Tag: دپیکا

  • رنویر دوست ہے، افواہیں‌ پھیلانے والوں‌ کو دپیکا کا چیلنج

    رنویر دوست ہے، افواہیں‌ پھیلانے والوں‌ کو دپیکا کا چیلنج

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے رواں برس ساتھی اداکار رنویر سنگھ سے شادی کرنے سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ میں یہ بات زیر گردش ہے کہ پدمنی کی رانی اور بادشاہ علاؤ الدین خلجی رواں برس شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس پر دونوں خاندان راضی ہیں اور شادی کی رسم کے لیے جگہ کے انتخاب اور خریداری کا سلسلہ  بھی جاری ہے۔

    بھارتی میڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ’دونوں اداکار بیرونِ ملک میں کسی مقام پر مذہبی رسم کے بعد نئی زندگی کا آغاز کریں گے، اس تقریب میں صرف خاندان کے قریبی لوگ اور اہم دوستوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی‘۔ میڈیا ذرائع کا کہنا یہ بھی ہے کہ ’ازدواجی بندھن میں بندھنے کے بعد دپیکا اور رنویر وطن واپس لوٹیں گے اور پھر ساتھی فنکاروں یا دیگر افراد کے لیے شاندار تقریب منعقد کریں گے‘۔

    اداکارہ کا حالیہ ردعمل

    دپیکا پڈوکون نے گذشتہ روز بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رنویر سنگھ کے ساتھ شادی کی افواہوں پر حیرانی کا اظہار کیا اور تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیا،  ڈمپل گرل کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے رنویر بہت اچھا اور قابلِ بھروسہ دوست ہے، ہم اکثر مختلف موضوعات پر بات کرتے ہیں جس میں ہمیشہ اتفاق نہیں ہوتا اور یہی ہمارے رشتے کا حسن ہے‘۔

    مزید پڑھیں: دپیکا کا جیون ساتھی کون سا بالی ووڈ اداکار ہے؟

    بالی ووڈ اداکارہ سے جب دوستی کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ رنویر کے ساتھ میرا کوئی اور رشتہ جوڑتے ہیں اُن کو کھلا چلینج کرتی ہوں کہ آئیں اور سامنے آکر کوئی الزام لگائیں تاکہ انہیں جواب مل سکے‘۔

    شادی سے متعلق سوال پر دپیکا نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر ایسا کوئی ارادہ ہوا یا شادی کا فیصلہ کیا تو آپ سب کے علم میں ضرور آئے گا مگر فی الحال ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے‘۔

    دوسری جانب اداکار رنویر سنگھ نے بھی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال تو ازدواجی بندھن میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں البتہ مستقبل کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    اس سے قبل بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ دنوں نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں شرکت کی اور مختلف سوالات کے جواب دیے، اس دوران اینکر نے اُن سے دپیکا سے تعلقات کے بارے اور شادی سے متعلق اچانک سوال  کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: دپیکا سے تعلقات، رنویر سنگھ نے خاموشی توڑ دی

    سوال سُن کر پدماوت کے علاؤ الدین خلجی مسکرائے اور شادی سے متعلق خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی البتہ تعلقات کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے جتنی بھی فلمیں ساتھ کیں دپیکا نے میری بہت مدد کی، حتیٰ کہ انہوں نے میری اس قدر رہنمائی فرمائی کہ اُن کی وجہ سے میری زندگی پرسکون ہوگئی‘۔

    شادی کا سوال دوبارہ پوچھنے پر رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ  اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم عرصہ دراز سے ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں، میرے نزدیک دپیکا بہت اچھی شخصیت کی حامل اداکارہ ہیں جن کی جتنی تعریف بھی کی جائے وہ کم ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے رواں سال کے آغاز پر انوشکا اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ ایک اور بالی ووڈ اداکارہ ساتھی فنکار کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

    دپیکا اور رنویر سنگھ کی دوستی اور محبت کے چرچے میڈیا کی زینت بنتے آرہے ہیں بلکہ ایک بار تو یہ بھی دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہیں تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے تعلقات ختم ہونے کی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں۔

    اسے بھی پڑھیں: دپیکا اور رنویر کب شادی کریں گے؟ اہم دعویٰ سامنے آگیا

    بھارتی میڈیا کے ذرائع نے رواں سال جنوری میں خبر کچھ اس طرح دی تھی کہ رنویر سنگھ اور دپیکا جلد سری لنکا کی اڑان بھریں گے جس کے بعد اُن کے اہل خانہ منگنی کی تقریب کے منعقد کرنے کے لیے جگہ کا انتخاب بھی کریں گے۔

