Tag: دھرنا

  • ڈاکٹر طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر آج لاہور میں دھرنا دیں گے

    ڈاکٹر طاہرالقادری سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی پر آج لاہور میں دھرنا دیں گے

    لاہور : سانحہ ماڈل ٹاؤن کو دو سال مکمل ہونے پر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں آج مال روڈ پر دھرنا دے گی.

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری برسی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری آج لاہور میں مال روڈ پر دھرنا دیں گے،جہاں وہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف فراہم نہ ہونے پر حکومت کے سامنے چند مطالبات رکھیں گے.

    پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی جگہ پر کرسیوں سمیت دیگر ضروری سامان پہنچادیا گیا ہے اور منہاج القران کے رضاکار دھرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ دھرنے میں دو ہزار پولیس اہلکار اور دو ہزار منہاج کے رضاکار ڈیوٹی دیں گے.

    یاد رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں میں 14 افراد جاں بحق اور سو سے زائدافراد زخمی ہوگئےتھے .

    واقعے کو دو سال گزرنے کے باوجود متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاسکا ہےجب کہ مقدمہ اب تک انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے.

    دھرنا مال روڈ پردیا جائے گا جس میں ڈاکٹر طاہرالقادری سانحہ سے متعلق چند مطالبات بھی پیش کریں گے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کی جگہ پر کرسیوں سمیت دیگر ضروری سامان پہنچادیا گیا ہے اور منہاج القران کے رضاکار دھرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں جب کہ دھرنے میں 2 ہزار پولیس اہلکار اور 2 ہزاور منہاج کے رضاکار ڈیوٹی دیں گے۔

    واضح رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں میں 14 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے اور واقعہ کے 2 سال گزرنے کے باوجود سانحہ سے متاثر ہونے والے خاندانوں کو انصاف فراہم نہیں کیا جاسکا ہےجب کہ مقدمہ اب تک انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

  • پنجاب اسمبلی کا مال روڈ دھرنا اسکوائربن گیا

    پنجاب اسمبلی کا مال روڈ دھرنا اسکوائربن گیا

    لاہور : پنجاب کے مختلف علاقوں کے اساتذہ کا سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ نے ایک بار بھی پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا شروع کردیا۔

    دھرنے میں شریک اساتذہ کا مؤقف ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

    قبل ازیں بھی پنجاب ٹیچر ایسو سی ایشن کی جانب سے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف تین روزہ کفن پوش دھرنا دیا گیا تھا، جس کے بعد وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے مظاہرین کے مطالبات کا جائزہ لینے اور اُن کی منظوری کے لیے کمیٹی بنانے کے اعلان کے بعد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : اساتذہ کا دو روز سے جاری کفن پوش دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    واضح رہے اسی مقام پر دو روز قبل ینگ نرسز پنجاب کی جانب سے دیاگیا پانچ روز دھرنا مطالبات تسلیم ہونے کے بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف محکموں کی ورکرز کی جانب سے یہ تیسرا دھرنا جاری ہے۔

     

  • اساتذہ کا دو روز سے جاری کفن پوش دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    اساتذہ کا دو روز سے جاری کفن پوش دھرنا ختم کرنے کا اعلان

    لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا دو روز سے جاری دھرنا مطالبات کی منظوری کے بعد ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف پنجاب بھر سے آئے اساتذہ نے پرائمری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف دو روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    صدر پنجاب ٹیچرز یونین نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی دو روز سے جاری محنت رنگ لے آئی اور حکومت پنجاب سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

    انہوں نے مظاہرین سے مزید کہا کہ اساتذہ کے اتحاد، عزم و ہمت کو دیکھ کر پنجاب حکومت نے ٹیچرز یونین کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں۔

    مذاکرات کی کامیابی کی خبرسنتے ہی اساتذہ کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، اس موقع پر اساتذہ کا کہنا تھا کہ جن اسکولوں کی کارکردگی پچیس فیصد سے کم ہوگی حکومت کو اُس اسکول کی نجکاری کا حق حاصل ہے۔

    دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’’ اساتذہ کے جائز مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے کمیٹی قائم کی جارہی ہے، انہوں نے ٹیچر یونین کے رہنماؤں کو یقین دہانی کروائی کہ اساتذہ کی ملازمتوں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

    پنجاب اسمبلی کے سامنے سرکاری اسکولوں کی نجکاری کے خلاف اساتذہ کا احتجاج جاری

     واضح رہے سرکاری اسکولوں کی ذبوں حالی اوراساتذہ کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزارتِ تعلیم پنجاب نے کچھ اسکولوں کو نجی اداروں کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے خلاف پنجاب بھر کی اساتذہ تنظیموں نے پنجاب اسمبلی کے باہر دو روز قبل کفن پوش دھرنا شروع کیا تھا۔
  • لاہور میں جماعت اسلامی کا کرپشن کے خلاف دھرنا

