Tag: دھاندلی کے الزامات

  • انتخابات میں دھاندلی کے الزامات:  سابق کمشنر راولپنڈی نے  بیان ریکارڈ کرادیا

    انتخابات میں دھاندلی کے الزامات: سابق کمشنر راولپنڈی نے بیان ریکارڈ کرادیا

    اسلام آباد : سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کی کمیٹی میں بیان ریکارڈکرا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل ہوگئی ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے الیکشن کمیشن کی کمیٹی میں بیان ریکارڈکرا دیا، تحقیقاتی کمیٹی نے کمشنر کو بیان دینے کے لیے گزشتہ روزنوٹس بھیجاتھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشستوں پر 13،صوبائی نشستوں پر 26آراوزکے بیانات بھی قلمبند کئے گئے جبکہ ڈی آر اوز اورریٹرننگ افسران کےتحریری بیانات کو تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنادیاگیا ہے۔

    اسلام آباد:تحقیقاتی کمیٹی جلد اپنی رپورٹ الیکشن کے سامنے پیش کرے گی ، جس کے بعد الیکشن کمیشن رپورٹ کاجائزہ کرسابق کمشنرراولپنڈی کیخلاف کارروائی سےمتعلق فیصلہ کرے گا۔

    گذشتہ روز ممبرسندھ نثاردرانی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس ہوا تھا ، جس میں کمیٹی نے کمشنرراولپنڈی کےالزامات کی تحقیقات پراب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔

    تحقیقاتی کمیٹی کوالیکشن کمیشن کی جانب سے3دن کاوقت دیاگیاتھا تاہم تحقیقاتی کمیٹی3دن کےاندررپورٹ الیکشن کمیشن کوپیش نہ کرسکی۔

  • سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر تحقیقات مکمل

    سابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر تحقیقات مکمل

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نے سابق کمشنرراولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقات مکمل کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی اعلیٰ سطح کمیٹی نےاپنی تحقیقات مکمل کرلیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی کاآخری اجلاس آج ہوگا،کمیٹی سابق کمشنرراولپنڈی کےالزامات پر رپورٹ کوحتمی شکل دے گی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کمیٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ آج الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی، راولپنڈی ڈویژن کےتمام ڈی آراوز ،آر اوز کے بیانات بھی رپورٹ کا حصہ ہیں۔

    راولپنڈی ڈویژن کےتمام ڈی آر اوز اور آر اوز نے دھاندلی کےالزامات کومسترد کردیا جبکہ کمیٹی نےراولپنڈی ڈویژن کے تمام 6 ڈی آر اوز کےتحریری بیانات قلم بند کیے۔

    قومی اسمبلی کے13 اور صوبائی اسمبلی کے 26 آر اوز کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے جبکہ الزامات کی پریس کانفرنس کے ٹرانسکرپٹ کو بھی تحقیقاتی رپورٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ نے تہلکہ خیز انکشاف کیا تھا کہ انتخابی نتائج میں بد ترین دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ”میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔“

    لیاقات چھٹہ نے کہا تھا کہ ”میں الیکشن ٹھیک نہیں کروا سکا لہٰذا عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ ہم نے جعلی مہریں لگا کر 70، 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں بدلا۔ اس کام میں چیف الیکشن کمشنر بھی ملوث ہیں۔ میں ماتحت افسران سے معذرت چاہتا ہوں کہ انہیں میں نے غلط کام کیلئے کہا۔

  • الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہ آنے تک دھاندلی کے الزامات لگتے رہیں گے، کنور دلشاد

    الیکٹرانک ووٹنگ مشین نہ آنے تک دھاندلی کے الزامات لگتے رہیں گے، کنور دلشاد

    الیکشن کمیشن کے سربراہ کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے نہ آنے تک دھاندلی کے الزامات لگتے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ الیکشن میں اب تک دھاندلی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ آج کمشنر راولپنڈی نے جو انکشافات کے اور الزامات لگائے حیران کن ہے۔

    کنور دلشاد نے کہا کہ ریٹرننگ افسران اپنے معاملات میں خودمختار ہوتے ہیں۔ کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ میرے کہنے پر دھاندلی کی گئی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کمشنر نے جو کہا کہ میرے کہنے پر دھاندلی ہوئی یہ معاملہ اب سنجیدہ ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ سب آر اوز کے بیانات قلمبند کرے۔ فارم 45، فارم 47 کو سامنے رکھ کر تحقیقات کرنی چاہیے۔

    کنور دلشاد نے کہا کہ فارم45، 47 میں ٹمپرنگ نظر نہیں آتی تو کمشنر راولپنڈی کے الزامات غلط ہیں۔ چیف جسٹس کا انتخابات میں کوئی کردار ہی نہیں ہوتا۔

    انھوں نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی کے چیف جسٹس پر الزامات میری نظرمیں غلط ہیں۔ کمشنر راولپنڈی تو کہتے ہیں میں نے دھاندلی کرائی، ٹمپرنگ کرائی۔ کمشنر راولپنڈی تو اعتراف جرم کررہے ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے

    کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے، کمشنر راولپنڈی کے انکشافات الزامات کی تحقیقات کرے۔ الیکشن کمیشن کو کمشنر راولپنڈی کے الزامات اور انکشافات کو سنجیدہ لینا چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب تک 130 نشستوں کا نتیجہ جاری کرچکا ہے۔ روایت رہی ہے پہلے وفاق میں حکومت بنتی ہے پھرصوبوں میں۔

    سابق سربراہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ صوبوں میں بھی پہلے حکومت بنتی ہے تو کوئی غلط بات نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی صرف آئینی عہدے لے رہی ہے حکومت کا حصہ نہیں بن رہی۔ مسلم لیگ ن حکومت بناتی ہے تو کمزور وکٹوں پر کھڑی ہوگی

    کنوردلشاد نے کہا کہ کمزور وکٹوں پرکھڑی حکومت زیادہ عرصے چلتے ہوئے نظرنہیں آرہی۔ ایک قومی حکومت بنانی چاہیے، نہیں بنتی توپھرخطرہ ہی خطرہ ہے۔ موجودہ صورتحال اسی طرح چلتی رہی تو کسی بھی وقت حکومت گرسکتی تھی۔

  • امریکا کا پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی رپورٹس پر اظہارِ تشویش

    امریکا کا پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی رپورٹس پر اظہارِ تشویش

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی رپورٹس پر اظہار تشویش کرتے ہوئے ہم اس معاملے کوبہت قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی رپورٹس پر اظہار تشویش ہے، رپورٹس میں ووٹرز کوڈرانے، دھمکانے اور دبانے کا ذکر ہے۔

    جان کربی کا کہنا تھا کہ معاملے کوبہت قریب سے دیکھ رہے ہیں، ووٹ ابھی بھی گنے جارہے ہیں،عالمی مبصرین بھی مشاہدہ کررہے ہیں۔

    گذشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتخابات مسابقتی تھے، دنیا بھر میں کہیں بھی ایسے الزامات کی تحقیقات اور حل ہونا چاہیے، ہم ان الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔

  • پنجاب  کے ضمنی انتخابات : تحریک انصاف کے  ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات

    پنجاب کے ضمنی انتخابات : تحریک انصاف کے ن لیگ پر دھاندلی کے الزامات

    لاہور : تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ پر دھاندلی کےالزامات لگاتے ہوئے کہا نااہل وزیر اعظم اور وزیراعلی جیت کے لیے پورا زور لگا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان سمیت دیگر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔

    فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، ن لیگ کا بیس ہزار بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگانے کا پروگرام ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نااہل وزیر اعظم اور وزیر اعلی پورا زور لگا رہے ہیں ، تمام محکموں کو کھل کر استعمال کیا جارہا ہے لیکن ہم دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اور 17جولائی کو ہم کامیاب ہوں گے۔

    اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما راجہ بشارت نے کہا ضمنی الیکشن کے موقع پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،ن لیگ جس پر چاہتی ہے مقدمہ درج کرادیتی ہے۔

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مونس الہی پر بھی دباؤ ہے مگر وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کیلئے تیار نہیں ، ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے حوصلے بلند ہیں۔

  • این اے122میں دھاندلی کے الزامات،ووٹوں کی جانچ آج ہوگی

    این اے122میں دھاندلی کے الزامات،ووٹوں کی جانچ آج ہوگی

    لاہور: قومی اسمبلی کی نشست این اے ایک سو بائیس کی دوبارہ گنتی کے لئے ریٹرننگ آفیسر آج حلقے میں کام شروع کریں گے ، اس حلقہ میں عمران خان نے دھاندلی کی شکایت کی تھی۔

    عام انتخابات دوہزار تیرہ کو اٹھارہ ماہ گزر گئے ہیں، مبینہ دھاندلی کی شکایات کم ہونے کے بجائے مزید زور پکڑ گئیں ہیں، عمران خان نےابتداء میں جن چار حلقوں میں دھاندلی کی شکایت کی تھی، ان میں سے ایک این اے ایک سو بائیس بھی شامل ہے۔

    جہاں چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان اور ن لیگ کے امیدوار اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ٹاکرا تھا ۔

    گیارہ مئی کو ہونے والے والے عام انتخابات میں لاہورکی اس نشست پرایاز صادق تیرانوے ہزار تین سونواسی ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ عمران خان چوراسی ہزار پانچ سو سترہ ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے، یوں کپتان کوآٹھ ہزات آٹھ سوباہتر ووٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن عمران خان نے شکست کو تسلیم نہ کرتے ہوئے حلقے میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگایا۔

    دوہزار تیرہ میں ہونے والےعام انتخابات میں اس حلقے میں ووٹنگ کا تناسب بھی چون فیصد رہا تھا۔