Tag: دھاندلی کا الزام

  • الیکشن 2024 پاکستان : دانیال عزیز کا پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا الزام

    الیکشن 2024 پاکستان : دانیال عزیز کا پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا الزام

    نارروال : سابق لیگی رہنما دانیال عزیز الزام عائد کیا ہے کہ میرے حلقہ این اے 75میں سرکاری ملازمین سے زبردستی شناختی کارڈ لیئے گئے ہیں، ناجائز اختیار استعمال کر کے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق لیگی رہنما دانیال عزیز نے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ این اے 75میں سرکاری ملازمین سے زبردستی شناختی کارڈ لیئے گئے ہیں، قانوناً صرف الیکشن ڈے پر ڈیوٹی کرنیوالوں سے شناختی کارڈ مانگا جا سکتا ہے۔

    دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ دیگرسرکاری ملازمین کو پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا حکم نہیں دیا جاسکتا، ناجائز اختیاراستعمال کر کے پوسٹل بیلٹ کے ذریعے دھاندلی کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    سابق لیگی رہنما نے کہا کہ ضلع نارووال میں محکمہ تعلیم کےاساتذہ اورملازمین کی تعداد 20 ہزار ہے، 20 ہزار ملازمین کےپوسٹل بیلٹ کے ذریعےبڑے پیمانے پر دھاندلی کی جا رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کو روکنے کیلئےالیکشن کمیشن اورپنجاب حکومت کو درخواست دے رہےہیں،دانیال عزی

  • 2013 کےانتخابات میں دھاندلی کا الزام: ایازصادق  کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

    2013 کےانتخابات میں دھاندلی کا الزام: ایازصادق کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے2013 کےانتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اپیل  پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایازصادق کی 2013 الیکشن میں حلقے میں دھاندلی کے الزام سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

    چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا آپ اس کے بعد الیکشن ہار گئے؟ جس پر ایازصادق نے بتایا کہ جی نہیں ، میں اس کے بعد کوئی الیکشن نہیں ہارا اور مجھ پر کوئی دھاندلی کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ 2013 کے الیکشن کا معاملہ ہے، جو غیر مؤثر ہوچکا ہے، ایازصادق نے کہا اس کیس میں مجھ پرجھوٹاالزام عائدکیاگیااورمیری ہتک کی گئی، یہ سیاسی معاملہ اور سیاسی معاملات غیر مؤثر نہیں ہوتے۔

    جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی ہتک ہوئی تھی تو آپ ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر سکتے ہیں۔

    عدالت نے ایاز صادق کی درخواست پر وزیراعظم عمران خان، نادرا اور الیکشن کمیشن کو نوٹسز جاری کر دئیے اور مزید سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

    یاد رہے سال 2013 میں این حلقہ این اے 122 انتخاب میں عمران نے ایاز صادق پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے اس حلقے کا انتخاب چیلنج کر دیا تھا اور الیکشن ٹربیونل نے مذکورہ الیکشن کالعدم قرار دے دیا تھا۔

    بعد ازاں ایاز صادق نے سپریم کورٹ میں 2013 الیکشن میں حلقے میں دھاندلی کے الزام پر درخواست دائرکی تھی ، درخواست میں عمران خان،الیکشن کمیشن اور نادرا کو فریق بنایا تھا۔