیز اور اس کی شاندار کامیابی کے بعد انسٹاگرام پر پہلی تصویر شیئر کردی جس پر مداحوں کی مبارک بادوں کا تانتا بندھ گیا۔

    بالی ووڈ کے کنگ خان اور دپیکا پڈوکون کی حالیہ فلم پٹھان نے تنازعات اور بائیکاٹ کی دھمکیوں کے باوجود کامیابی اور مقبولیت کے کئی ریکارڈز توڑ دیے، جس پر نہ صرف فلم کی پوری ٹیم خوش ہے بلکہ پورے بالی ووڈ نے انڈسٹری کو نئی زندگی ملنے پر شکر ادا کیا ہے۔

    فلم کی کامیابی کے بعد اداکاروں کی جانب سے مختلف تقریبات میں شرکت جاری ہے، گزشتہ روز پٹھان کی ٹیم یعنی شاہ رخ خان، جان ابراہم، دپیکا پڈوکون اور ہدایتکار سدھارتھ آنند نے میڈیا سے براہ راست بات چیت کا سیشن رکھا۔

    دپیکا پڈوکون نے اس سیشن میں شرکت کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

    تصاویر میں انہیں رنگین پھولدار لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ایک تصویر پر انہوں نے لکھا، میرے پاس کیپشن ختم ہوگئے ہیں، کیا آپ کچھ تجاویز دے سکتے ہیں؟

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Deepika Padukone (@deepikapadukone)

    لاکھوں مداحوں نے ان کی تصاویر ک و لائیک کیا اور ان کی فلم کی کامیابی پر مبارک باد کے کمنٹس بھی لکھے۔

  • ’پٹھان‘ میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

    بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنے نام کے ساتھ ’خان‘ لگانے کی وجہ بیان کردی۔

    بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے پہلے اداکارہ دپیکا پڈوکون کو فلم کے گانے میں غیرمناسب لفاظ پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کے بعد انتہا پسندوں نے فلم میں مبینہ طور پر مذہب کو استعمال کرنے پر دھمکی دی ہے کہ پٹھان جس سنیما میں لگے اسے جلا دیا جائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

    ایسے میں شاہ رخ خان نے چند دنوں میں تیسری بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا اور مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

    رومیو نامی مداح نے ان سے پوچھا کہ ’خان صاحب آپ کا فیملی بیک گراؤنڈ تو کشمیری ہے پھر آپ اپنے نام کے ساتھ خان کیوں لگاتے ہیں؟

    کنگ خان نے کہا کہ ’پوری دنیا میری فیملی ہے، فیملی کے نام سے نام نہیں ہوتا کام سے نام ہوتا ہے براہ کرم ان چھوٹی باتوں میں مت پڑیں۔

    عرفان نامی مداح نے ان سے پوچھا کہ ’پٹھان میں سلمان خان کی انٹری کب ہوگی؟

    شاہ رخ خان نے کہا کہ ’پٹھان‘ ایک انٹرایکٹو فلم ہے جب بھی آپ بھائی فلم میں آنا چاہیں ٹکٹ پر کیو آر کوڈ استعمال کریں آجائیں۔‘

    ایک صارف نے فلم پٹھان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’فلم پہلے ہی ناکام ہے، ریٹائرمنٹ لے لو۔‘کنگ خان نے سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’بیٹا بڑوں سے ایسے بات نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ کی پروموشن میں مصروف اور فلم کا ٹریلر 10 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

    اداکار نے مداحوں سے کہا ہے کہ کیو آر کوڈ اسکین کرکے فلم کا ٹکٹ بک کروائیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شاہ رخ خان نے مداحوں سے کہا تھا کہ ’پٹھان‘ کی ریلیز ڈیٹ تبدیل نہیں ہوگئی، فلم کو 25 جنوری کو ہی ریلیز کیا جائے گا، پٹھان میں‌ دپیکا پڈوکون، اور جان ابراہم بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں‌ گے۔


     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Yash Raj Films (@yrf)