Tag: دھرنا ختم

  • ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایبٹ آباد پہنچنے پر شاندار استقبال

    ڈاکٹر طاہرالقادری کا ایبٹ آباد پہنچنے پر شاندار استقبال

    ایبٹ آباد: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری کاقافلہ ایبٹ آباد پہنچ گیا جہاں عوامی تحریک کے کا رکنوں نے اپنے قائد کا فقید المثال استقبا ل کیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری کاقافلہ ایبٹ آباد پہنچ گیا،ایبٹ آباد آمد کے موقع پر ڈا کٹر طاہرالقادری کا عوامی تحریک کے کا رکنوں نے شانداراستقبال کیااس موقع پرکا رکنوں نےگو نواز گو کے فلک شگا ف نعرے لگائے ۔

     پی اے ٹی کا جلسہ ایبٹ آباد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں ہوگاجس میں تحریک صوبہ ہزارہ اور ہزارہ عوامی اتحاد نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی تحریک کے جلسے میں بھر پور شرکت کریں پاکستان عوامی تحریک کے پی کے کے صدر خالد محمود درانی اور صوبائی نائب صدرنصیر خان جدون بھی پُر اُمید ہیں کہ ایبٹ آباد کا جلسہ تاریخی ہو گا۔

  • طاہرالقادری کا اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    طاہرالقادری کا اسلام آباد میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: طاہرالقادری نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دھرنا اب پورے ملک میں ہوگا۔

    اسلام آباد میں انقلاب مارچ کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں انقلاب کا مقصد حاصل ہو گیا ہے، ہم اگلے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، دھرنا انقلاب کے سفر میں بدل گیا ہے اور اب ڈی چوک میں جاری انقلاب مارچ کا دھرنا ختم کر کے اس دھرنے کوپور ے ملک میں منتقل کر رہا ہوں، دھرنوں کا سلسلہ پورے ملک میں جاری ہو گا، لوگ اپنا سامان سمیٹنا شروع کر دیں اور اب ہر شہر میں دودن دھرنا دیں گے

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا بدلہ قانون کے ذریعہ قصاص ہوگا، نہ کوئی ڈیل ہوئی ہے اور نہ ہوئی تھی، ہم نے کبھی بات چیت سے انکار نہیں کیا مگر 14 شہیدوں کا خون نہیں بیچیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ  ہم اگلے مرحلے میں شہر شہر دودو دن کے دھرنے دیں گے، شرکاءاپنا سامان تیار کر لیں اب ہم پور ے ملک میں انقلاب کا سفر طے کریں گے، شرکاءانقلاب کے قائد ہیں یہ گھروں کو جا کر پیغام پھیلا دیں، انقلاب مارچ کے شرکاءنے ایثار کی مثال قائم کر دی ہے، اب 14 دسمبر کو علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ اور 25دسمبر کو شہر قائد کراچی میں جائیں گے۔