    خیال رہے کہ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے سنجے لیلا بھنسالی کی 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم رام لیلا، باجی راؤ مستانی میں کام کیا تھا تاہم چار سال بعد دونوں ایک بار پھر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوت میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئے، دپیکا نے رانی پدمانی جبکہ رنویر نے بادشاہ علاؤالدین خلجی کا مشکل کردار ادا کیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • امیتابھ بچن نے دپیکا پڈون کو اپنی ’’ سی وی ‘‘ پیش کردی

    امیتابھ بچن نے دپیکا پڈون کو اپنی ’’ سی وی ‘‘ پیش کردی

    ممبئی : بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن نے خوبصورت و دراز قد حسینہ دپیکا پڈون کو ملازمت کے لیے اپنی ’’ سی وی ‘‘ پیش کردی ہے۔

    گزشتہ پانچ دہائیوں سے بھارتی فلم انڈسٹری میں راج کرنے والے امیتابھ بچن کی فن اداکاری نے فلم بینوں کے دلوں وہ انمٹ مہر ثبت کی ہے کہ جس کے بعد کوئی اور اداکار اس کی جگہ نہیں لے پایا ہے، وہ اپنی بزلہ سنجی کی وجہ سے ہر دلعزیز شخصیت بھی ہے جس کا عملی مظاہرہ انہوں نے اپنی حالیہ ٹویٹ میں بھی کیا جس کا زکر آگے آ رہا ہے۔

    بہتر سالہ امیتابھ بچن آج بھی شوخ اور شرارت سے بھرپور شخصیت کے مالک ہے جو حس مزاح کے کسی بھی موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے یہی وجہ ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سایٹس پر اُن کے چاہنے والوں کی تعداد کسی بھی بین الااقوامی شخصیت کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جب کہ مائکرو بلاگنگ کی ویب سایٹ ٹویٹر پر متحرک امیتابھ بچن کے فالورز کی تعداد 33.1 ملین تک جا پہنچی ہے۔

    اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں امیتابھ بچن نے شوبز سے متعلق خبر کے ایک ٹکڑے کی تصویر شیئر کی جس میں کہا گیا تھا کہ عامر خان اور شاہد کپور کے مقابلے میں دپیکا پدون دراز قد اداکارہ ہے جس کے باعث ہدایت کاروں کو سین کی فلم بندی میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اور دپیکا کے قد کے برابر کے ہیروز نہ ہونے کے برابر ہیں اس لیے دپیکا کے مدمقابل ہیرو منتخب کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔

    اس تصویر پر امیتابھ بچن نے اپنی ’’ سی وی ‘‘ بنا کر پیش کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ 76 سالہ امیتابھ بچن اپنے 49 سالہ فلمی کیریر میں 200 سے زائد فلموں میں کام کرچکے ہیں جب کہ اُن کا قد بھی 6 فٹ 2 انچ ہے چنانچہ دپیکا کے مد مقابل کبھی قد کا ایشو نہیں رہے گا۔

    امیتابھ بچن کے مداح اور ٹویٹر صارفین اس مزاحیہ پوسٹ سے انتہائی محظوظ ہوئے اور 57 ہزار لوگوں نے اس ٹویٹ کو پسند کیا جب کہ تین ہزار لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے جب دس ہزار لوگوں نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور لوگوں نے رومانٹک ہیرو کی حس مزاح کو سراہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • فلم پدماوتی ریلیز ہونے پر دپیکا اور بھنسالی کے سر کی قیمت مقرر

    فلم پدماوتی ریلیز ہونے پر دپیکا اور بھنسالی کے سر کی قیمت مقرر

    ممبئی: متنازع فلم پدما وتی کی ریلیز کے خلاف راجپوت کرنی سینانے محاذ بنا رکھاہے، ہندوانتہا پسندوں نے سنگین دھمکی دے دی اور کہا کہ پدماوتی ریلیز ہوئی تو دپییکا کی ناک کاٹنے کی دھمکی کے بعد اب دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر کردی۔۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی کی انتہا ہوگئی، فلم پدماوتی کے خلاف تحریک چلاتی راجپوت کرنی سینا نے دپیکا پاڈوکون کی ناک کاٹنے کی دھمکی دیدی۔

    انتہا پسند رہنما ماہی پال نے کا کہا ہے کہ پدما وتی ریلیزہوئی تودپیکاکی ’’ناک‘‘ کاٹ دیں گے۔

