پیراگوئے : جمہوریہ چیک میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے دھماکے سے 13 کان کن ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جمہوریہ چیک کے پولینڈ سے قریب واقع مشرقی علاقے میں کوئلے کی کان میں میتھین گیس کے دھماکے کے باعث 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی اور ہلاک ہونے والے اکثر افراد کا تعلق پولینڈ سے ہیں جنہیں کان کنی کرنے والی ایک ایجنسی نے فراہم کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کان زمین سے 2 ہزار 600 فٹ نیچے ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بظاہر یہ دھماکہ گیس خارج ہونے کے باعث ہوا۔
حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دشوار گزارعلاقہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ کان میں بھڑکنے والی آگ کے باعث سرچ آپریشن کو روکنا پڑا کیوں کہ جہاں ہم کھڑے ہیں وہاں سے آگے بڑھنا ممکن نہیں ہے آگے اگ بہت شدید ہے۔
جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم ایندراج بابس نے پولش ہم منصب کے ہمراہ جائے حادثہ کا دورہ کیا، ایندراج بابس نے ٹویٹ میں کہا کہ ’کوئلے کی کان میں ہونے والا دھماکا بڑا سانحہ ہے‘۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے کان کنو سے اظہار ہمدردی کےلیے جمہوریہ چیک کی پارلیمنٹ میں ایک منٹ کی خاموشی کی گیئی۔
کابل : افغان دارالحکومت کابل میں برطانوی سیکیورٹی کمپاؤنڈ کے باہر خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کابل کے مشرقی علاقے میں واقع جی فور ایس نامی برطانوی سیکیورٹی کمپنی کے کمپاؤنڈ کے باہر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے بعد حملہ آوروں کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ ہوئی۔
افغان حکام کے مطابق خودکش حملے میں 10 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، دھماکے کے نتیجے میں کمپاؤنڈ کے قریب واقع گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب جی فور ایس نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کمپاؤنڈ پرحملہ ہوا ہے اور اس حوالے سے ہم افغان حکام سے رابطے میں ہیں۔
خیال رہے کہ جی فور ایس نامی کمپنی افغان سیکیورٹی فورسز کو تربیت فراہم کرتی ہے اور کابل میں واقع برطانوی دفترخارجہ کو بھی سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔
کراچی : شہرقائد کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل پر حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
تفصیلات کے مطابق صبح سوا نو بجے کے قریب 3 حملہ آوروں نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گارڈز کے روکنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس پر قونصلیٹ پرتعینات سیکیورٹی گارڈز نے بھی جوابی فائرنگ کی، اسی دوران دھماکے کی آواز بھی سنی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا جبکہ 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
فائرنگ کی اطلاعات ملنے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قونصل خانے کے ساتھ اطراف کے علاقے کا محاصرہ کیا اور ٹریفک کی آمدورفت بھی روک دی گئی۔
جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کی سربراہ ڈاکٹرسیمی جمالی نے واقعے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی گارڈ کو بھی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی چینی قونصلر جنرل سے ملاقات
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قونصل خانے کو کلیئر قرار دینے کے بعد چینی قونصلیٹ پہنچے جہاں انہوں نے چینی قونصلر جنرل سے ملاقات کی۔
چینی قونصلر جنرل نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کیا۔
اے آئی جی امیر شیخ
ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصلیٹ پرحملے میں 2 پولیس اہلکارشہید ہوئے، 3 دہشت گرد مارے گئے، ایک کے پاس خودکش جیکٹ اوردیگرسامان تھا۔
اے آئی جی نے بتایا کہ چینی قونصلیٹ پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد 3 تھی اطلاع ہے، علاقے میں سرچنگ مکمل کرلی گئی۔
ایڈیشنل آئی جی کے مطابق دہشت گرد قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، دہشت گرد قونصل خانے کے احاطے تک پہنچے تھے۔
پولیس چیف نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا چینی قونصلیٹ کے قریب فائرنگ کانوٹس
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چینی قونصل خانے کے قریب فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کو مزید پولیس کی نفری بھیجنے کی ہدایت کردی۔
مراد علی شاہ نے اے آئی جی کو ہدایت کی کہ آپ خود نگرانی کریں، مجھے پل پل خبردیں، چینی قونصلیٹ کےعملے کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا چینی قونصلر جنرل سے رابطہ
