Tag: دھماکہ

  • پاراچنار: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    پاراچنار: بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، 4 زخمی

    کرم: پاراچنار کے علاقے اپر کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاراچنار کے علاقے اپر کرم میں پیواڑ کے سرحدی گاؤں شرم خیل کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

    ڈی پی او ضلع کرم حبیب اللہ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی افراد لکڑیاں لینے کے لیے پہاڑی علاقے کی جانب جارہے تھے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق لینڈ مائن پھٹنے سے دھماکا ہوا۔

    زخمی ہونے والے نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ لکڑی لانے کیلئے پہاڑ کی طرف جارہے تھے تو دھماکا ہوا، زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال پاراچنار منتقل کیا گیا۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، دھماکے میں زخمیوں ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور ریفر کر دیا گیا۔

    ڈی پی او کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مزید سرنگوں کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/lahore-cylinder-explosion-people-killed/

  • چینی کیمیکل پلانٹ دھماکے سے لرز اٹھا، 5افراد ہلاک، 19زخمی

    چینی کیمیکل پلانٹ دھماکے سے لرز اٹھا، 5افراد ہلاک، 19زخمی

    چین میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکا کے باعث 5 افراد ہلاک جبکہ 19 زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد سے 6 افراد لاپتہ ہیں۔

    یہ دھماکہ منگل کو دوپہر کے قریب ویفانگ شہر میں شیڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کے زیر انتظام کیمیکل پلانٹ میں ہوئے جس سے اس کا ایک حصہ لرز اٹھا، چین کی ایمرجنسی رسپانس اتھارٹی نے بتایا کہ 200 سے زیادہ ہنگامی کارکنوں نے دھماکے کے بعد امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی شہر ویفانگ میں کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، ویفانگ صنعتی پارک میں موجود پلانٹ میں زرعی ادویات کیلئے کیمیکل تیار کیا جاتا ہے۔

    دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گئے، انتظامیہ کی جانب سے قریبی رہائشی افراد کو ماسک پہننےکی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    چینی ماحولیات کی ٹیم دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئی ہے، ابتدائی تجزیاتی رپورٹ جاری کرنےلیے وہاں سے شواہد حاصل کیے جارہے ہیں۔

    حالیہ برسوں میں چین میں کیمیائی پلانٹس میں ہونے والے دھماکوں میں ایک 2024 میں شمال مغربی علاقے ننگزیا اور دوسرا 2023 میں جنوب مشرقی صوبے جیانگشی میں ہوا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/laos-explosion-chinese-victims-among-four-dies/

  • آئل سے بھرے ٹینکر میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی

    آئل سے بھرے ٹینکر میں دھماکہ، ہلاکتوں کی تعداد 98 تک پہنچ گئی

    نائیجیریا کے شمال وسطی علاقے میں 18جنوری کو گیسولین ٹینکر میں زوردار دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد 98 تک پہنچ گئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حادثے میں لوگ بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے تھے جن میں سے بعض افراد شدید زخمی تھے۔

    رپورٹس کے مطابق نائیجیریا میں ٹینکر دھماکے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 98 تک پہنچ گئی ہے جبکہ کئی افراد کی حالت اب بھی نازک ہے۔

    مقامی انتظامیہ نے 18 جنوری کو ہوئے اس دھماکہ کے بعد حالات کو سنبھالنے کی پوری کوشش کی۔ قومی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے آپریشن چیف حسینی عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوجائے۔

    غور طلب بات یہ ہے کہ افریقہ کے سب سے بڑے تیل پروڈکشن کرنے والے ملک میں اس قسم کے واقعات میں بہت اضاف ہوگیا ہے، جس کے باعث سینکڑوں لوگ اپنی زندگیوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2024 میں جگاوا اسٹیٹ میں اسی طرح کا دھماکہ ہوا تھا جس میں 147 لوگ مارے گئے تھے۔ یہ نائیجیریا میں سب سے خراب حادثات میں سے ایک تھا۔

    ایندھن مہنگا ہونے کے باعث لوگ تیل جمع کرنے میں لگ جاتے ہیں، مگر اُن کی یہ کوشش انہیں ہلاکت میں ڈال دیتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایک سال قبل صدر نے تیل پر دی جانے والی سبسیڈی ختم کردی تھی، جس کے بعد لوٹ پاٹ کے کئی واقعات رونما ہوئے، جو حادثات کا سبب بنے۔

    ترکیہ: ہوٹل میں خوفناک آتشزدگی سے مرنے والوں کی تعداد 76 ہوگئی

    وہاں کے لوگ اس طرح کے حادثات سامنے آنے کے بعد سخت سفری اصولوں کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت سے بھی ایندھن وغیرہ کی گاڑیوں کے لیے الگ راستہ یا پھر الگ انتظام کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

  • لندن : امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکہ، خوف و ہراس پھیل گیا

    لندن : امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکہ، خوف و ہراس پھیل گیا

    لندن : امریکی سفارت خانہ کے پاس مشتبہ بیگ میں دھماکے سے خوف وہراس پھیل گیا، ویزے کیلئے آنے والے لوگ کئی گھنٹے تک محصور رہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں موجود امریکی سفارت خانہ کے قریب اس وقت افرا تفری پھیل گئی جب وہاں اچانک ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

    مقامی میٹرو پولیٹن پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لندن پولیس نے امریکی سفارتخانے میں مشتبہ بیگ کو کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کردیا ہے۔

    airport

    لندن پولیس کے مطابق مذکورہ مشکوک بیگ میں نقلی ڈیوائس تھی جسے کنٹرولڈ دھماکے سے اڑایا گیا، اس وقت سفارتخانے اور گرد و نواح کے راستوں کو عوام کیلئے بند کردیا گیا تھا۔

    اس حوالے سے ترجمان امریکی سفارت خانہ نے کہا ہے کہ مقامی افسران لندن میں امریکی سفارتخانہ کے باہر ایک مشتبہ پیکیج کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کا کہنا کہ دھماکہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے لیکن احتیاطاً جائے وقوعہ پر اہلکار موجود ہیں اور احتیاطاً پونٹن روڈ کو بند کر دیا تھا جسے بعد ازاں کھول دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس کو علاقے میں ایک مشتبہ بیگ ملنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی سخت کر دی گئی اور مصروف ترین گیٹویک ایئرپورٹ کو بھی خالی کرالیا گیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے میں ویزے کے حصول کے لئے آنے والے افراد گھنٹوں سفارت خانے میں محصور رہے۔

  • عراقی دارالحکومت بغداد میں فوجی چیک پوائنٹ کے قریب دھماکہ

    عراقی دارالحکومت بغداد میں فوجی چیک پوائنٹ کے قریب دھماکہ

    عراقی دارالحکومت بغداد میں فوجی چیک پوائنٹ کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 2 حفاظتی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد کے الشولہ نامی علاقے میں واقع ایک فوجی چیک پوائنٹ کے قریب کھڑے ٹک ٹک میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

    دھماکے کے باعث وہاں موجود دو حفاظتی اہلکار موقع پر ہلاک ہوگئے، جبکہ دھماکے سے متعلق سرکای ذرائع کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ روز ترک مسلح افواج نے شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کرکے دہشت گردوں کے 21 ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

    رپورٹ کے مطابق ترک فوج نے عراق کے شمال میں میتینا، گارا، ہاکرک، قندیل اور آسوس کے علاقوں میں فضائی آپریشن کیا۔

    ترک مسلح افواج نے کارروائی کے دوران متعدد دہشت گرد وں کو غیر فعال بنادیا۔

    ریلوے ٹریک پر جان لینے کے ارادے سے آئی خاتون کو نیند آگئی۔۔پھر کیا ہوا؟

    ترک فوج نے غاروں، پناہ گاہوں، گوداموں اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے زیر استعمال مقامات سمیت دہشت گردوں کے 21 اہداف کو تباہ کر دیا۔

  • یمن کے شہر عدن میں زوردار دھماکہ، متعدد ہلاک

    یمن کے شہر عدن میں زوردار دھماکہ، متعدد ہلاک

    یمن کے شہر عدن میں زوردار دھماکہ ہوا ہے، جس کے باعث متعدد افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عدن کے المنصورہ ضلع میں معروف اسٹریٹ پر واقع گیس اسٹیشن میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر زوردار دھماکہ ہوا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بڑی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی آمدورفت والے رہائشی علاقے میں ہونے والے دھماکے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، تاہم درست تعداد سامنے نہیں آسکی ہے۔

