Tag: دکانیں

  • کراچی کے تاجروں کا دکانیں جلدی بند کرنے کی تجویز سے اختلاف

    کراچی کے تاجروں کا دکانیں جلدی بند کرنے کی تجویز سے اختلاف

    کراچی : ملک بھر کی تاجر برادری نے دکانیں جلدی بند کرنے کی حکومتی تجویز مسترد کردی، ان کا کہنا ہے کہ خریدار کا تو لوڈشیڈنگ سے تعلق نہیں ہے۔

    اس حوالے سے صدر آل تاجر اتحاد کراچی عتیق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سے قبل ماضی میں کئی بھی مارکیٹیں جلد بند کرنے کے حکومتی اعلانات ہوئے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

    عتیق میر کا کہنا تھا کہ خریدار کا تو لوڈشیڈنگ سے تعلق نہیں ہے، رہائشی اور تجارتی مراکز کے علاقوں میں بھی کئی گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

    صدر آل تاجر اتحاد نے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے 25سے40فیصد لائن لاسز ہیں، کےالیکٹرک نےکہا ہے کہ جہاں لائن لاسز25فیصد سے کم ہے لوڈشیڈنگ بھی کم ہوگی۔

    عتیق میر نے مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں میں دن کے اوقات میں بجلی فراہم کی جائے اگر دن کےاوقات میں بجلی نہیں ہوگی تو پھرکاروبار کیسے ہوگا؟

    قبل ازیں آل پاکستان انجمن تاجران نے بھی حکومت کی جانب سے رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر کسی صورت اپنا کاروبار رات 8 بجے بند نہیں کریں گے۔

    آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت تاجر برادری کے لیے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات، ہر اس سیکٹر کی بجلی بند کی جائے جو مفت میں استعمال ہورہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے اے سی بند کریں گے تو غریب کا پنکھا چلے گا، تاجر شام 6 بجے سے رات 10 بجے تک سب سے مہنگی بجلی خریدتا ہے، حکومت اگر تاجر برادری کو بجلی مہیا نہیں کر سکتی تو جرنیٹیر چلا کر کاروبار کرنے دے۔

    مزید پڑھیں : مارکیٹیں جلد بند ہونے کا حکومتی اعلان ہوتے ہی نئی لوڈ شیڈنگ

    واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل اجلاس میں ملک بھر میں رات ساڑھے 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے پر صوبوں میں اتفاق ہوگیا ہے، چاروں صوبوں نے بازار اور دکانیں رات ساڑھے 8 بجے بند کرنے کی تجویز پر اصولی طور پر اتفاق کیا۔

    تاہم سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزراے اعلیٰ نے 2 دن کی مہلت مانگ لی ہے، تاکہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی و کارباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کریں۔

  • عمان: دوبارہ کھلنے والی دکانوں کی فہرست

    عمان: دوبارہ کھلنے والی دکانوں کی فہرست

    مسقط: عمان کی سپریم کمیٹی نے بعض کاروباری سرگرمیاں دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی ہے، مذکورہ اجازت مشروط طور پر دی گئی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق عمان کی سپریم کمیٹی نے زیادہ تر کاروباری شعبے کھولنے کی اجازت دے دی ہے، زیادہ تر شعبوں کو صرف وصولی اور ڈیلیوری کی شرط پر کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    سپریم کمیٹی نے مندرجہ ذیل شعبے کھولنے کی اجازت دی ہے۔

