کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے باعث کراچی کو پانی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ ترجمان واٹر بورڈ نے شہریوں کو پانی احتیاط سے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
بجلی کی کمی بیشی کے باعث 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی جس سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کو 5 کروڑ گیلن سے زائد پانی فراہم نہیں کیا جا سکا۔
واٹر بورڈ نے ہدایت کی ہے کہ شہری پانی احتیاط سے استعمال کریں۔