Tag: دھماکا

  • زوردار دھماکا، شاپنگ مال کے شیشے ٹوٹ گئے، قریبی عمارتیں بھی متاثر

    زوردار دھماکا، شاپنگ مال کے شیشے ٹوٹ گئے، قریبی عمارتیں بھی متاثر

    بھیاندر: بھارت میں زور دار دھماکے سے شاپنگ مال لرز اٹھا جس کے نتیجے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر بھیاندر میں مشہور شاپنگ مال کے قریب دھماکا ہوا جس کے باعث ایک گارڈ زخمی ہوگیا جبکہ قریبی عمارتیں بھی متاثر ہوئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آئی، واقعہ دہشت گردی کا ہے یا نہیں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، البتہ یہ خیال کیا جارہا ہے کہ دھماکا گیس سیلنڈر یا پھر لیکیج کے باعث ہوا۔

    ’دھماکا اتنا زوردار تھا کہ شاپنگ مال کے شیشے ٹوٹ گئے، جبکہ اطراف کی عمارتیں متاثر اور پارکنگ میں گھڑی دو گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں، متعلقہ ادارے واقعے سے متلق تفتیش کررہے ہیں‘

    بھارت، کیمیکل فیکٹری میں دھماکا، 8 افراد ہلاک متعدد زخمی

    متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس سمیت ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر آپریشن کررہی ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کے شہر ممبئی میں واقع کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 8 ملازمین ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • پشین، گھر میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

    پشین، گھر میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

    پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں گھر کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ سرخاب کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز دور تک سنائی دی گئی جب کہ گھر کو بھی نقصان پہنچا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونےوالوں میں 2 بھائی اور ایک بہن شامل جب کہ 2 بھائی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

    اہل محلہ نے پولیس کو بتایا ہے کہ دھماکا پریشر کوکر پھٹنے کے باعث ہوا، دھماکے کے وقت گھر والے سو رہے تھے۔

    پولیس نے جائے دھماکا سے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے اہل محلہ کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں اور میتوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • گھر میں بلب پھٹنے سے دھماکا، دو بہنیں زخمی

    گھر میں بلب پھٹنے سے دھماکا، دو بہنیں زخمی

    لندن: برطانیہ کے ایک گھر میں بلب زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود دو بہنیں زخمی ہو گئیں۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مانچسٹر میں رہائش پذیر سارہ اینڈرسن نے بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھیں کہ اس دوران بیٹیوں کے لیے مختص کمرے سے زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی جس پر وہ فوری طور پر اس طرف دوڑ پڑیں۔

    خاتوں نے بتایا کہ 7 سالہ بڑی بیٹی میلی چیخ و پکار کرتی ہوئی کمرے سے باہر نکل رہی تھی اور "میری آنکھ ، میری آنکھ” کہتے ہوئے چھوٹی بہن کی طرف اشارہ کر رہی تھی، وہ جلدی سے دونو بیٹیوں کو وہاں سے نکال کر اپنے روم میں لے آئی اور ٹیبل لیمپ بند کردیا، اس دوران دیکھا کہ کمرے میں شیشے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے جا بجا پھیلے ہوئے ہیں۔

    سارہ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اس نے بڑی بچی کی آنکھ میں پانی ڈالا اور یہ عمل 5 منٹ تک جاری رکھا لیکن بیٹی کی تکلیف کم نہ ہوئی اور مسلسل ردد کے باعث چلا رہی تھی جب کہ دوسری بیٹی کی کلائی جھلس گئی تھی اور وہ بھی رو رہی تھی۔

    27 سالہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ دونوں کو اسپتال لے کر پہنچی جہاں ڈاکٹرز نے ابتدائی ٹیسٹ لینے کے بعد بتایا کہ بچی کی آنکھ میں شیشیے کی کرچی ہے جس نے آنکھ کو متاثر کیا ہے، خاتون کے بقول اس خوفناک حادثے میں بیٹی کے بینائی جانے کا خطرہ تھا تاہم ڈاکٹرز نے فوری علاج کر کے بچی کی بینائی ضائع ہونے سے بچا لی ۔

  • کوئٹہ میں دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 15 افراد جاں بحق

    کوئٹہ میں دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 15 افراد جاں بحق

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ خان سمیت 15 افراد جاں بحق جبکہ 19 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے اسحاق آباد کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی امان اللہ خان اور امام مسجد سمیت 15 افراد جان کی بازی ہار گئے، دھماکا مغرب کی نماز کے دوران ہوا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کرد یا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    وزیراعظم کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت

    وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    آرمی چیف کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد میں دھماکا کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے انہوں نے ہدایت کی کہ امدادی کاموں میں پولیس، سول انتظامیہ کو تعاون فراہم کیا جائے۔

    وزیرخارجہ کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ میں دھماکے اور جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہیں امن کا گہوارہ ہیں، نشانہ بنانے والے انسان دشمن ہیں۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لازوال قربانیاں دیں، کوئٹہ میں دھماکا امن و امان کو تباہ کرنے کی سازش ہے، عدم استحکام کی کوشش کرنے والے عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

    وزیرخارجہ نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، پوری قوم قانون نافذ کرنے والوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

    چیئرمین سینیٹ کی کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدل دہشت گرد صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، دیرپا امن کے قیام کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔

    کوئٹہ؛ دھماکے میں 2 افراد جاں‌ بحق، متعدد زخمی

    یاد رہے کہ تین روز قبل صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • گلشن اقبال کراچی میں ریسٹورنٹ میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    گلشن اقبال کراچی میں ریسٹورنٹ میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب ایک ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا ہے جس میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے اہل کار موقع پر پہنچے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق دھماکا سلنڈر کا نہیں تھا، خیال کیا جا رہا تھا کہ دھماکا سلینڈر کے پھٹنے کا ہے تاہم پولیس نے اس کی تردید کر دی، اور کہا کہ پائپ سے گیس لیک ہونے کے باعث دھماکا ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق واقعہ ریسٹورنٹ انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا، کھانا بنانے کے لیے اسٹوو میں گیس کھلی چھوڑ دی گئی تھی، جس کی وجہ سے اس میں گیس بھر گئی، بعد ازاں آگ جلائی گئی تو دھماکا ہو گیا۔

    رزاق آباد میں ورکشاپ میں سلنڈر بلاسٹ کے زخمی

    اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئی تھیں تاہم ریسٹورنٹ میں لگی آگ پر ایک فائر ٹینڈر نے قابو پایا، اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ایک اور واقعے میں رزاق آباد مین بس اسٹاپ کے قریب ورکشاپ میں سلنڈر بلاسٹ میں 2 افراد زخمی ہو گئے ہیں جنھیں ایمبولینس کے ذریعے سِول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد میں ریسٹونٹ میں گیس لیکیج سے دھماکا، 13 افراد زخمی

    اسلام آباد میں ریسٹونٹ میں گیس لیکیج سے دھماکا، 13 افراد زخمی

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی جناح سپرمارکیٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں گیس لیکیج سےدھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جھلس گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ریسٹورنٹ کی کچج میں کھانے پکانے کے دوران گیس لیکیج سے زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے وقت ریسٹورنٹ میں لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اس قدر خوفناک تھا کہ قریبی دکانوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کی آوار دور دور تک سنائی دی گئی۔

    معلوم ہوا ہے کہ دھماکے سے اطراف کے 2 ریسٹورنٹس کو بھی نقصان پہنچا جب کہ واقعے میں مجموعی طور پر13 افراد زخمی ہوئے جن میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو کھانا کھانے آئے تھے۔

    دھماکے میں جھلنسے والے 13 افراد کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، مقامی تھانے کی پولیس بھی اسپتال پہنچ گئی ہے جو زخمیوں کے بیانات قلمبند کرنے میں مصروف ہے۔
    ادھر جائے دھماکا پر امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

  • پشاور ہائیکورٹ پارکنگ میں دھماکا کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    پشاور ہائیکورٹ پارکنگ میں دھماکا کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    پشاور: پشاور ہائیکورٹ پارکنگ میں دھماکے سے متعلق تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، دھماکا کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کی پارکنگ میں دھماکا کرنے والا ملزم افغانستان کا رہائشی ہے، گرفتار ملزم 12 دسمبر2019 کو براستہ چمن پاکستان میں داخل ہوا۔

    پولیس نے کہا ہے کہ ملزم اکرام اللہ حاجی کیمپ اڈا پشاور کے قریب ہوٹل میں قیام پذیر تھا، ملزم نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے کمانڈر کے کہنے پر رقم کے عوض جرم کیا، ملزم سے 29100 پاکستانی روپے اور 100امریکی ڈالر اور افغان دستاویزات برآمد ہوئیں۔

    پشاورہائی کورٹ کے باہر دھماکا، تحقیقات میں پیش رفت

    خیال رہے کہ دو روز قبل پشاور ہائی کورٹ کے باہر رکشے میں دھماکے کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا اور 11 افراد زخمی ہوئے تھے، پولیس کا ابتدائی طور پر کہنا تھا کہ دھماکا سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

    گزشتہ روز رکشا ڈرائیور کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایک شخص سامان سمیت ہشت نگری سے ہائی کورٹ تک آیا، رکشے میں سوار شخص نے بتایا کہ کچھ کاغذات ہائی کورٹ تک پہنچانے ہیں، پارکنگ پہنچتے ہی اس نے مجھے رکنے اور کچھ دیر میں آنے کا کہا، مشکوک شخص کے جانے کے چند لمحے بعد ہی دھماکا ہو گیا۔

    گرفتار ملزم سے تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

  • چمن میں لیویزچیک پوسٹ کے قریب بم دھماکا

    چمن میں لیویزچیک پوسٹ کے قریب بم دھماکا

    چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں لیویز چیک پوسٹ میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں چوکی تباہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کلی ملک عبدالرحمان میں لیویز چیک پوسٹ کونشانہ بنایا گیا، بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکا ہو جس سے چیک پوسٹ زمین بوس ہوگئی۔

    ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جس وقت چیک پوسٹ میں دھماکا ہوا لیویز اہلکار گشت پر گئے ہوئے تھے۔

    ڈی سی کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    دھماکے کے بعد بم ڈسپوذل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا اور بی ڈی ایس کے عملے نے جائے دھماکا سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے۔

    بی ڈی ایس کا عملہ اطراف کی جگہوں پر بھی سرچنگ کررہا ہے جب کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

  • لاہور: چوبرجی کے قریب رکشے میں دھماکا، 12 افراد زخمی

    لاہور: چوبرجی کے قریب رکشے میں دھماکا، 12 افراد زخمی

    لاہور: چوبر جی کوارٹرز کے قریب رکشے میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں چوبر جی کوارٹرز کے قریب ایک رکشے میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    دھماکے کے فوراً بعد پولیس اور بی ڈی ایس عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ سے بال بیرنگ ملے ہیں، بی ڈی ایس عملہ معائنہ کر رہا ہے، رکشا ڈرائیور فرار ہو گیا ہے۔

    انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ رکشے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد موجود تھا، دہشت گرد دھماکا خیز مواد کسی جگہ پر منتقل کرنے جا رہا تھا، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ایک مسافر شیرا کوٹ سے رکشے میں سوار ہوا تھا جو چوبر جی کوارٹرز کے قریب رکشے سے اتر کر فرار ہو گیا۔

    دھماکے کے بعد ایس پی اقبال ٹاؤن اجمل نے بتایا تھا کہ رکشے میں ہونے والا دھماکا بہ ظاہر سلنڈر کا لگتا ہے، تاہم بال بیرنگ بھی ملے ہیں جن کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ رکشے میں دھماکے سے ڈرائیور سمیت 10 افراد معمولی زخمی ہوئے، زخمی افراد دھماکے کے وقت رکشے کے قریب سے گزر رہے تھے، رکشا ڈرائیور رمضان نے بتایا کہ ایک مسافر رکشے میں سوار ہوا، کرایہ دے کر سمن آباد پر اتر گیا، وہ رکشے میں ایک شاپنگ بیگ بھول گیا تھا۔

  • راولپنڈی: بوائز ہاسٹل میں دھماکا، 5 افراد زخمی

    راولپنڈی: بوائز ہاسٹل میں دھماکا، 5 افراد زخمی

    راولپنڈی: غوثیہ چوک کے قریب بوائز ہاسٹل میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں غوثیہ چوک کے قریب واقع بوائز ہاسٹل میں دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

    ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے جہاں انھیں ایمرجنسی طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں جس سے دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ : سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، تین اہل کار شہید

    گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس روڈ پر بھی سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس میں 3 اہل کار شہید جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق 9 کلو دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے اہل کاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن بھی کیا۔