Tag: دکی

  •  بلوچستان کے ضلع دُکی  سے 3 افراد کی  گولیاں لگی لاشیں برآمد

     بلوچستان کے ضلع دُکی سے 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

    دُکی : نرہن ندی کے علاقے سے 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئیں تاہم لاشوں کی منتقلی کیلئے ایمبولینسز روانہ کردی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دُکی میں نرہن ندی کےعلاقے سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، لیویزذرائع نے بتایا کہ تینوں افراد کی لاشوں پرگولیوں کے نشانات ہیں تاہم لاشوں کی منتقلی کیلئےایمبولینسز روانہ کردی گئیں۔

    گذشتہ ہفتے مردان میں کاٹلنگ کے علاقے بابوزئی کے پہاڑوں سے 4 لاشیں ملیں تھیں، پولیس نے بتایا تھا کہ جاں بحق افرادمیں تین سرکاری ملازمین اورایک مقامی باشندہ شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھاکہ لاشیں اسپتال منتقل کرکے علاقے کا محاصرہ کرکے سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

    مزید پڑھیں : بلوچستان کے ضلع نوشکی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

    گذشتہ ماہ بلوچستان کے ضلع نوشکی سے چار افراد کی لاشیں ملی تھیں ، ضلعی انتظامیہ نے بتایا تھا کہ گلنگور سے ملنے والی چاروں لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ چاروں افراد کو چند روز پہلے البت کےعلاقےسےاغوا کیا گیا تھا۔

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معین اور حذیفہ ، عمران علی اور عرفان علی کے نام سے ہوئی۔ چار میں سے 2 کا تعلق پاکپتن اور 2 کا رحیم یارخان سے ہے۔

  • دکی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    دکی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : بلوچستان کے ضلع دکی میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز  نے مشترکہ کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ مشترکہ کاروائی کی۔

    کارروائی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع پر کی گئی، قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو دیکھ کر مشتبہ افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دکی ڈبر پہاڑ کے مقام پر آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کوئلہ کانوں، فورسز اور شہریوں پرحملوں میں ملوث تھے تاہم دہشتگردوں کی لاشیں دکی اسپتال میں ضروری کاروائی کے بعد کوئٹہ روانہ کردی گئی ہیں۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ کارروائی کی جگہ سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے تاہم گروپ کے بقیہ نیٹ ورک اور ساتھیوں کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

    خیال رہے بلوچستان میں حالیہ مہینوں میں مزدوروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    صوبے کے دور دراز علاقوں میں متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد افراد کو اغوا کیا گیا ہے۔

  • وزیراعظم کی  دکی میں کان کنوں پر حملے کی مذمت، حکام سے رپورٹ طلب

    وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پر حملے کی مذمت، حکام سے رپورٹ طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع دکی کے علاقے میں کان کنوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

    وزیراعظم نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پر عزم ہیں۔

    وزیراعظم نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےزخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ہے۔

    یاد رہے بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پرحملے میں بیس کان کن جاں بحق اور سات زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے راکٹ لانچر اور دستوں بموں کا استعمال کیا گیا۔

    ایم ایس دکی اسپتال نے بتایا کہ جاں بحق مزدوروں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال دکی منتقل کردیا گیا ہے، ان کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔

  • دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کا  حملہ ، 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی

    دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کا حملہ ، 20 کان کن جاں بحق، 7 زخمی

    کوئٹہ : دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد کے حملے میں بیس کان کن جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلے کی کانوں پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں بیس کان کن جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ حملہ آوروں نے راکٹ لانچر اور دستوں بموں کا استعمال کیا اور کول مائنز میں موجود مشینری کو آگ لگا دی۔

    ایم ایس دکی اسپتال نے بتایا کہ جاں بحق مزدوروں کی نعشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال دکی منتقل کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق چھ مزدوروں کا تعلق ژوب، چار کا قلعہ سیف اللہ سے تھا جبکہ پشین سے تعلق رکھنے والے تین، کچلاک اور لورالائی سے تعلق رکھنے والے دو مزدور جاں بحق ہوئے۔

    جاں بحق دو مزدوروں کا تعلق موسیٰ خیل اور ہرنائی سے تھا جبکہ حملے میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے تین مزدور بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے دکی میں کان کنوں پر مسلح افراد کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے مزدوروں کےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑےہیں، واقعےمیں ملوث شرپسندعناصرقانون کی گرفت سےنہیں بچ سکیں گے، بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

  • اقتصادی راہداری منصوبےکیخلاف سازشیں ناکام بنائیں گے،آئی جی ایف سی

    اقتصادی راہداری منصوبےکیخلاف سازشیں ناکام بنائیں گے،آئی جی ایف سی

    دکی / لورالائی : آئی جی ایف سی میجرجنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ دشمن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کیخلاف ہے، عوام کے ساتھ مل کرسازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

    دکی میں میڈیکل سینٹر کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی کاکہنا تھا کہ قلات آپریشن میں ہلاک نو دہشت گردوں کا تعلق سانحہ مستونگ میں ملوث گروپ سے تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سانحہ مستونگ میں ملوث شر پسند عناصر انسان نہیں درندے ہیں، جو چند پیسوں کی خاطر دہشت گردی کر رہے ہیں، ان دہشت گردوں کو خون کے ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا۔