Tag: دھماکہ خیز مواد

  • پاکستان نے بھارت کیخلاف کتنا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا؟ بڑا انکشاف

    پاکستان نے بھارت کیخلاف کتنا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا؟ بڑا انکشاف

    پاک بھارت حالیہ جنگ میں پاکستان کی جانب سے 1965 کی جنگ کے مقابلے میں 450 ٹن زیادہ دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

    اس بات کا انکشاف معروف تجزیہ نگار ایئر کموڈور (ر) خالد چشتی نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ 10 مئی کو پاکستان نے جو کچھ کیا وہ ہماری قابل فخر تاریخ کا حصہ ہے، کیونکہ پاک فوج نے جس طرح بھرپور طاقت اور حکمت عملی سے بھارتی فوجی تنصیبات پر جو بھاری دھماکہ خیز مواد گرایا ہے اس سے نہ صرف بھارت کو بہت بڑا دھچکا لگا بلکہ اسی کی وجہ سے امریکا سے رجوع کیا گیا۔

    خالد چشتی نے انکشاف کیا کہ مجھے اس حملے سے متعلق پوری معلومات کل ہی حاصل ہوئی ہیں جس میں یہ حیران کن بات سامنے آئی کہ جتنا بھاری دھماکہ خیز مواد اسلحہ اور گولہ بارود سال 1965 کی جنگ میں پھینکا گیا تھا 10 مئی کو اس سے کہیں زیادہ بھاری میزائلز اور گولہ بارود صرف ساڑھے چار گھنٹے میں استعمال کیا گیا۔

      پاکستان کے دفاعی نظام سے متعلق انہوں نے بتایا کہ میری ان جدید لڑاکا طیاروں کے نوجوان پائلