Tag: دکانیں بند

  • ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کا فیصلہ

    ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کا فیصلہ

    لاہور: بجلی کی بچت کے لیے ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بجلی کی بچت کے لیے نگراں حکومت نے مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے 15 فروری تک اس پر عمل ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق اس فیصلے پر چاروں صوبوں کی انتظامیہ عمل کرائے گی، جب کہ اس سلسلے میں مستقل قانون سازی کے لیے مسودہ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کاروبار جلد بند کرنے سے 1500 میگا واٹ بجلی کی بچت ہوگی، مارکیٹیں جلد بند کرنے کے لیے تمام چیمبرز فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے بھی مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

  • متحدہ قومی مومنٹ نے کل یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا

    متحدہ قومی مومنٹ نے کل یوم سوگ منانے کا اعلان کردیا

    کراچی: ایم کیوایم نےگمشدہ کارکن کی لاش ملنےپرکل یوم سوگ کااعلان کردیا،کاروبار اورٹرانسپورٹ بندرکھنےکی اپیل کی گئی ہے۔الطاف حسین نےکہاہےکہ آپریشن کےنام پرایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہا ہے۔

    کراچی میں موچکو سے ملنے والی لاش کو ایم کیوایم سوسائٹی سیکٹر کے کارکن سہیل احمد کے نام سے شناخت کرلیا گیا،ایم کیوایم ذرائع کے مطابق سہیل احمد کو پندرہ دسمبر کو اغوا کیا گیا تھا۔

     ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے لندن سے جاری کئے گئے بیان میں سوسائٹی سیکٹر یونٹ چونسٹھ کے انچارج سہیل احمد کے ماورائےعدالت قتل پراپنا سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

    بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو ختم کرنے کے بجائے پولیس، رینجرز،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بعض افسران اوراہلکاروں اورحکومت سندھ نے ملی بھگت کرکے ایم کیوایم کو ہدف بنایا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سہیل احمد سمیت ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنوں کی تعداد چھتیس ہوگئی ہے۔ انھوں نے سہیل احمد کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

    میڈیا سے گفتگو میں ایم کیوایم کے رہنماء خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ماروائے عدالت کا یہ پہلا واقع نہیں ہے اب تک پیتیس سے زائد کارکنان کو ماروائے عدالت قتل کیا جاچکا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگیٹڈ آپریشن کی آڑ میں چن چن کر ایم کیو ایم کے کارکنان کو قتل کیا جارہا ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو حق کی آواز بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے ، انہوں نے کہا ہم نے ہر دروازے پر دستک دی ہمیں بتیا جائے کہ اب کون سے در پر جائیں۔

    خواجہ اظہار الحسن نے ایم کیوایم کے گمشدہ کارکن کی لاش ملنےپرکل یوم سوگ کااعلان کرتے ہوئے تاجر برادری اور ٹرانسپوٹر سے کاروبار بند رکھنے کی اپیل کی ہے ۔