    غذائی اشیا کی فروخت
    فوڈ اسٹورز
    ریستوران، کیفے اور موبائل کیفے (صرف ہوم ڈیلیوری کے لیے)
    جانوروں کے کلینکس، عام کلینکس
    فارمیسیز
    چشموں کی دکانیں
    فیول اسٹیشن
    گیس اسٹورز اور ٹرانسپورٹ
    بیکریز
    واٹر فیکٹریز اور واٹر اسٹورز
    حلوہ فیکٹریز اور حلوہ اسٹورز
    فوڈ انڈسٹریز
    جانوروں کے چارہ اور زراعت کے سامان کی دکانیں
    گوشت کی دکانیں
    مچھلی کی دکانیں
    آئس کریم کی دکانیں
    جوس کی دکانیں
    پھل سبزی کی دکانیں
    شہد کی دکانیں
    کھجور کی دکانیں
    جانوروں کے فارمز، پولٹری فارمز
    شپنگ دفاتر، کسٹم کلیئرنس اور انشورنس دفاتر
    سینیٹری اور الیکٹرک کی دکانیں
    خوراک کے گودام
    گاڑیاں اور کشتیاں مرمت کرنے کی ورکشاپس (صرف سامان لینے اور دینے کے لیے، گاہکوں کو اندر آنے کی اجازت نہیں)
    گاڑیوں اور کشتیوں کے پرزے فروخت کرنے کی دکانیں
    الیکٹرک سامان مرمت کرنے کی دکانیں
    کمپیوٹرز کی خرید و فروخت اور مرمت کرنے کی دکانیں
    لائبریریز (صرف کتابیں ڈیلیور کرنے کے لیے)
    پرنٹنگ پریس
    سند دفاتر
    کرائے کی گاڑیوں کے دفاتر
    منی ایکسچینج کمپنیاں اور اسٹور
    لانڈری کی دکانیں
    تعمیراتی سامان کی دکانیں اور سیمنٹ اسٹور
    سیمنٹ فیکٹریاں
    مکس کنکریٹ پلانٹس
    سرامک، ٹائل، ماربل وغیرہ کی دکانیں اور ان کی ورکشاپس
    کار واشنگ
    کار شورومز
    واٹر فلٹرز کی مرمت اور خرید و فروخت کی دکانیں
    پالتو جانوروں کے کھانے کی دکانیں
    نرسریز اور زراعتی سامان کی دکانیں
    بڑھئی کی دکانیں
    لوہار کی دکانیں
    ویلڈنگ کی دکانیں
    کنسلٹنگ، وکلا اور آڈٹنگ کے دفاتر
    موبائل فون کی خرید و فروخت اور مرمت کی دکانیں
    گھڑیوں کی خرید و فروخت اور مرمت کی دکانیں
    ڈرائیونگ اسکول

  • بحرین: دکانیں اور کاروباری ادارے کھولنے کا اعلان

    بحرین: دکانیں اور کاروباری ادارے کھولنے کا اعلان

    مناما: بحرین میں کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے عائد کی گئی پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے جمعرات سے دکانیں اور صنعتی و کاروباری ادارے کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بحرین نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد پابندیوں میں جمعرات سے نرمی کا اعلان کیا ہے۔

    وزارت صحت کے حکام نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بحرین میں دکانیں اور صنعتی و کاروباری ادارے کھولے جائیں گے تاہم ریستوران بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ بحرین میں مارچ کے آخر میں غیر ضروری دکانیں اور کاروباری مراکز بند کر دیے گئے تھے اور غیر ملکی سیاحوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

    وزارت صحت کے حکام نے مزید کہا کہ جو دکانیں یا ادارے کھولے جا رہے ہیں ان کے ملازمین اور صارفین کے لیے لازمی ہے کہ وہ ماسک پہنیں اور سماجی فاصلے کی ہدایت پر عمل کریں۔

    حکام کے مطابق سنیما گھر، اسپورٹس کے مراکز اور سیلون بدستور بند رہیں گے۔

    واضح رہے کہ بحرین میں اب تک کرونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی کل تعداد 4 ہزار 941 ہوگئی ہے۔

  • سندھ حکومت دکانیں کھولنا چاہتی ہے تو وفاق کو اس پر اعتراض نہیں،گورنر سندھ

    سندھ حکومت دکانیں کھولنا چاہتی ہے تو وفاق کو اس پر اعتراض نہیں،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت دکانیں کھولنا چاہتی ہے تو وفاق کو اس پر اعتراض نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے آل سٹی تاجر اتحاد کے وفد نے ملاقات کی جس میں مارکیٹوں کی بندش، چھوٹے تاجروں کی مشکلات سے متعلق بات چیت کی گئی۔

    گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے چھوٹے تاجروں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے، مارکیٹس کھولنے کے مطالبہ کا حامی ہوں۔انہوں نے مزید کہا سندھ حکومت دکانیں کھولنا چاہتی ہے تو وفاق کو اس پر اعتراض نہیں ہے۔

    صدر آل سٹی تاجر اتاد حماد پونے والا نے گورنر سندھ سے ملاقات کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ سے ملاقات کامیاب رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران اسماعیل نے یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعلی کو وفاق سے اجازت ایک گھنٹے میں دلوا دوں گا۔

    حماد پونے والا کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی ایس او پیز گورنر کو فراہم کردی ہیں،تمام صوبوں میں کاروبار کھل گیا سندھ میں ظلم کیوں کیا جا رہا ہے۔

