Tag: دھرنا

  • لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے دھرنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

    لاہور ہائیکورٹ: پی ٹی آئی کے دھرنے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

    لاہور: تحریک انصاف کا دھرنا ختم کرنے کے لیےلاہور ہائی کورٹ نے دائردرخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔ جسٹس شاہدبلال نےعمران کا دھرنا روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ہائی کورٹ آفس کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا تھا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے۔ عدالت نےاعتراض برقرار رکھتے ہوئے قرار دیا، کسی بھی شہری کو پرامن احتجاج سے روکا نہیں جاسکتا.

    درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کا دھرنا پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازش ہے جس سے انتشار کی سی کیفیت ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت کمیشن تشکیل دے جودھرنے کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات کرے تاکہ قوم صورتحال سےآگاہ ہوسکے

  • انقلاب، آزادی مارچ پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے

    انقلاب، آزادی مارچ پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کا انقلاب مارچ اور پاکستان تحریکِ انصاف کا آزادی مارچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا ہے اور مظاہرین ڈاکٹر طاہر القادری کی عوامی پارلیمنٹ اور عمران خان کے فیصلے کے مطابق ریڈ زون میں داخل ہو کر پارلیمنٹ ہاوٗس تک پہنچ چکےہیں۔

    مظاہرین نے راستے میں حائل تمام رکاوٹیں جن میں کنٹینر اورخاردار تاریں شامل تھیں انہیں لفٹر کی مدد سے دورکردیااور عومی تحریک اور تحریک انصاف کے قافلے شاہراہ دستور پر آگئے ہیں۔

    اسی کوشش کے دوران مظاہرین کی پولیس سے سرینہ چوک کے مقام پر جھڑپ بھی ہوئی اور کنٹینر ہٹانے کے دوران پی ٹی آئی کے چار کارکنان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔

    صورتحال کے پیش ِ نظر ہولی فیملی اور پمز اسپتال سمیت اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

     

    دوسری جانب وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی حکومت کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ایک جانب تو استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ کیاتودوسری جانب انہوں نے حکم دیا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کے راستے سے تمام رکاوٹیں ہٹا کر انہیں ریڈ زون میں آنے دیا جائے۔

    وزیراعظم نوازشریف نے سیکیورٹی عہدے داروں کو مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال سے منع کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگر مظاہرین کسی عمارت کو نقصان پہنچائیں تو پھر ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔

    وزیراعظم نے مزید ہدایات جاری کیں کہ مارچ میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں لہذا شیلنگ اور لاٹھی چارج کے استعمال سے ہرصورت اجتناب کیا جائے۔

    ریڈزون میں واقع ڈپلومیٹک انکلیو اور حساس اداروں کی حفاظت کے لئے وفاقی حکومت کی درخواست پر فوج پہلے ہی تعینات کی جاچکی ہے اور ساتھ ہی ساتھ پولیس اوررینجرز اہلکاروں کی بھاری تعداد بھی ریڈ زون سے تعینات کی گئی ہے۔

    دوسری جانب حکومت نے فیض آباد کے مقام سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو کنٹینر لگا کر دوبارہ سیل کرنا شروع کردیا ہے تاکہ مزید مظاہرین اسلام آباد میں داخل نہ ہوسکیں۔

  • تحریکِ انصاف عمران خان  کا دھرنا آج تین بجے دھرنا کا اعلان

    تحریکِ انصاف عمران خان کا دھرنا آج تین بجے دھرنا کا اعلان

    اسلام آباد :آبپارہ چوک پر پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت کے لئے نیا اسٹیج بنانے کی تیاریاں زورشور سے جاری ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کہتے ہیں ہم تحریکِ انصاف کے ساتھ مل کرسیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

    اسلام آباد کے آبپارہ چوک میں پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے کا دوبارہ آغازآج سہ پہر ہورہا ہے۔ تحریکِ انصاف کی قیادت کے لئے نیااسٹیج بنایا جارہا ہے۔

    جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے جلسہ گاہ کا فضائی جائزہ بھی لیا گیا۔ اسٹیج کے قریبی مقامات پر خاردارتاریں لگائی گئیں۔ اسٹیج کے آس پاس پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

    آئی جی اسلام آباد کے مطابق عمران خان کو دھمکیاں موصول ہونے کی وجہ سے پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔ اسلام آباد پولیس نے کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اسٹیج کا اسکینرز کے ذریعے بھی معائنہ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ شریف برادران نے ملک میں بادشاہت قائم کر رکھی ہے ملک کو حقیقی آزادی ملنے تک یہا ں سے نہیں اٹھیں گے۔

    عمران خان کا کہناتھا کہ دھاندلی کی انتہا ہو گئی ہے پنجاب میں لاکھوں بیلٹ پییر جعلی چھپوائے گئے تحریک انصاف دھاندلی کے الیکشن کو کبھی قبول نہیں کرے گی

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ انصاف ملنے کا کوئی طریقہ نظر نہیں آرہا تھا اس لئے سڑکوں پر آنا پڑا اور اب انصاف لئے بغیر نہیں جائیں گے۔

    عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو سہہ پہر تک کی مہلت دتے ہوئے تین بجے سہ پہر سے وزیراعظم کےمستعفی ہونے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • حکومت نے مزید ایک لاکھ ٹن آلو بغیر ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی اجازت دے دی

    حکومت نے مزید ایک لاکھ ٹن آلو بغیر ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی اجازت دے دی

    اسلام آباد : آلو کی قیمت کو نیچےلانے کے لیے حکومت نے مزید ایک لاکھ ٹن آلو بغیر ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی نے اپریل میں بھی دو لاکھ ٹن آلو درآمد کرنےکی اجازت دی تھی تاہم آلو کی اسمگلنگ کےباعث اس کی قیمت نیچے لانے میں حکومت کامیاب نہیں ہوسکی، اب پھر درآمد کنندگان کو ڈیوٹی فری آلو پندرہ نومبر تک درآمد کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    اجلاس میں وزیر خزانہ نےدعوی کیا کہ رمضان میں دو ارب روپےکےریلف پیکج کےباعث اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں استحکام ہے، اجلاس میں توارقی اسٹیل مل کو رعایتی قیمت پرگیس فراہم کرنےکا جائزہ لینےکے لیے ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی، اجلاس میں بائیو ماس گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کی سمری پر نیپرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔

  • کشمورمیں بگٹی قبائل کا احتجاجی دھرنا چوتھے روزبھی جاری

    کشمورمیں بگٹی قبائل کا احتجاجی دھرنا چوتھے روزبھی جاری

    کشمورمیں بگٹی قبائل کا شاہ زین بگٹی کی قیادت میں ڈیرہ بگٹی میں داخلے کے لیے احتجاجی دھرنا آج چوتھے روز بھی جاری ہے شدید سردی کے باعث دو افراد جان بحق ہو گئے ۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق جان بحق ہونے والے افراد کی تصدیق 30سالہ لوہان بگٹی اوربہار خان بگٹی کے نام سے ہوئی ہے اور سخت سدی کے باعث کے باعث متعدد افراد بیمار پڑ گئے ہیں ۔۔

    دھرنے کے شرکا نے کہا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے انھیں کھا نے پینے کی اشیا اور طبی سہولیات نھیں دی جارہی ہیں۔