    اس سے قبل یمن میں 8 مقامات پر حوثیوں کے 18 ٹھکانوں کو امریکا اور برطانیہ کی جانب سے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    سوڈان: شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، 173 سے زائد ہلاک

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اور برطانیہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ جنگی جرائم اور نسل کشی کرنے والے اسرائیل کے حمایتی ہیں۔

  • بھارت: ڈرون بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 9 مزدور ہلاک

    بھارت: ڈرون بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ، 9 مزدور ہلاک

    نئی دہلی: بھارت میں فوج کیلئے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 مزدور ہلاک ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں فوج کیلئے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 6 خواتین سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ کمپنی بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے لیے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بناتی ہے، واقعہ اس وقت پیش آیا جب عملہ پیکنگ ایریا میں موجود تھا۔

    پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے حادثے میں مرنے والوں کے اہلخانہ کو فی کس 6 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • کینیڈین ہائی کمیشن میں زوردار دھماکا

    کینیڈین ہائی کمیشن میں زوردار دھماکا

    نائیجیریا میں کینیڈا کے ہائی کمیشن میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 2 کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈین حکام کے مطابق ہائی کمیشن کے جنریٹر روم میں دھماکا ہوا ہے، جس کے بعد ہر جانب آگ بھڑک اُٹھی۔

    کینیڈین حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ دھماکا ایک حادثہ تھا تاہم دھماکے سے متعلق مزید انکوائری شروع کردی گئی ہے۔

    دھماکے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق نائیجیریا سے بتایا جارہا ہے، دونوں افراد مینٹیننس کے کام میں مصروف تھے کہ زوردار دھماکہ ہوگیا۔

    گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسافر بس میں زوردار دھماکے سے کم از کم سات افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق خالد زدران نامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ مسافر بس میں دھماکا ڈشتی بارچی کے علاقے میں ہوا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    دھماکے کی فوری طور پر ذمہ داری کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔ اکتوبر میں ڈشتی بارچی میں دھماکا ہوا تھا جس میں چار افراد جاں بحق جبکہ سات شدید زخمی ہوئے تھے۔

  • بھارت میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک

    بھارت میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے سے 8 افراد ہلاک

    بھارت میں مغربی بنگال کے شمالی علاقے میں غیر قانونی پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے سے کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مغربی بنگال کے شمالی ضلع گنہ کی پٹاخہ فیکٹری میں صبح کے وقت پیش آیا، دماکے کے نیتجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس سے علاقے میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، مقامی انتظامیہ کی جانب سے مزید اموات کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مقامی لوگوں کو کہنا ہے کہ 2 منزلہ عمارت میں غیر قانونی طریقے سے آتش بازی کی فیکٹری چلائی جارہی ہے، مقامی افراد نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ یہ فیکٹری پولیس اور سیاستدانوں کی ملی بھگت سے چل رہی تھی۔

    واضح رہے کہ غیر قانونی پلاٹ میں پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکے کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی  ایسے ہی کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

    مئی میں مدنا پور ضلع کے ایگرا میں پٹاخے کے کارخانے میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو خواتین تھیں۔

  • وزیر اعظم کا ترکیہ میں حادثے پر اظہار افسوس

    وزیر اعظم کا ترکیہ میں حادثے پر اظہار افسوس

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے ترکیہ کے صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت افسوس ہے، ہماری دعائیں ان سوگوار خاندانوں اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جو لوگ اب بھی کان میں پھنسے ہوئے ہیں ان کو جلد از جلد بچایا جائے۔

    واضح رہے کہ ترکیہ کے شمالی صوبے بارٹن میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے کم از کم اٹھائیس افراد ہلاک اور درجنوں زیر زمین پھنسے ہوئے ہیں۔

    ترکیہ کی وزارتِ داخلہ کے مطابق دھماکا ساحلی صوبے بارٹن کے قصبے اماسرا کی کان میں ہوا، وزیر صحت نے بتایا کہ دھماکے کے بعد تاحال 50 سے زائد افراد زیرِ مین ہائی رسک زون میں دبے ہوئے ہیں، جب کہ 11 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