Tag: دھماکا خیز مواد

  • بھارت: ڈرون بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 9 مزدور ہلاک

    بھارت: ڈرون بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 9 مزدور ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں فوج کیلئے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 مزدور ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں فوج کیلئے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے لیے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بناتی ہے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب عملہ پیکنگ ایریا میں موجود تھا۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے حادثے میں مرنے والوں کے اہلخانہ کو فی کس 6 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • مشرف  کی رہائش گاہ کے قریب بارودی مواد ملنے کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    مشرف کی رہائش گاہ کے قریب بارودی مواد ملنے کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

    سابق صدر پرویز مشرف کی رہائش گاہ کے قریب دھماکا خیز ملنے کی خبرکا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

    سابق صدر پرویز مشرف رہائش گاہ کے قریب سے بارودی مواد ملنے کا وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ سابق صدر مشرف کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنایا جائے۔

    سابق صدرکو عدالت کے سامنے پیش ہونے کے لئے جس راستے سے گزرنا ہے، اس میں بہت سی اہم عمارات ہیں، چک شہزاد سے خصوصی عدالت کے درمیان سپریم کورٹ کی عمارت ہے، تھوڑے ہی فاصلے پر مختلف ممالک کے سفارتخانے ہیں۔

    جہاں بڑی تعداد میں ملکی و غیرملکی افراد پر مشتمل عملہ بین الاقوامی روابط کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں، اس سے تھوڑے فاصلے پر سرینا ہوٹل کی عمارت ہے، جہاں غیرملکیوں اوربیوروکریٹس کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے، خصوصی عدالت کے راستے میں اسلام آباد کلب بھی ہے۔

    سابق صدرکی عدالت حاضری اور ممکنہ دہشتگردی حملے کے سبب ان مقامات کی سیکیورٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں، ایک ہفتے کے دوران سابق صدرکی رہائش گاہ کے اطراف سے دھماکا خیز مواد ملنے کے تین واقعات رونما ہوچکے ہیں، صدر مشرف کی دو پیشیوں کے موقع پر اس گزرگارہ سے پہلے بھی دوبار بارودی مواد ملا تھا۔

  • پرویزمشرف کی رہائشگاہ کے قریب، 5راکٹ برآمد

    پرویزمشرف کی رہائشگاہ کے قریب، 5راکٹ برآمد

     سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب سے آج پھر دھماکا خیز مواد اور پانچ راکٹ برآمد ہوئے، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔

    پولیس کے مطابق اسلام آباد کے چک شہزاد میں سابق صدر پرویزمشرف کے فارم ہاؤس کے قریب پارک روڈ کے گرین بیلٹ سے بارودی مواد کے پانچ پیکٹ برآمد ہوئے، پولیس نے فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا اور بارودی مواد کو ناکارہ بنایا گیا۔

    اس واقعے کے بعد پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کی سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے، اس سے قبل بھی پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے اطراف سے متعدد بار دھماکا خیز مواد برآمد ہوچکا ہے۔