  • سندھ میں دکانیں اور بازار کھولنے کے لیے حکمت عملی مرتب

    سندھ میں دکانیں اور بازار کھولنے کے لیے حکمت عملی مرتب

    کراچی: سندھ حکومت نے تاجر رہنماؤں کی مشاورت سے دکانیں اور بازار کھولنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی، بازار اور دکانیں دن میں 8 گھنٹے کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے دکانیں اور بازار کھولنے کے لیے پلان طے کرلیا، پلان سندھ حکومت نے تاجر رہنماؤں کی مشاورت سے مرتب کیا۔ پلان پر عملدر آمد وزیر اعلیٰ سندھ کی اجازت سے مشروط ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے تجارتی مراکز اور دکانیں کھولنے کے لیے 13 شعبوں کا تعین کیا گیا ہے، کاروبار کی نوعیت کے لحاظ سے 13 سیکٹرز 3، 3 درجوں میں تقسیم کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ہر درجے میں شامل شعبہ ہفتے میں 2 روز کھولا جائے گا، پہلے اور دوسرے درجے میں 4، 4 اور تیسرے میں 5 شعبے شامل ہیں، بازار اور دکانیں دن میں 8 گھنٹے کے لیے کھولی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مرغی، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں ہفتے میں 2 روز بند رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ دودھ، سبزی، پھل کی دکانوں اور میڈیکل اسٹور کو پورا ہفتے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بازار کی دکانیں کھولنے کے لیے ایس او پی بدھ تک تیار کر لیا جائے گا۔ سندھ حکومت عید شاپنگ کے لیے 15 رمضان کے بعد مزید نرمی کرے گی، عید شاپنگ کے لیے نرمی انتظامیہ سے تعاون اور ایس او پی پر عملدر آمد سے مشروط ہوگی۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بھی جلد نرمی کا اعلان کیا جائے گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں دکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنرل اسٹورز ، کریانہ دکانیں صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کرونا کی روک تھام کے لیے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں کرونا کی روک تھام کے اقدامات،مریضوں کے علاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فوڈ سپلائی چین کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنرل اسٹورز ، کریانہ دکانیں صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، فیصلے پر عملدرآمد کل سے ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، مسافر بردار گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔انہوں نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں چیکنگ کا نظام سخت کرنے کی ہدایت کی۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق حساس علاقوں کی نشاندہی کر کے ایس اوپیز پرعمل کیا جائے،کرونا کیس والے علاقوں میں نقل وحرکت کو محدود کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آٹے سمیت اشیا ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے، انتہائی غریب افراد کے لیے معاشی پیکیج تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرخزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کل اس ضمن میں بریفنگ دےگی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا کے ٹیسٹ کے لیے کٹس کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آرمی اور رینجرز کے کردار کو بھی سراہتے ہیں، ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

  • لاہور:انارکلی گنپت روڈپرپلازہ میں لگنےوالی آگ پرقابوپالیاگیا

    لاہور:انارکلی گنپت روڈپرپلازہ میں لگنےوالی آگ پرقابوپالیاگیا

    لاہور: لاہور کےکاروباری علاقے انار کلی میں شاپنگ پلازہ میں لگنے والی آگ پرقابوپالیاگیا۔آتشزدگی کے باعث 21دکانیں جل کرخاکستر ہوگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور کےمعروف کاروباری علاقے انارکلی میں شاپنگ پلازہ میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتےپلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 21 دکانیں جل گئیں۔

    فائربریگیڈ اورضلعی انتظامیہ کی 10گاڑیایوں نے تقریباََ6 گھنٹےبعد آگ پر قابو پالیا۔متاثرہ پلازہ کےمالکان نےریسکیو اور فائربریگیڈ کےعملے پر بروقت کارروائی نہ کرنےکا الزام لگایا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کےمطابق گنپت روڈ گڈی بازار کے 4منزلہ پلازے میں رات 2 بجے کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی،جس نےدیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ عمارتوں کو بھی لپیٹ میں لےلیا۔

    تنگ گلیوں اور دکانیں بند ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتاہم چھ گھنٹے بعد آک پرقابو پالیا جبکہ ابھی کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    ڈی او ریسکیو ڈاکٹر احمد رضا کا کہناہےکہ پلازہ میں دکانیں اور گودام ہیں جن میں سجاوٹ کا سامان موجودتھا۔انہوں نےکہاکہ داخلی وخارجی راستےنہ ہونے سےآگ بجھانے کےعمل میں مشکلات پیش آئیں۔


    مزید پڑھیں:سیہون کےقریب ٹرین کی4بوگیوں میں آتشزدگی


    دوسری جانب رات گئےخوشحال خان خٹک ایکسپریس کراچی سے پشاور جارہی تھی کہ سیہون کے علاقے لعل باغ کے قریب پہنچی تو اس کی 4بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کےباعث 2افراد زخمی ہوگئے۔

    واضح رہےکہ ریلوے حکام کےمطابق خوشحال خان خٹک کی بوگی میں آتشزدگی شاٹ سرکٹ کے باعث ہوئی تاہم اس میں کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