Tag: دھرنا گروپ

  • احتجاج اورانتشارکی سیاست ترقی کےلیےزہرقاتل ہے‘ شہبازشریف

    احتجاج اورانتشارکی سیاست ترقی کےلیےزہرقاتل ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والے عوام کی ترقی کی مخالفت کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ دھرنا گروپ نے 4 سال میں عوام کا وقت برباد کیا، عام انتخابات میں احتجاجی عناصرکوایک بارپھرشکست ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ احتجاج اورانتشارکی سیاست ترقی کے لیے زہرقاتل ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست کرنے والےعوام کی ترقی کی مخالفت کررہے ہیں، یہ عناصرموجودہ دورمیں ملک کی تیزرفتارترقی سے خوفزدہ ہیں۔


    وزیراعلیٰ پنجاب سےمحمود خان اچکزئی کی ملاقات


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جمہوریت عوام کی خدمت کا نام ہے، نعروں، دعوؤں سے عوام کی خدمت نہیں ہوتی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے ہرجماعت پرذمے داری ہے جبکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی جمہوریت میں ہی مضمرہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی حیثیت نہیں ہے، پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے ہرایک کواپنا کردارادا کرنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دھرنا گروپ ملک کی ترقی سے خوفزدہ ہے، شہبازشریف

    دھرنا گروپ ملک کی ترقی سے خوفزدہ ہے، شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھے دراصل ملک کی تیزرفتارترقی کا خوف تھا۔ اب ملک سے جہالت اور بے روزگاری کے اندھیرے چھٹنےکاوقت آگیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا، وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ دھرنا گروپ خوفزدہ ہے کہ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوگئے تو ان لوگوں کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہو جائے گی۔

    دھرنا گروپ ترقیاتی منصوبوں سےخوفزدہ ہے، با شعورعوام ان کی انتشار کی سیاست سے یکسرلاتعلق رہے، انہوں نے کہا کہ اب ملک سے جہالت اور بے روزگاری کے اندھیرے چھٹنےکا وقت آگیا ہے۔ سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں تجارتی معاشی اورسماجی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ اربوں ڈالر کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان  توانائی منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا قوم کو جلد راحت ملے گی۔