    راجپوت کرنی سینا نے فلم کے ڈائیریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کا سر کاٹنے کی بھی دھمکی دے دی جبکہ دپیکا کی ناک اور بھنسالی کے سر پر پانچ کروڑ روپے کا انعام رکھ دیا گیا ہے۔

    اب انتہا پسند تنظیم کے رہنما ٹھاکر ابھیشیک سوم نے اداکارہ دپیکا پڈوکون اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت 5 کروڑ مقرر کردی۔


    مزید پڑھیں : تاریخی فلم پدما وتی کیخلاف بھارت میں ہنگامے پھوٹ پڑے


    دوسری جانب انتہا پسند تنظیم راجپوت کرنی سینا نے فلم کی ریلیز روکنے کے لیے یکم دسمبرکو پورے بھارت میں مظاہروں کا اعلان کردیا ہے ۔

    انتہا پسند تنظیم کا الزام ہے راجستھان کی رانی پدمنی پر بننے والی فلم حقیقت پر مبنی نہیں ، اسے ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

    اس سے قبل فلم پر پابندی کا مطالبہ کرنے والے مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ فلم میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا ہے، فلم ساز سنجےلیلا بھنسالی نے حقائق اور تاریخ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے جسے ہم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔


    مزید پڑھیں: فلم پدماوتی کی تاریخی کہانی پر ایک نظر


    خیال رہے کہ پدماوتی فلم ہندوستان کے شدت پسند حلقے پہلے ہی اعتراض اٹھا رہے ہیں اور اسے متنازع ترین فلم قرار دیا جارہا ہے کیونکہ یہ فلم بھارتی ریاست چتر گڑھ کی رانی پدمنی کی زندگی پر بنائی گئی ہے، تاریخ دانوں کا کہنا ہے کہ پدمنی نے بادشاہ علاؤ الدین خلجی سے خود کو بچانے کے لیے آگ میں کود کر خودکشی کی تھی۔

    سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم رواں سال دسمبر کی پہلی تاریخ کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس میں رنویر سنگھ بادشاہ علاؤالدین اور دییکا پڈوکون رانی پدمنی کا کردار ادا کررہی ہیں۔

  • دپیکا اور سلمان خان پہلی بار سینما سکرین پر جلوہ گر ہونگے

    دپیکا اور سلمان خان پہلی بار سینما سکرین پر جلوہ گر ہونگے

    ممبئی: دپیکا پڈوکون سلمان خان کیساتھ پہلی بار سینما سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہے، دپیکا کا کہنا تھا کہ سلمان کیساتھ کام کرنا میری ہمیشہ سے خواہش تھی جوکہ پوری ہونے جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ حسینہ دپیکا پڈوکون کا ستارہ آج کل عروج پر ہے، ان کی تقریباً ہر فلم ہی 100 کروڑ کلب کا حصہ بن رہی ہے، اب وہ یشراج فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی نئی فلم میں سلمان خان کیساتھ رومانس کریں گی، دپیکا پڈوکون کی عرصہ سے خواہش تھی کہ وہ سلمان خان کیساتھ کام کریں مگر انھیں موقع نہیں مل رہا تھا مگر اب توقع کی جا رہی ہے کہ فلم بین دونوں کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں کام کرتے دیکھ سکیں گے –

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم کی ہدایات ”غنڈے” کے ہدایتکار علی عباس ظفر دیں گے۔ دونوں اداکاروں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے، تاہم ابھی انھوں نے باقاعدہ طور پر فلم کو سائین نہیں کیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس مرحلہ کو جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔

    دپیکا پڈوکون ماضی میں سلمان خان کیساتھ کام کرنے سے انکار کر چکی ہیں اور اس سلسلہ میں انھوں نے کہا ہے کہ سلمان خان کی طرف سے مجھے فلم کی پیشکش کرنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے مگر جب انھوں نے مجھے پہلی مرتبہ کام کرنے کی آفر کی تو میری سوچ تھی کہ میں ابھی چھوٹی اور کیمرے کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار نہیں ہوں، مگر اب ہمیں ایک عرصے بعد پہلی مرتبہ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے تو میں سوچتی ہوں کہ اس میں کچھ خاص ہو گا۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری ہمیشہ سے ان کیساتھ کام کرنے کی خواہش تھی اور ایسا لگتا ہے کہ یہ اب پوری ہونے جا رہی ہے اور شائقین ہمیں ایک ساتھ سینما اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