    لاہور میں جماعت اسلامی کا کرپشن کے خلاف دھرنا

    لاہور : جماعت اسلامی آج شام مال روڈ پر کرپشن کے خلاف دھرنے میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، کراچی سمیت آج لاہور میں بھی سیاسی ماحول گرم رہے گا. جماعت اسلامی لاہور میں آج شام کرپشن کے خلاف احتجاجی دھرنادے گی جماعت اسلامی کے مطابق دھرنے میں ملک کے تمام شہروں سے لاکھوں کی تعداد میں کارکن شرکت کریں گے۔

    جماعت اسلامی کی جانب سےدھرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں دھرنے سےامیر جماعت اسلامی سراج الحق، لیاقت بلوچ سمیت پارٹی کے دیگر رہنما خطاب کریں گے.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق آج جلسے میں کرپشن کےخلاف تحریک کے حوالے سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل سے قوم کو آگاہ کریں گے.

    واضح رہے جماعت اسلامی کے سربراہ نے آج کے احتجاجی دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاناما لیکس کے انکشافات نےثابت کیا ہے کہ جماعت اسلامی کی کرپشن سے پاک پاکستان مہم کس قدر اہمیت کی حامل ہے ساتھ ہی ان کا کہناتھا کہ کوئی مذہبی رہنما کرپشن میں ملوث نہیں پایا گیا.

  • کراچی :نمائش چورنگی پردھرنادینے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی :نمائش چورنگی پردھرنادینے والوں کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی : چار روز تک نمائش چورنگی پر دیئے جانے والے دھرنے کا مقدمہ سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا،مقدمے میں چودہ علماء کو نامزد کیا گیا ہے۔

    سولجر بازار پولیس نے اٹھائیس مارچ سے چار روز تک نمائش چورنگی پر مختلف مزہبی جماعتوں کے تحت دیئے جانے والے دھرنے اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے حوالے سے دو علیحدہ علیعدہ مقدمات درج کر لیئے۔

    پولیس کے مطابق مقدمات میں مختلف مزہبی جماعتوں کے چودہ علماء کو نامزد کیا گیا ہے جن میں رضا محمود،مولانا عبدالکریم۔مولانا الطاف قادری، حافظ طا ہر، سلیم عطاری ، سلیما ن قادری اور راشد قادری سمیت دیگر شامل ہیں۔

  • میچ ہار گئے پھر بھی بہت کچھ حاصل کیا ، عمران خان

    میچ ہار گئے پھر بھی بہت کچھ حاصل کیا ، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ تسلیم کرتے ہیں، میچ ہار گئے لیکن پھر بھی بہت کچھ حاصل کر لیا۔

    پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔

     عمران خان نے بتایا کہ دو سال ضائع نہیں ہوئے،بلکہ عوامی شعور میں اضافہ ہوا کپتان کا یہ دعویٰ بھی تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے انکا مطالبہ درست تسلیم کرلیا۔

     انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے عوام کو فارم پندرہ کی افادیت پتہ چلی ساتھ ساتھ عمران خان نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انہیں جوڈیشل کمیشن سے توقعات زیادہ تھیں ، لیکن رپورٹ سے انہیں دکھ بھی ملا لیکن یہ نئے پاکستان کی جدو جہد ہے۔

    عمران خان کا اسمبلیوں کو جائز تسلیم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب اسمبلی میں جائیں گے، خیبر پختونخوا میں پارٹی کو مضبوط کریں گے ۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ، معافی نواز شریف کو مانگنی چاہیئے انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے الیکشن کمیشن کی نا اہلی سامنے آگئی ہے ، اس نے ڈھائی کروڑ اضافی ووٹ کیسے نظر انداز کئے، الیکش کمیشن کے تمام ارکان کو استعفی دے دینا چاہیئے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈٰیشل کمیشن نےبہترین کام کیا، وہ اس کی تعریف کرتے ہیں،چیف جسٹس کو ایک ایک بات یاد تھی، جس کا انہوں نے اظہار بھی کیا۔

  • بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کیلئے تیار ہوں، عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءعمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو دھرنا دینے کی ضرورت نہیں وہ ری الیکشن کے لئے تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں، میں اس کیلئے بھی تیار ہوں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عمران خان نے اعتراف کیا کہ بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی ہوئی، ان کا کہناتھا کہ 1970 کے الیکشن کے علاوہ ہونے والے تمام انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔

    بعض حلقوں میں مخالفین نے جان بوجھ کرلڑائی کرائی، جب تک دھاندلی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرکے سزا نہیں دی جائے گی جب تک شفاف الیکشن کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا ایک طریقہ لوگوں کو ووٹ دینے سے روکنا بھی ہے،ایک سوال کے جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دھاندلی اور قتل الگ الگ معاملہ ہے۔

    کے پی کے پولیس پر افسوس ہوا کہ چپ کر کے سارے معاملات دیکھتی رہی، خیبرپختونخواپولیس سےشکایت ہے،ہاتھ پرہاتھ دھرےبیٹھی رہی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اگرعلی امین گنڈاپور پردھاندلی کا الزام ثابت ہوتا ہے تو ان کو مستعفی ہوجانا چاہیئے، انہوں نے کہا کہ ہم نے پولیس اور انتظامیہ کو الیکشن کمیشن کے حوالے کردیا تھا،

    پورے الیکشن میں ہم نے کہیں بھی اثر انداز ہونے کی کوششش نہیں کی،  ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوّث شخص کو دوبارہ وزیر بنا دیا گیا جو انتہائی افسوسناک ہے۔

  • پانی کی قلت کیخلاف ایم کیو ایم کا اورنگی ٹاؤن میں احتجاجی دھرنا

    پانی کی قلت کیخلاف ایم کیو ایم کا اورنگی ٹاؤن میں احتجاجی دھرنا

    کراچی : پانی کی شدید قلت اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس مافیا کے خلاف ایم کیو ایم کی عوامی احتجاجی مہم کے تیسرے روز اورنگی ٹاؤن میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

    پانی کے لیے بلکتے عوام نے بینرز اٹھائے پانی کی فراہمی کے لئے اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

    مظاہرے سے خطاب میں ایم کیو ایم رہنما عبدالحسیب کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے ستر فیصد ریونیو دینے والے شہر کراچی کو تھر بنا دیا ہے ۔

    جہاں عوام بنیادی ضرورت پانی کے لیے ترس رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن سمیت کئی افسران غیر قانونی ہائیڈرنٹس مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں اور مد میں ملنے والے بھتے کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ۔

    اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی محمد حسین کا کہنا تھا کہ کہ آخر کب تک کراچی سے سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھ کر پانی کے لئے مختص منصوبوں کو التواء کا شکار کرکے بجٹ کرپشن کی نذر کیا جا تا رہے گا۔

    متحدہ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر پانی فراہم نہ کیا گیا تو پیاسے عوام ایوانوں کا رخ بھی کریں گے۔

  • خان صاحب قوم کو کب تک گمراہ کرینگے، پرویز رشید

    خان صاحب قوم کو کب تک گمراہ کرینگے، پرویز رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ثبوت تھیلوں میں بند ہیں تو عمران خان اتنے مہینوں سےکیا اکھٹاکررہےتھے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کپتان کو آڑے ہاتھوں لےلیا،  انہوں نے کہا کہ کبھی ثبوت آپ کے پاس، کبھی تھیلوں میں، خان صاحب قوم کو کب تک گمراہ کرینگے۔

    وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ثبوت تھیلوں میں ہیں تو خان صاحب اتنے مہینوں سے کیا اکھٹا کررہے تھے۔

     اپنے بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ این اے ایک سو بائس کے تھیلے کھلنے پر عمران خان کو شرمندگی اٹھانا پڑی تھی عمران خان نے جھوٹ بول کر اپنا اعتبار کھودیا ہے۔

     خیبر پختونخوا میں بارشوں پر وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کےپی کے میں لوگ مررہے ہیں عمران خان اسلام آباد میں کیا کررہے ہیں ؟؟ ۔

  • عمران خان قوم سے معافی مانگیں، پرویز رشید

    عمران خان قوم سے معافی مانگیں، پرویز رشید

    اسلام آباد: وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ انتخابات میں عوام نے ایک بار پھر ن لیگ کو کامیاب کرکے عام انتخابات دو ہزار تیرہ کے نتائج کو سند دے دی ہے۔

     اسلام آباد میں نیشنل بک فاوٴنڈیشن کے زیراہتمام کتابوں کی نمائش کی اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قومی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے پر عمران خان قوم سے معافی مانگیں،کنٹینرز پر عوام سے جھوٹ بولتے رہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان جس حلقے کو اپنی وکٹ قرار دیتے رہے وہاں بھی ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کل کے انتخابات میں جنرل کیانی تھے نہ افتخار محمد چوہدری اور نہ ہی نجم سیٹھی موجود تھے پھر بھی جیت ن لیگ کی ہوئی۔

     وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نائن زیرو سے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے بتیس ہزار ووٹ لیے ۔ اب انہیں پچیس ہزار ووٹ لینے پڑے۔ عوام نے شیطانی سیاست کو سز ادی۔انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے کنٹونمنٹ انتخابات میں پچاس فیصد کامیابی حاصل کی جبکہ پی ٹی آئی اپنے ہی صوبے میں تینتیس فیصد کامیاب رہی، انہوں نے دعوی کیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ ہی کامیاب ہوگی۔

     ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت ختم کرنے کی ایم کیو ایم کی تحریک کے حوالے سے فیصلہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کرے گی، تحریک پر دیگر سیاسی جماعتوں کی آرا بھی سنیں گے، انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اراکین پارلیمنٹ کے رکن رہیں۔