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے چینی قونصلر جنرل سے رابطہ کیا اور خیریت دریافت کی جس پر انہوں نے کہا کہ میں خیریت سے ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اورسیکیورٹی اہلکارآپ کی حفاظت کے لیے مامورہیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق چینی قونصلیٹ میں دہشت گردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی، رینجرزقونصلیٹ میں داخل ہوگئی، قونصلیٹ میں موجود تمام عملہ محفوظ ہے۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ صورت حال پرقابوپالیا گیا ہے، علاقہ کلیئرکردیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں 3 روز قبل سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ ’گردوارے‘ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے تھے۔
مہاراشٹرا : اسلحے کے ڈپومیں آگ لگنے سے 20 فوجی ہلاک
یاد رہے کہ 31 مئی 2016 کو بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پُل گاؤں میں اسلحے اور گولہ بارود کے ڈپو میں آگ لگنے سے 20 فوجی اہلکار ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے۔
امرتسر: بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ ’گردوارے‘ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق امرتسر کے گاؤں عادلی وال میں ’گردوارے‘ میں جاری تقریب کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 افراد نے دستی بم پھینکے جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنرکمال دیپ سنگھ نے گردوارے پر دستی بم پھینکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 10 زخمی ہیں۔
یاد رہے کہ 2 اکتوبر 2018 کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے تھے، دھماکا نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دکان میں ہوا تھا۔
کراچی: شہر کراچی کے علاقے قائد آباد میں زوردار دھماکا ہوا، جس میں دو افراد جاں بحق، جب کہ متعدد شدید زخمی ہوگئے.
تفصیلات کے مطابق دھماکا قائدآباد پل کےنیچے پرانے کپڑوں کے ڈھیر میں ہوا ، جس میں دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے.
دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی. واقعے کے بعدعلاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیر لیا، مشکوک پیکٹ کی موجودگی کے پیش نظر بی ڈی ایس کو طلب کر لیا گیا، زخمیوں کوجناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعدعلاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی رپورٹ طلب کر لی، دونوں رہنماؤں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا موقف
جناح اسپتال کی ایم ایس کی جانب سے اسپتال لائے جانے والے افراد میں سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
زخمیوں کی شناخت رشید ولد رفیق ، مشتاق ولد بلال، حق نواز ولد رمضان، صادق ولد داؤد، ارسلان ولد طارق، اللہ دتہ ولد ریاض کے ناموں سے ہوئی ہے۔
دھماکا پلانٹڈ تھا؟
آئی جی سندھ نے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کی ہے اور ملوث عناصرکے خلاف سخت اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
سی ٹی ڈی کے چیف راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ قائد آباد پل کے نیچے دھماکا بہ ظاہر پلانٹڈ لگتا ہے، دھماکے کی جگہ پر گڑھا پڑ گیا ہے، عین ممکن ہے، دھماکا خیز مواد ٹھیلے پر رکھا گیا ہو۔
کراچی: قائدآباد دھماکا، جائے وقوعہ سے ملنے والا دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا
کراچی: قائدآباد میں ہونے والے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے ملنے والا دوسرا بم ناکارہ بنا دیا گیا۔
بی ڈی ایس کی جانب سے ناکارہ بنایا جانے والا بم ٹفن میں موجود تھا، ٹفن میں بارودی مواد کے ساتھ ٹائم ڈیوائس بھی نصب تھی، انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کی زیرنگرانی بی ڈی ایس نے بم کو ناکارہ بنایا۔
بم قائدآباد تھانے کے عقبی گراؤنڈ میں ناکارہ بنایاگیا، پولیس اور رینجرز کے افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
دوسری جانب چیف سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس نے اب تک دھماکے سے متعلق رپورٹ نہیں دی، کون سا بارود استعمال ہوا ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا، قائدآباد پل کے نیچے دھماکا انتہائی کم شدت کا تھا، تاہم جاں بحق اور زخمیوں سے ملنے والے شواہد سے پتہ چلا ہے کہ اس میں بال بیرنگ استعمال نہیں ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ 2 اکتوبر 2018 کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں دھماکے کے باعث دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں، دھماکا نارتھ ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب دکان میں دھماکا ہوا تھا۔
لندن : برطانیہ کے دارالحکومت میں واقع فلیٹ میں گیس کے سبب دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ فلیٹ کی پہلی منزل تباہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے شمال مغربی علاقے ہورو کے فلبیک وے اسٹریٹ میں واقع فلیٹ میں گیس کے سبب اچانک دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ فلیٹ کی پہلی منزل مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دھماکا رات کے 1 بجے ہوا جس کے بعد فلیٹ میں ہولناک آگ لگ گئی، امدادی سرگرامیاں انجام دیے والے عملے نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ لندن حکام کی جانب سے جائے حادثہ پر 70 فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف تھے جبکہ متاثرہ افراد کے 40 پڑوسیوں کو نکال لیا گیا تھا۔
لندن پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں لیکن مبینہ دھماکے کی تحقیقات بریگیڈ اور میٹروپولیٹن پولیس سروس کررہی ہے۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث لگنے والی آگ بجھانے کے لیے دس فائر انجن مصروف تھے تاہم اڑھائی گھنٹے بعد آتشزدگی پر قابو پالیا ہے۔
نواب شاہ : صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ میں شوگرملزروڈ کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے، پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں شوگر ملزروڈ کے قریب دیسی ساختہ بم موٹرسائیکل سوار دو افراد کے بیگ میں ہی پھٹ گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پرپہنچی اورایک زخمی ملزم کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان دیسی ساختہ بم بیگ میں رکھ کر لے جا رہے تھے کہ بم بیگ کے اندر ہی پھٹ گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ملزم کو حراست میں لے کرمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ سید کلیم امام نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی شہید بینظیرآباد سے تفصیلی انکوائری رپورٹ فوری طور پرطلب کرلی۔
بیجنگ : چین کے دارالحکومت میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر کریکر حملہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع امریکی سفارت خانے کے باہر کریکر حملہ ہوا ہے، کریکر دھماکے کے نتیجے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چین کے قلب بیجنگ میں واقع امریکی سفارت خانے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو اور تصاویر سفارت خانے کے اردگرد دھواں اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پولیس کی بھی متعدد گاڑیاں بھی نظر آرہی ہیں۔
چین میں واقع امریکی سفارت خانے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کے قریب جنوب مشرقی کمپاؤنڈ میں ہوا ہے۔
بیجنگ پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے امریکی سفارت خانے پر کریکر حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا ہے، دھماکے کے باعث حملہ کا بازو زخمی ہوا ہے جسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
چینی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت جیانگ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق چین کے صوبے انّر مونگولیا صوبے کا شہری ہے۔
واقعے کے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ سفارت خانے میں معمول کے مطابق امور کی انجام دہی جاری تھی جبکہ امریکا کا ویزہ حاصل کرنے والے مقامی افراد قطار بنائے کھڑے کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث ارد گرد دھواں پھیل گیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چینی پولیس نے مقامی وقت کے مطابق 11 بجے سفارت خانے کے باہر سے ایک خاتون کو گرفتار کیا تھا جو خود کو آگ لگانا چاہتی تھی تاہم دونوں واقعات کا آپس میں جڑے ہوئے ہیں یا نہیں، اس حوالے سے ابھی واضح نہیں ہوسکا ہے۔
تاہم جب پولیس سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس حوالے سے اپنا ردِ عمل دینے سے انکار کردیا۔
خیال رہے کہ سفر، تعلیم اور نقل مکانی کے لیے چینی شہریوں کے لیے امریکا ایک معروف جگہ ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 3 مئی کو چین کی حکومت نے واضح کیا تھا کہ وہ امریکا کے ساتھ تجارتی امور پر مذاکرات کا خیر مقدم کرتی ہے تاہم چین کے مفادات سے متضادم نکات پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
رواں برس امریکا اور چین کے اعلیٰ اقتصادی حکام نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی کشیدگی کے حوالے سے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کرلیا تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں