Tag: دکانوں

  • قیمتی فلیٹوں، دکانوں اور 24 کروڑ کا مالک ’’دنیا کا دولت مند بھکاری‘‘، تعلق کس ملک سے؟

    قیمتی فلیٹوں، دکانوں اور 24 کروڑ کا مالک ’’دنیا کا دولت مند بھکاری‘‘، تعلق کس ملک سے؟

    بھیک کو ہمیشہ غربت سے جوڑا جاتا ہے لیکن ایک گداگر نے بھیک مانگ کر 24 کروڑ جمع قیمتی فلیٹس اور دکانیں بھی خرید لی ہیں۔

    بھیک مانگنا ہر معاشرے میں ناپسندیدہ عمل اور گداگری کو ہمیشہ غربت سے جوڑا جاتا ہے۔ لیکن اگر آپ کو سڑک کنارے کوئی خستہ حال بھیک مانگتا نظر آئے تو ضروری نہیں کہ وہ غریب اور مستحق ہو، کیونکہ بغیر محنت پیسہ کمانے کی حرص وہوس کے باعث اب بھیک مانگنا ایک پیشہ بن چکا ہے۔

    دنیا میں ایک ایسا بھکاری بھی ہے، جس نے صرف بھیک مانگ کر نہ صرف 24 کروڑ روپے سے زائد جمع کر لیے جب کہ دو قیمتی فلیٹوں اور تین دکانوں کا مالک بھی ہے۔ اس کے بچوں نے مہنگے ترین کانونٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کی۔ دنیا کے اس دولت مند بھکاری کا تعلق بھارت سے ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا کے دولت مند بھکاریوں میں شامل یہ گداگر ممبئی کا رہائشی جین ہے۔ جس نے بھیک مانگ کر ساڑھے سات کروڑ روپے (پاکستانی تقریباً ساڑھے 24 کروڑ روپے) جمع کر لیے ہیں۔ صرف یہی نہیں وہ دو قیمتی فلیٹوں اور ایک دکان کا بھی مالک ہے جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے ( پاکستانی لگ بھگ 5 کروڑ روپے ہے)۔

    رپورٹ کے مطابق گداگر بھارت جین 40 سال سے ممبئی میں بھیک مانگ رہا ہے اور ماہانہ 60 سے 75 ہزار بھارتی روپے (پاکستانی لگ بھگ ڈھائی لاکھ روپے) کما لیتا ہے۔ اسی بھیک کے پیسوں کو جمع کر کے اب وہ پراپرٹی میں سرمایہ کاری کر کے اپنی دولت کو بڑھا رہا ہے۔

    جین کے مطابق اس کے گھر والے اس کے بھیک مانگنے کی مخالفت کرتے ہیں تاہم وہ اس پیشے کو چھوڑنا نہیں چاہتا کیونکہ وہ بغیر محنت کسی بھی عام ملازمت سے زیادہ پیسے کما لیتا ہے۔

    یہ دولتمند بھکاری خریدے گئے فیلٹس میں اپنی بیوی، دوبیٹوں، والد اور بھائی کے ہمراہ رہتا ہے اور اس نے دوران انٹرویو انکشاف کیا کہ وہ باقاعدگی سے مندروں اور خیراتی اداروں میں چندہ دیتا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/beggar-who-collected-alms-of-1-million-in-just-three-days-arrested-outside-mosque/

  • مانسہرہ:آگ لگنے سے 2مکان،5دکانیں جل گئیں

    مانسہرہ:آگ لگنے سے 2مکان،5دکانیں جل گئیں

    مانسہرہ میں سردی سے بچاؤ کے لئے جلائی گئی انگیٹھی نے دو مکانوں اور پانچ دکانوں کو جلا کر خاک کر دیا۔

    مانسہرہ کے علاقے تھانہ کاغان کی حدود میں واقع ایک مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کے شعلوں نے قریبی مکان اور دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مقامی لوگوں نے پولیس کی مدد سے دو گھنٹوں کی طویل جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    پولیس کے مطابق آگ گھر میں سردی سے بچاؤ کے لئے جلائی گئی انگیٹھی کے باعث لگی، آگ نے پرانا بازار میں واقع پانچ دکانوں اور دو مکان کو جلا کر خاکستر کر دیا، پولیس کے مطابق آگ کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
           

  • پشاور:مکان کے باہر نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ

    پشاور:مکان کے باہر نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ

    پشاور کے علاقے اعجاز آباد میں مکان کے باہر نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ سے کئی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد مکان کے باہر بارودی مواد رکھ کر فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کی وجہ سے مکان اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ مکان کو جزوی نقصان پہنچا۔

    پولیس کے مطابق بارودی مواد ایک سے ڈیڑھ کلو تھا، پولیس نے تھانہ گلبہار میں نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