Tag: دھرنے کے شرکاء

  • موسلادھاربارشیں بھی دھرنےکےشرکاءکےحوصلےکم نہ کرسکیں

    موسلادھاربارشیں بھی دھرنےکےشرکاءکےحوصلےکم نہ کرسکیں

    اسلام آباد:  پنجاب میں جاری موسلاھار بارشیں بھی عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاء کے عزم و حوصلے کو کم نہ کرسکی، شرکاء کا کہنا ہےکہ  واپسی کا اب کوئی راستہ نہیں۔

    تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان مطالبات کی منظوری تک دھرنے سے ایک انچ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، موسلادھار بارش کے باوجود بھی دھرنے کے کارکنان کا کہنا ہے کہ وہ واپس نہیں جائے گے،  وقفے وقفے سے ہونے والی بارشوں سے بچنے کے لئے شرکاء خیموں میں پناہ لئے ہوئےہیں تو کوئی پلاسٹک کے بیگز کی مدد سے دن رات گزار رہا ہے۔ رنگ برنگی چھتریاں بھی شرکاء کی موسم سے بچنے کے لئے مدد کررہی ہیں ۔

    خواتین شرکاء کا کہنا ہے کہ پریشانیاں کتنی ہی ہوں انقلاب لائے بغیر واپس نہیں جائے گیں، بےشمار تکالیف کے باوجود پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان اپنے مقصد کو حاصل کئے بغیر واپس جاتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

  • تحریکِ انصاف کے دھرنے کے شرکاء نے قبریں کھودنا شروع کردیں

    تحریکِ انصاف کے دھرنے کے شرکاء نے قبریں کھودنا شروع کردیں

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے دھرنے کے شرکاء نے قبریں کھودنا شروع کردی ہیں، شرکاء کا کہنا ہے کہ  قائد کے لئے جان دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے، کسی بھی قسم کےحالات کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیار ہے۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن تیرہ دن سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، گرمی، سردی، بارش، دھوپ سب کچھ سہنے کے باوجود دھرنے کے شرکا کا جوش ولولہ اب بھی کم نہیں ہوا۔

    پی ٹی آئی کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کا استعفیٰ اور حکومت کے تحلیل ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے، شرکاء نے اب اپنے مطالبات پُورے کروانے کے لئے قبریں بھی کھودنا شروع کردی ہیں۔

    کارکنان کا کہنا ہے کہ قائد کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں، یہاں چالیس ہزار قبریں کھودی جائیں گی، پی ٹی آئی کے پُر جوش ورکرز کا کہنا ہے کہ حکمرانوں سے اب مایوس ہوچکے ہیں، اس لئے قبریں کھود رہے ہیں۔

    دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ وہ یہاں سے اس وقت تک نہیں جائیں گے، جب تک ان کے مطالبات مان نہیں لیے جاتے۔