Tag: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن

  • اگلے 36 گھنٹوں کے دوران شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی ہوگی، ترجمان واٹر کارپوریشن

    اگلے 36 گھنٹوں کے دوران شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی ہوگی، ترجمان واٹر کارپوریشن

    کراچی: واٹر کارپوریشن نے ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ اگلے 36 گھنٹوں کے دوران شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے، یہ بریک ڈاؤن رات 12 بجکر 20 منٹ پر پیش آیا، جس کی وجہ سے لائن نمبر 5 دو مقامات سے متاثر ہو گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق واٹر کارپوریشن حکام نے فوری مرمتی کام کا آغاز کر دیا ہے، جو کہ اگلے 36 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا، تاہم مرمتی کام کے دوران شہر کو 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔


    حیدرآباد میں بجلی کی عدم فراہمی پر ترجمان حیسکو کی وضاحت


    ادھر حیدر آباد میں موسلادھار بارش کے بعد اندورن سندھ کے دیگر شہروں کوٹری، جامشورو اور دیگر کی شاہراہیں اوررہائشی علاقے ڈوب گئے ہیں، اور حیسکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے۔

    طوفانی بارش کے باعث کئی مقامات پر درخت گر پڑے جب کہ جیسکو کے سینکڑوں فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے حیدر آباد کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔ اس حوالے سے ترجمان حیسکو نے میڈیا کو بتایا کہ بارش کے باعث ریجن کے 650 میں سے 350 فیڈرز بند ہو گئے ہیں۔

    بارش کے سبب 132 کے وی کے 11 ٹاورز بھی گرے ہیں، بجلی کے ٹاورز خان پور، سیہون، سلطان آباد سمیت مختلف مقامات پر گرے۔

  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن، بجلی کا بریک ڈاؤن زیرزمین کیبل فالٹ کےباعث پیش آیا، کےالیکٹرک

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن، بجلی کا بریک ڈاؤن زیرزمین کیبل فالٹ کےباعث پیش آیا، کےالیکٹرک

    کےالیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن میں بجلی کی فراہمی میں تعطل زیر زمین کیبل فالٹ کے باعث پیش آیا۔

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پاور سپلائی کے حوالے سے اپڈیٹ دیتے ہوئے ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ دھابیجی کے علاقے میں بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث فالٹ کی درستگی میں دشواری کا سامنا ہے۔

    کےالیکٹرک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ علاقے میں پانی اترتے ہی کام مکمل کر کے سپلائی بحال کر دی جائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ کےالیکٹرک کی ٹیمیں دھابیجی کے علاقے میں موجود ہیں اور واٹر بورڈ کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    دریں اثنا دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بریک ڈاؤن کے نتیجے میں 46 گھنٹے بعد بھی فالٹ درست نہیں کیا جا سکا ہے، بجلی کے بریک ڈاؤن سے کےتھری پمپ ہاؤس کے 2 پمپ بند ہیں۔

    واٹر کارپوریش نے بتایا کہ 46 گھنٹوں میں شہر کو 185 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے، بجلی کا بریک ڈاؤن 26 جون کی رات 10 بجے ہوا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/k-electric-350-feeders-trip-after-rainfall-in-karachi/

  • بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کراچی کو پانی کی سپلائی بند

    بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، کراچی کو پانی کی سپلائی بند

    کراچی : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا بجلی بریک ڈاؤن ہوا ،ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ بریک ڈاؤن گزشتہ رات 100 ایم جی پمپ ہاؤس میں ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پمپ ہاؤس مکمل طور پر بند ہوگیا ہے ، جس کے باعث شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ بریک ڈاؤن کو 14 گھنٹے گزر چکے، فالٹ تاحال درست نہ ہو سکا، واٹر کارپوریشن حکام کے الیکٹرک سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ 100 ایم جی پمپ ہاؤس روزانہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں : پپری پمپنگ اسٹیشن میں کے الیکٹرک کے کیبل میں خرابی

    گذشتہ روز پپری پمپنگ اسٹیشن کے الیکٹرک کے کیبل میں خرابی پیدا ہونے سےبند ہوگیا تھا ، واٹر کارپوریشن نے بتایا تھا کیبل فالٹ رات 10 بجکر 15 منٹ پرہوا، ، فالٹ کے باعث پمپنگ اسٹیشن مکمل طورپر بند ہوگیا۔

    واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ پپری پمپنگ اسٹیشن کی بندش سے لانڈھی، کورنگی،شاہ فیصل، بن قاسم اور ڈی ایچ اےکےعلاقے متاثرہوں گے اور شہریوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    بعد ازاں واٹر کارپوریشن کے مسلسل رابطے کے بعد کےالیکٹرک نے پپری پمپنگ اسٹیشن پربجلی بحال کردی تھی ۔ ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی ہے۔

  • پائپ لائنز دھماکے سے پھٹ گئیں، کراچی کو پانی کی سپلائی معطل

    پائپ لائنز دھماکے سے پھٹ گئیں، کراچی کو پانی کی سپلائی معطل

    ٹھٹھہ : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پائپ لائنز دھماکے سے پھٹ گئیں، جس کے باعث کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کا بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ، جس کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئی۔

    دھابیجی سےپانی سپلائی بند ہونےسے شہر کا بڑا حصہ پانی سے محروم ہوگیا ، جس سے ضلع ملیر،کورنگی، جنوبی اور شرقی میں پانی کے بحران کا خدشہ ہے۔

    ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا تھا کہ دھابیجی بریک ڈاؤن کے باعث 2 پائپ لائنز دھماکے سے پھٹی ، پائپ لائنیں پھٹنے سے قریبی آبادی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا اور زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی والے تیار ہوجائیں ! ایک بار پھر پانی بحران کا خدشہ

    ترجمان نے بتایا کہ 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹنے سے کراچی کوسپلائی معطل ہوگئی ہے۔

    سی ای او واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائنوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔

    چیف انجینئر واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ متاثرہ لائن 5 کا مرمتی کام 24 گھنٹےمیں اور متاثرہ لائن 1کا مرمتی کام اگلے 4 روز میں مکمل کیا جائےگا، شہر کو متبادل لائنوں سے پانی کی فراہمی جاری ہے تاہم مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی یومیہ پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

    پاورڈویژن نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بریک ڈاؤن کا نوٹس لیتے ہوئے کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام کو پانی کی سپلائی ہر صورت بحال ہونی چاہیے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے اور فوری نمٹنے کے اقدامات کئے جائیں۔

    ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سمیت تمام بڑے پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے۔

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر آنے والے جزوی تعطل کو فوری بحال کر دیا گیا۔ جبکہ کے الیکٹرک کا عملہ واٹر بورڈ کے نمائندوں سے رابطے میں ہے۔

  • کراچی والے ہوشیار! دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

    کراچی والے ہوشیار! دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن

    ٹھٹھہ : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو عارضی طور پرپانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ، جس سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پھٹ گئی۔

    :پائپ لائن پھٹنے سے پمپنگ اسٹیشن کے 3 پمپ بند ہوگئے اور کراچی کویومیہ ایک کروڑ 80لاکھ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ذرائع واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کا مرمتی کام مکمل ہونے میں 24 سے 36 گھنٹے لگ سکتے ہیں، متبادل لائنوں کے ذریعے پانی کی فراہمی جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کو 23 پمپس کے ذریعے پانی فراہم کیاجاتاہے، پمپس سے کراچی کو 540ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

    واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔

  • کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

    کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

    کراچی : دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو عارضی طور پرپانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پرکےالیکٹرک کی جانب سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، بریک ڈاؤن کے باعث پمپنگ اسٹیشن کے 21 پمپ بند ہوگئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ بجلی کےبریک ڈاؤن کے باعث کراچی کوعارضی طورپرپانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ، جس سے شاہ لطیف ٹاؤن،لانڈھی،قائدآباد ، کورنگی،گلشن اقبال،گلشن حدیداورملیرمیں بھی پانی بحران کاخدشہ ہے۔

    پمپ بند ہونے سے کراچی کوکروڑوں گیلن پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کو 23 پمپس کے ذریعے پانی فراہم کیاجاتاہے، پمپس سےکراچی کو 540ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

    واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔

  • کے الیکٹرک کی جانب سے ایک بار پھر اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

    کے الیکٹرک کی جانب سے ایک بار پھر اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

    کراچی : کے الیکٹرک کی جانب سے ایک بار پھر اچانک بجلی کے بڑا بریک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپس بھی بند ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے ایک بار پھر اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ، ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام فیڈرز کی بجلی مکمل بند ہوگئی ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ بریک ڈاؤن کے باعث ایک ہی وقت دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپس بھی بند ہوگئے، بجلی بریک ڈاؤن صبح 6 بجے ہوا اور تاحال دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال نہ ہوسکی۔

    بریک ڈاؤن کے باعث بیک پریشر کی وجہ سے ایم ایس کی لائن نمبر 5 ایک بار پھر متاثر ہوگئی ہے اور شہر کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

  • بجلی  کا  بریک ڈاؤن، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپ بند ، شہر کو پانی کی فراہمی معطل

    بجلی کا بریک ڈاؤن، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپ بند ، شہر کو پانی کی فراہمی معطل

    ٹھٹھہ : بجلی کے بڑے بریک ڈاوٴن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپ بند ہوگئے، تمام پمپ بند ہونے سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق واٹر بورڈ کے تمام پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، بریک ڈاوٴن کی وجہ سے تمام پمپنگ اسٹیشن کے فیڈرز ٹرپ ہوگئے۔

    واٹر بورڈ حکام نے بتایا کہ فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث تمام پمپنگ مکمل بند ہو گئیں، جس کے بعد کراچی کوپانی کی فراہمی مکمل طورپربند ہوگئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کو 23 پمپس کے ذریعے پانی فراہم کیاجاتاہے، پمپس سےکراچی کو 540ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

    حکام نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک انتظامیہ کو اطلاع دی گئی ہے پمپنگ اسٹیشن کی بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔

    واٹر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی کہ پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔

    یاد رہے وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ ملک کے جنوبی ٹراسمیشن سسٹم میں حادثی خرابی کے باعث متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرپ ہو رہے ہیں اور حادثی خرابی کی وجہ سے ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔

  • بلاول بھٹو نے دھابیجی پمپ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کردیا

    بلاول بھٹو نے دھابیجی پمپ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کردیا

    دھابیجی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کراچی کے ساتھ گھارو کو بھی پانی فراہم کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے دھابیجی پمپ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پانی کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، پورے صوبے میں پانی کا مسئلہ ایک دن میں حل نہیں کر سکتے۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی پہلی ترجیح پانی کا مسئلہ حل کرنا ہے، دھابیجی میں نئے پمپنگ اسٹیشن کا منصوبہ اہم ہے۔ ہزاروں کلومیٹر کی پائپ لائن بچھائی جس سے پانی کی بچت ہوئی۔ کراچی کے ساتھ گھارو کو بھی پانی فراہم کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق سے مطالبہ ہے جو وعدے کیے وہ پورے کرے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ کو اپنا حق دے۔ وفاق سے اپنے مطالبے کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں وعدہ کیا تھا کہ ڈی سیلی نیشن منصوبے شروع کروائیں گے۔ پانی کے وزیر نے قومی اسمبلی میں کہا تھا کہ سندھ کا پانی چوری ہو رہا ہے۔ میرے صوبے میں وفاق کی طرف سے ایک پتھر نہیں لگا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام دشمن حکومت سے عوام کو حقوق دلانا ہوگا، طاقت کا سر چشمہ عوام ہے یہ ماننا پڑے گا ورنہ گھر جانا پڑے گا۔ آئین کے مطابق جو عوام کا حق ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم اپنے حق سے زیادہ نہیں مانگ رہے۔

    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے عوام ہم سے ناراض ہیں، ایک سال سے سندھ میں کرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت سازشوں کے باوجود کام کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔

  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر25 نومبر کو 12 گھنٹے کیلئے بجلی فراہمی معطل رہے گی

    دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر25 نومبر کو 12 گھنٹے کیلئے بجلی فراہمی معطل رہے گی

    کراچی : واٹر بورڈ حکام نے مطلع کیا ہے کہ 25 نومبرکو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 12 گھنٹے کےلیے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کو وسیع پیمانے پر پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر ایک مرتبہ پھر بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ایم ڈی واٹر بورڈ کی جانب سے 12 گھنٹے کےلیے بجلی کی معطلی کی وجہ بجلی کے الیکٹرک فیڈرز کی سالانہ مرمت کو بتایا جارہا ہے۔

    ایم ڈی واٹر بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی معطلی سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے 4 پمپ بند رہیں گے جبکہ شہر کو دیگر پمپس سے پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

    واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع شرقی، غربی، وسطی میں پانی کی فراہمی جزوی متاثر ہوگی، متاثرہ اضلاع میں 75 ملین گیلن پانی کم فراہم کیا جائے گا۔

    ایم ڈی واٹر بورڈ نے گزارش کی ہے کہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے اضلاع کے مکین احتیاطاً پانی ذخیرہ کرلیں۔

    اس سےقبل بھی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈاؤن کے سبب کراچی کو چوسنٹھ ملین گیلن پانی کی سپلائی معطل ہوگئی تھی۔