Tag: دھرنے کا اعلان

  • جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن، آراوز کے دفاتر کے باہر دھرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن، آراوز کے دفاتر کے باہر دھرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن کمیشن اور آر اوز کے دفاتر کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے قومی اسمبلی کے تینوں امیدوار آفسز کے باہر دھرنا دیں گے۔ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ آر اوز کو فارم 45 کے مطابق نتیجہ درست کرنے کی درخواستیں دی ہیں۔

    کراچی میں آراو آفس لیاری کے باہرجماعت اسلامی نے احتجاج کیا تھا، جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالرشید کا کہنا تھا کہ دھاندلی زدہ نتائج قبول نہیں۔ ہمیں جیتنے کے باوجود ہرا دیا گیا۔

    سیدعبدالرشید نے کہا کہ سارا دن آر اوز اور ڈی آر آوز کے پیچھے بھاگتے رہے۔ کہا جارہا ہے پی پی اور ایم کیو ایم کی حکومت میں بیٹھیں گے تو جتا دیں گے۔

    علاوہ ازیں کراچی میں بھی این اے244 کے نتائج میں تاخیراور تبدیلی کیخلاف ڈی آر او آفس کے سامنے پی ٹی آئی نے احتجاج کیا۔

    پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند یوگئی جبکہ پولیس اور رینجرزکی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ این اے 244 سے آزاد امیدوار آفتاب جہانگیر مذاکرات کیلئے ڈی آر او آفس میں موجود ہیں۔

    دریں اثنا ڈی آر او ساؤتھ نے جماعت اسلامی کی درخواست وصول کرلی۔ جماعت اسلامی نے احتجاج 3 گھنٹے کیلئےمؤخرکردیا ہے۔ شارع فیصل و دیگر مقامات پر احتجاج کا آپشن زیرغور ہے۔

  • جماعت اسلامی کا کل انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے باہر دھرنے کا اعلان

    جماعت اسلامی کا کل انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے باہر دھرنے کا اعلان

    کراچی : جماعت اسلامی نے کل انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے باہر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جان بوجھ کر ہمارے بچوں کی تعلیمی نسل کشی کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ رزلٹ کالعدم قرار دیں۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انٹر میں فیل ہونے والے طلبا کے حوالے سے کہا کہ ہمارے بچوں سے تعلیم چھین لی گئی ہے، نااہلی اور غفلت کےنتیجے میں بچوں کو فیل کردیا گیا ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ گیارہویں جماعت سائنس، کامرس، آرٹس گروپ کارزلٹ آیا، پہلے کراچی کے80 فیصد بچوں کو فیل کیا گیا، اب 66 فیصد بچوں کو فیل کردیا گیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 2 بار لیا گیا، چیٹنگ کرائی گئی ،پیپرلیک کیاگیا، دشمنی میں اتنا آگے نکل گئے کہ ایم ڈی کیٹ،جامعہ کراچی، این ای ڈی ٹیسٹ کے قابل بھی نہ رہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ تعلیمی دہشت گردی ہے، تعلیمی نسل کشی کی جارہی ہے، حکمراں طبقہ چاہتا ہےکراچی کےنوجوان کو اسٹریٹ کرمنل، منشیات فروشوں کے حوالے کردیں؟ یا کراچی کے نوجوان خود اسٹریٹ کرمنل بن جائیں؟

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انٹر امتحانات صرف مہاجروں نہیں سندھی ،پختونوں،غیرملکیوں نے بھی دیئے، پیپلزپارٹی وڈیرہ شاہی نظام مسلط کرنا چاہتی ہے، کراچی کے بچوں کیلئے راستہ ہی بند کردیا کہ روزگار کیسے ملے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے بیان پر امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت سندھ پیپلزپارٹی کا ایکسٹینشن ہے، وزیراعلیٰ مقبول باقر سے ایسے ردعمل کی توقع نہیں تھی، آپ کو حالات کی سنگینی کا علم نہیں یا آپ ملے ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ رزلٹ کالعدم قرار دیں۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کل انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس کے باہر دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل صبح 11بجے انٹربورڈ آفس پر دھرنا دیا جائے گا، دھرنے میں طلبا اپنی مارک شیٹس بھی ساتھ لیکر آئی، شہر کے سارے بچے ہمارے ہیں۔

    انھوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیک ہولڈرزکی کمیٹی بنائی جائے اور دوبارہ سےکاپیاں چیک ہوں تاکہ شفافیت سامنےآئے، اگریہ کام نہیں کیا گیا تو پورے عمل کو ایکسپوز کیا جائے گا۔

    امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ کراچی کا کوئی بھی مسئلہ ہو صرف جماعت اسلامی باہر نکلتی ہے، کراچی میں باقی سب جماعتوں نے سمجھوتہ کیا ہوا ہے، کراچی کے لوگ ان جماعتوں کے رویوں کو سمجھ گئے ہیں ، ہم انہیں بری طرح ناکام کریں گے، جتنے ہتھکنڈے کرلیں مسترد کردیں گے۔

  • پانی اورسیوریج مسائل کے خلاف ایم کیو ایم نے دھرنے کا اعلان کردیا

    پانی اورسیوریج مسائل کے خلاف ایم کیو ایم نے دھرنے کا اعلان کردیا

    کراچی : شہر قائد میں پانی اور سیوریج کے مسائل حل نہ ہونے کےخلاف ایم کیو ایم اراکین اسمبلی نے یوم عاشور کے بعد ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی سے محروم رکھنے اور سیوریج کے مسائل حل نہ کرنے کے خلاف ایم کیو ایم اراکین اسمبلی اور چئیرمین سراپا احتجاج بن گئے۔

    مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم رہنما احتجاج کرنے ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر کے باہر پہنچے لیکن مذاکرات کی دعوت پر احتجاج کو مؤخر کردیا۔

    اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو یوم عاشور کے بعد واٹر بورڈ کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔ متحدہ اراکین اسمبلی نے مزید کہا ہے کہ بار بار یقین دہانیوں کے باوجود مسائل کا حل نہ ہونا واٹر بورڈ کی نااہلی ثابت کرتا ہے۔

    ریحان ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوگیا اب واٹر بورڈ کے دفاتر کے ساتھ مختلف علاقوں میں عوام کو نکال کر احتجاج کریں گے۔


    مزید: سندھ حکومت نے تمام محکمے رکھے ہیں,کام نہیں کرتی، وسیم اختر


    واٹر بورڈ حکام نے ایک ہفتے میں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی تو کرادی لیکن ساتھ ہی یہ بھی بتا دیا کہ شہر کو پچاس فیصد سے زیادہ پانی فراہم نہیں کر سکتے۔


    مزید پڑھیں: پیپلزپارٹی ایم کیوایم کیخلاف سازش کررہی ہے،فاروق ستار


    ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر مسائل کا تدارک نہیں کیا گیا تو ایم ڈی واٹر بورڈ اور محکمے کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