Tag: دکاندار

  • دکانداروں نے پٹاخوں کے کارخانے کے مالک کی گاڑی پر حملہ کردیا

    دکانداروں نے پٹاخوں کے کارخانے کے مالک کی گاڑی پر حملہ کردیا

    کراچی: مشتعل دکانداروں کی جانب سے پٹاخوں کے کارخانے کے مالک کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم اے جناح روڈ تاج کمپلیکس کے قریب گودام میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد وہاں موجود دکاندار مشتعل ہوگئے، پٹاخوں کے کارخانے کے مالک کی گاڑی پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دیے۔

    پٹاخوں کی دکان کے مالک کا ایک ملازم وہاں سے گاڑی لےکر نکلنے لگا تو جن دکانداروں کا مالی نقصان ہوا اور جو زخمی ہوئے تھے انھوں نے گاڑی پر حملہ کیا۔

    دکانداروں نے گاڑی کا گھیرائو کیا اور اس پر پتھرائو کیا، پولیس اور رینجرز نے گاڑی وہاں سے نکال دی اور دکانداروں کو کہا کہ وہ کوئی مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں تو تھانے سے رجوع کریں۔

    دریں اثنا ریسکیو 1122 کو گودام کی سرچنگ کے دوران ایک شخص کی لاش ملی ہے، متوفی اسد شاہ پٹیل پاڑہ کا رہائشی تھا۔

    چچا جمال شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی اسد شاہ بھائی افسر شاہ سے ملنے متاثرہ عمارت میں آیا تھا، متوفی اسد مدرسے کا طالبعلم تھا، والد انتقال کرچکے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-fireworks-factory-explosion-21-august-2025/

  • فیصل آباد : ادھار سامان نہ دینے پر گاہک نے دکاندار گولیاں برسا دیں

    فیصل آباد : ادھار سامان نہ دینے پر گاہک نے دکاندار گولیاں برسا دیں

    فیصل آباد : ادھار سامان نہ دینے پر گاہک نے دکاندار گولیاں برسا دیں تاہم زخمی خضر حیات کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے نیامو آنا میں ادھار سامان نہ دینے پر گاہک نے فائرنگ کر کے دکاندار کو زخمی کر دیا۔

    ملزم مبشر زمین پر گرے خضر حیات پر گولیاں برساتا رہا تاہم تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نیامو آنا کے رہائشی خضر حیات نے اسی گاوں کے مبشر کو ادھار پر سامان دینے سے انکار کیا تھا اور اسی رنجش پر مبشر اپنے ساتھی عبدالرحیم کے ساتھ موٹرسائیکل پر دکان پر پہنچا اور خضر حیات کو تشدد کرتے ہوئے دکان سے باہر پھینک دیا۔

    بعدازاں ملزم نے زمین پر گرے خضر حیات کی ٹانگوں پر پستول سے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گیا۔

    زخمی خضر حیات کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور تھانہ صدر پولیس نے متاثرہ شہری کے بھائی اکرم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مبشر عباس کو گرفتار کر لیا ۔

    فوٹیج میں تشدد سے نڈھال خضر حیات زمین پر گرا نظر آتا ہے جبکہ ملزم مبشر کو خضر کی ٹانگوں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں دونوں ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہوتے نظر آتے ہیں۔

  • کراچی : بھتہ نہ دینے پر دکاندار کو قتل کرنے والے گینگ وار کے 2 مطلوب کارندے گرفتار

    کراچی : بھتہ نہ دینے پر دکاندار کو قتل کرنے والے گینگ وار کے 2 مطلوب کارندے گرفتار

    کراچی : بھتہ نہ دینے پر دکاندار کو قتل کرنے والے گینگ وار عبدالصمد گروپ کے دو انتہائی مطلوب کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں بھتے کے تنازعہ پر قتل اور زخمی کے واقعے پر اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ نے گینگ وار کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان میں محمد عمر اور یوسف شامل ہیں، ملزمان کا تعلق گینگ وار عبد الصمد گروہ سے ہے، ملزمان پان چھالیہ اور ٹھیلے والوں کو بھتے کی پرچیاں دیتے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے چند روز قبل بھتہ نا دینے پر دکاندار کو قتل اور 2 کو زخمی کیا تھا تاہم ملزمان کیخلاف دہشت گردی، قتل، اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات تھے۔

    پولیس نے کہا کہ کیس پر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کام کررہی تھی، ملزم یوسف پہلے بھی بھتہ خوری میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

    حکام کے مطابق ملزمان نے26 فروری کو زبیر چاٹ والے کے گھر فائرنگ کی تھی جبکہ 4 مارچ کو نیوکراچی میں پان چھالیہ والوں پر بھی فائرنگ کی اور فائرنگ کی زد میں آکر 3 سالہ بچہ بھی زخمی ہوا تھا تاہم گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • دو کم عمر چور دکان سے سگریٹ اورنقدی رقم لوٹ کر فرار

    دو کم عمر چور دکان سے سگریٹ اورنقدی رقم لوٹ کر فرار

    فیصل آباد: پیپلز کالونی میں دو کم عمر ڈاکوؤں نے دکاندار اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر سگریٹ کی شاپ لوٹ لی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں ڈاکوؤں کا راج ہے جہاں دن دہاڑے کبھی کراچی کا شہری لوٹ رہا ہوتا ہے تو کبھی کسی دوسرے شہر کا، ایک ایسا ہی واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا۔

     فیصل آباد میں واقع پیپلز کالونی میں ڈاکو موبائل فون، سگریٹ کا سامان اور 24 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے، ماسک پہنے ڈاکوؤں نے ایک گاہک کی گھڑی بھی اتروا لی۔

    اے آر وائی نیوز نے واردات کی فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں ایک ڈاکو پستول تان کر دکاندار اور گاہکوں کو یرغمال بناتے نظر آتا ہے۔

    فوٹیج میں دوسرے ڈاکو کو درازوں سے رقم، سامان اٹھاتے دیکھا جا سکتا ہے، ڈاکو زمین پر بیٹھے گاہک سے گھڑی چھینتا نظر آرہا ہے۔

  • دکان سامان لینے آنے والی بچی کیساتھ دکاندار کی درندگی کی کوشش

    دکان سامان لینے آنے والی بچی کیساتھ دکاندار کی درندگی کی کوشش

    دکان سے سامان لینے جانے والی بچی کو دکاندار نے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، بچی کی چیخ و پکار پر لوگ پہنچ گئے۔

    خیرپور کے علاقے فیض گنج میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا ہے، بچی دکان سے سامان لینے گئی تو ملزم لیاقت جٹ نے زیادتی کی کوشش کی، بچی کے چیخنے پر لوگوں نے پہنچ کر اسے بچایا، پولیس نے ایک ملزم ک گرفتار کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے بچی کو کمرے میں لے جاکر زیادتی کرنے کی کوشش کی، شور سن کر اہل محلہ کے پہنچنے پر ملزم فرار ہوگیا جبکہ ساتھی پکڑا گیا۔

    ورثا نے الزام عائد کیا کہ بچی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، ایس ایس پی خیرپور سے نوٹس لیکر ملزمان کو کٹہرے میں لانے کی اپیل ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل گوجرانوالہ میں سرکاری اسکول میں ٹیچر کے شوہر کی طالبات سےزیادتی کرنے کا انکشاف سامنے آیا تھا، واقعہ تھیڑی سانسی میں گورنمنٹ ایجوکیشن اسکول میں پیش آیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم عمران نے اسکول کے اندر ایک کمرے میں کینٹین بنارکھی تھی، ملزم کئی سالوں سے اسکول میں بچیوں سےزیادتی کررہا تھا، متاثرہ طالبات کی عمریں 11 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

    ملزم عمران کو گرفتار کر کے پانچ الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزم نے ویڈیوز بھی بنا رکھی تھیں متاثرہ بچیاں ڈر کے مارے خاموش رہتی تھیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے موبائل سے تصاویر اور ویڈیوز بھی برآمد کرلی گئیں، کیس کی میرٹ پر تفتیش کرکے ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

  • تاجر دوست اسکیم کے تحت دکانداروں سے ماہانہ 60 ہزار ایڈوانس ٹیکس طلب!

