Tag: دھرنے

  • حکومت طاہرالقادری کو گرفتار نہیں کریگی،ترجمان

    حکومت طاہرالقادری کو گرفتار نہیں کریگی،ترجمان

    لاہور: صوبائی وزیرداخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ اور پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے کہا ہے کہ تیس نومبر کو عمران خان کے دھرنے کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی

    جبکہ طاہرالقادری کو وطن واپسی پر گرفتار بھی نہیں کیا جائے گا،ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر قائم نئی جے آئی ٹی انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی۔

    اس سلسلے میں وہ وزیراعظم سمیت کسی سے بھی تحقیقات کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے تیس نومبر کے دھرنے کے لیے پنجاب اور لاہور سے نکلنے والے جلوسوں کو نہیں روکا جائے گا۔

    جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی پر نہ تو انہیں گرفتار نہیں کیاجائے گا اور نہ ان پر پابندی عائد کی جائے گی، زعیم قادری کا کہنا تھاکہ آئی ڈی پیزپرتشدد اوران کے خلاف مقدمات کے اندراج نے عمران خان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے رکھ دیا ہے۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس

    وزیراعظم کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے تیس نومبر جلسے کی سیکورٹی پر وزیراعظم  کی زیرصدارت اعلی سطح کے اجلاس منعقد ہوا۔

    وزیراعظم کی صدارت اجلاس میں ملکی صورتحال اورسیکیورٹی معاملات پر بات چیت ہوئی، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سکیورٹی صورتحال صورت حال پر اجلاس کو بریفنگ دی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تیس نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بڑے اجتماع کے اعلان کا معاملہ بھی اٹھا اور تیس نومبر جلسے سے درپیش صورتحال کے ساتھ سیکورٹی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    اجلاس میں انتخابی اصلاحات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے امور کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں شمالی وزیرستان آپریشن اور آئی ڈی پیز کے امور پر بات کی گئی۔

  • ہر صورت لاڑکانہ جائیں گے، شاہ محمود قریشی

    ہر صورت لاڑکانہ جائیں گے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: شاہ محمود قریشی کہتے ہیں ہر صورت لاڑکانہ جائیں گے، سندھ حکومت اکیس اور پنجاب حکومت تیس نومبر سے خوفزدہ ہے۔

    عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں لاڑکانہ جلسہ، تیس نومبر اسلام آباد جلسہ، جہلم فائنرگ، وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کی پریس کانفرنس سمیت اہم معاملات کا جائزہ لیا گیا۔

    کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بتایا عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو لاڑکانہ اور اسلام آباد جلسے کو تاریخی بنانے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا تیس نومبر کو کارکنوں کو گرفتار کیا گیا یا کنٹینر ز لگا کر راستے بند کیے توحکومت کو نقصان ہوگا، کور کمیٹی نے جہلم میں ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت بھی کی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مذاکرات سے پی ٹی آئی نہیں، حکومت بھاگی، پرویز رشید کے بیان میں کوئی وزن نہیں۔

  • پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیا

    پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے جسٹس (ر)ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیا

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس رٹائرڈناصراسلم زاہد کا نام تجویز کردیاجبکہ جماعت اسلامی میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

    الیکشن کمشنر کے لیے آخر کار تین نام سامنے آ گئے، سابق چیف جسٹس رانا بھگوان داس،اجمل میاں اورسعید الزمان صدیقی کا نام زیر غورہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے تجویز کردہ ناموں پر ان کی جماعت میں مشاورتی عمل جاری ہے۔

    جبکہ واہگہ باڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشاورت کے بعد تحریک انصاف نے نئے الیکشن کمشنر کے لیے جسٹس ریٹائرڈ ناصراسلم زاہد کا نام تجویز کیا ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ کے تجویز کردہ نام بھی قابل احترام شخصیات کے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے جلسے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،نثارکھوڑو

    پی ٹی آئی کے جلسے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا،نثارکھوڑو

    لاڑکانہ: صوبائی وزیرتعلیم نثارکھوڑونے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ سندھ کو تبدیل نہیں کیا جارہا،جبکہ ایم کیو ایم سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ لاڑکانہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےنثارکھوڑو کا کہناتھا کہ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتی ہے۔

    اس سلسلے میں ایم کیو ایم سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔ عمران خان لاڑکانہ میں جلسہ کریں یا نہ کریں پیپلزپارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھرنے والوں نے دھرنے ختم کرکے شکست قبول کرلی ہے ،آئند ہ الیکشن دوہزار اٹھارہ میں ہی ہوں گے۔

  • عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی

    عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے وائیس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے عمران خان کا سراج الحق کے بارے میں بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔

    تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کرلیا، دونوں رہنماوں نے عمران خان کے جماعت اسلامی کے بارے میں بیان کی وضاحت کردی،شاہ محمود قریشی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کے کرکے غلط فہمی کی وضاحت کی،شاہ محمود قریشی کا سراج الحق سے کہنا تھا عمران خان کا جماعت اسلامی کے خلاف بیان غلط فہمی کا نتیجہ ہے،عمران خان اور سراج الحق کے درمیان جلد ملاقات ہوگی۔

  • استعفے منظور کرنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے ، الیکشن کمیشن

    استعفے منظور کرنا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے ، الیکشن کمیشن

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے کہا ہےکہ استعفےمنظور کرنااسکاکام نہیں، اسپیکر اسمبلی استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں۔

    اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کا فیصلہ الیکشن کمیشن کےسر ڈالنے کی کوشش ناکام ہو گئی، الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ استعفوں کی منظوری اسپیکر کا اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے ، استعفوں کامعاملہ پی ٹی آئی اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ہے اسپیکر خود استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں۔

    الیکشن کمیشن حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگراسپیکر استفعے منظور کرتے ہیں تو گزشتہ تاریخوں منظور نہ کریں، اس سے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں، قانون کے مطابق استعفوں کی منظوری کے بعد ساٹھ روز میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں ،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق استعفوں کی منظوری کے حوالے سے خط اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا جا چکا ہے ۔

  • اسپیکر ایازصادق کااستعفےالیکشن کمیشن کو بھیجنےکااعلان

    اسپیکر ایازصادق کااستعفےالیکشن کمیشن کو بھیجنےکااعلان

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفے انفرادی طور پر تصدیق کے بعد ہی منظور ہوں گے جبکہ اب اس تمام صورتحال سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کروں گا۔

    میڈیا سے گفتگو میں اسپیکرایازصادق کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں بلکہ بطور اسپیکریہاں با ت کررہے ہیں ایاز صادق نے کہا کہ آئین کہتا ہے استعفوں سے متعلق تصدیق کروں،استعفے کے رضاکارانہ ہونے کی تصدیق کرنا میرافرض ہے کوشش کی شفاف طریقے سے معاملے کوپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

    اسپیکر ایاز صادق کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے پاس ایک ہی راستہ ہے معاملے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کروں۔

    اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ عباسی نے پی ٹی آئی اراکین پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ  پی ٹی آئی ممبران قائمہ کمیٹیوں میں شریک ہورہے تھے، گاڑیاں اورپیٹرول استعمال کررہے ہیں جبکہ ان کے مطابق وہ مستعفی بھی ہو چکے ہیں،تجزیہ نگاراس بات کاامکان ظاہرکررہے ہیں کہ حکومت کااستعفی منظورنہ کرنے کافیصلہ مذاکرات کے ایک راستے کو کھلا رکھنے کی حکمت عملی کا حصہ دکھائی دیتا ہے۔

  • جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات

    لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان جما عت اسلامی کے مرکز منصورہ میں ملاقات ہوئی، جس میں دھرنوں اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    منصورہ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظورنہیں ہونے چاہیئیں، اس سے ملک میں سیاسی بحران کم نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان خوش آئند ہے، امید ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری اس فیصلے پر قائم رہیں گے۔

     اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو سیاسی تناؤ میں کمی آسکتی ہے، حکومت کی کارکردگی اچھی ہوتی تو عوام احتجاج پر مجبور نہ ہوتے، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا آغاز ہوا تو نہ جانے حکومت کہاں غائب ہوگئی، جلد اپنے استعفوں کی منظوری کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کرینگے۔

  • پی ٹی آئی کے دھرنوں میں گانے اور ترانے نہیں ہونگے، شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی کے دھرنوں میں گانے اور ترانے نہیں ہونگے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ محرم میں بھی آزادی دھرنا جاری رہے گا تاہم احتراماً ترانے اور گانے نہیں ہوں گے۔

    تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ عاشور کے بعد نو نومبر کوتحریک انصاف رحیم یارخان میں جلسہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم میں بھی آزادی دھرنا جاری رہےگا تاہم ترانے اور گانے نہیں ہونگے۔

    شاہ مھمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دھرنوں میں پندرہ نومبرکو ساہیوال اورتیس نومبرکو اسلام آباد میں لاکھوں افراد کا اجتماع ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بہت بڑی تعداد میں عوام تحریک انصاف میں شامل ہونا چاہتے ہیں اور مقاصد کے حصول تک دھرنا جاری رہے گا۔