    تاجر دوست اسکیم کے تحت دکانداروں سے ماہانہ 60 ہزار ایڈوانس ٹیکس طلب!

    کراچی: تاجر دوست اسکیم کے تحت دکانداروں سے ماہانہ 60 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس طلب کرلیا گیا، تاجر نوٹس سے پریشان ہوگئے۔

    شہر قائد میں دکانداروں کو تاجر دوست اسکیم کے تحت نوٹسزجاری کردیے گئے ہیں، دکانداروں سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں ماہانہ بنیادوں پر 60 ہزار روپے دینے کو کہا گیا ہے، جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ہر ماہ 15 تاریخ تک اسکیم کے تحت 60 ہزار ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی کی جائے۔

    ایف بی آر کے ریجنل ٹیکس آفس کراچی کی جانب سے تاجروں، دکانداروں کو نوٹسزجاری کیے گئے ہیں، لیاقت آباد، الیکٹرونکس مارکیٹ سمیت دیگر مارکیوں کے تاجر نوٹسز سے پریشان ہیں۔

    تاجر برادری کی جانب سے تاجر دوست اسکیم کے تحت 60 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگی نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ صدر انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ تاجر دوست ٹیکس اسکیم کے نام پر ایڈوانس ٹیکس ادا نہیں کریں گے۔

    اجمل بلوچ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ تاجر دوست کے نام سے بنائی جانے والی اسکیم تاجر دشمن ثابت ہوئی، ایڈوانس انکم ٹیکس ویلویشن ٹیبل کسی صورت قبول نہیں، انکم ٹیکس انکم پر لاگو ہوتا ہے اس کے علاوہ کسی فارمولے کو نہیں مانتے۔

    انھوں نے کہا کہ تاجر پہلے ہی بجلی بلوں میں 10 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس ادا کر رہے ہیں، 2 بار ایڈوانس انکم ٹیکس کسی صورت ادا نہیں کریں گے، بجلی کے بلوں نے تاجر برادری کا بھر کس نکال رکھا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے تاجروں کو حکومت کے خلاف سڑکوں پر لانے کا بندوبست کر دیا ہے، ٹیکس ویلویشن ٹیبل کا قانون واپس نہ لیا گیا تو شٹر ڈاؤن کا اعلان کر دیں گے۔

  • ادھار سگریٹ مانگنے پر دکاندار نے گاہک کو قتل کردیا

    ادھار سگریٹ مانگنے پر دکاندار نے گاہک کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ : ادھار سگریٹ مانگنے پر دکاندار نے گاہک کو قتل کردیا، پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا فرار ہے۔

    گوجرانوالہ میں ادھارسگریٹ مانگنے پر دکانداراورگاہک کےدرمیان جھگڑاہوا، دکاندار شہبازاور اس کے ساتھی اسامہ نے گاہک پر تشدد کیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    پولیس نے بتایا کہ گاہک عدنان کواسپتال منتقل کیاگیالیکن جانبرنہ ہوسکا تاہم واقعے میں ملوث ایک ملزم کو قلعہ دیدارسنگھ سے گرفتار کرلیا ہے اور دوسرا فرار ہے۔

  • فوٹیج: دکاندار نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو مار ڈالا

    فوٹیج: دکاندار نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو مار ڈالا

    راولپنڈی میں دکاندار نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو مار ڈالا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز کو موصول ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے افشاں کالونی میں دکاندار نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو قتل کردیا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    فوٹیج میں دو نقاب پوش ڈاکوؤں کو بزورِ اسلحہ دکان میں واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ڈاکو واردات کر کے جانے لگے تو عاقب نامی دکاندار نے اُن کے پیچھے جاکر فائرنگ کردی جس سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا اور دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے دکاندار سے چالیس ہزار روپے اور موبائل فون لوٹے تھے، ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

  • کراچی: ملزمان دکاندار سے 110 موبائل اور پستول چھین کر فرار

    کراچی: ملزمان دکاندار سے 110 موبائل اور پستول چھین کر فرار

    کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا گودام چورنگی کے قریب مسلح ڈکیت نے موبائل فون کے دکاندار سے 110موبائل فونز اور پستول چھین کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا گودام چورنگی کے قریب مسلح ڈکیت نے موبائل فون کے دکاندار سے 110موبائل فونز اور پستول چھین کر فرار ہوگئے تاہم متاثرہ دکاندار محمد ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

      دکاندار محمد ندیم کے مطابق میری موبائل مارکیٹ ملک عثمان بلال کالونی میں موبائل شاپ ہے، آج صدر موبائل مارکیٹ خریدار ی کیلئے گیا تھا، اپنی دکان کیلئے 110 ٹچ اسکرین فون اور 2 چارجر خریدے۔

    مقدمے کے متن کے مطابق مجموعی طور پر 14 لاکھ 200 روپے کی خریداری کی، دکان کیلئے جس رکشے پر بیٹھا ڈرائیور مسلسل فون پر بات کر رہا تھا، جام صادق پل پر رکشہ ہلکا کیا تو میں نے کہا تیز چلاو۔

    محمد ندیم نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور نے میری بات پر غور نہیں کیا، اور چمڑا چورنگی کے قریب رکشہ بند کردیا، میرے پوچھنے پر کہا سی این جی ختم ہوگئی ہے، اسی دوران 3 موٹر سائیکلوں پر 4 ملزمان آ پہنچے۔

    دکاندار نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر مجھ سے تمام موبائل فونز اور چارجر چھین لئے، اسلحے کے زور پر زبردستی میرا اسلحہ بھی چھین لیا، مجھے کہا اگر نہیں دو گے تو جان سے مار دینگے۔

    محمد ندیم نے کہا کہ واردات کے بعد ملزمان چمڑا چورنگی کی طرف فرار ہوگئے، میرا دعوی ہے رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں نے واردات کی۔

    پولیس حکام کے مطابق مدعی کی شکایت پر رکشے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کردیا ہے۔

  • کورنگی سیکٹر 44 اے میں 312 دکانیں مسمار کرنے کا نوٹس، دکاندارعدالت پہنچ گئے

    کورنگی سیکٹر 44 اے میں 312 دکانیں مسمار کرنے کا نوٹس، دکاندارعدالت پہنچ گئے

    کراچی : کورنگی سیکٹر 44 اے میں312 دکانیں مسمار کرنے کے نوٹس کے خلاف دکاندارعدالت پہنچ گئے اور دکانیں گرانے سے روکنے کی درخواست دائر کردی ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کےخلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، کورنگی سیکٹر44 اےمیں312 دکانوں کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

    دکانیں مسمارکرنے کے نوٹس کے خلاف دکاندار سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے اور کورنگی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی دکانیں گرانے سے روکنے کی درخواست دائر کردی ۔

    درخواست میں کہا گیا کہ رفاہی پلاٹ پر1963سےدکانیں قائم ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کومتعددباردکانیں ریگولرائزڈکرنےکی درخواستیں دیں تاہم وزیراعلیٰ سندھ ودیگرکی جانب سےکوئی جواب نہیں دیا گیا۔

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ اینٹی انکروچمنٹ سیل نےدکانیں گرانے کانوٹس جاری کیا، دکانیں گرانےسےغریب دکاندارکا روزگار متاثر ہوگا۔

    دائر درخواست میں وزیراعلیٰ سندھ،کمشنرکراچی اور ڈی جی کےڈی اےودیگرفریق بناتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ متعلقہ حکام کودکانیں گرانے سے روکا جائے۔

    خیال رہے  کراچی میں تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات گرانے پر حکم امتناع دینے سےانکار کردیا تھا۔

    واضح رہے  چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے لارجر بینچ نے کڈنی ہل تجاوزات کیس میں کمشنر کراچی کو دو ہفتے میں غیر قانونی تعمیرات میں ختم کرنے کا حکم دیا اور اسی عرصے میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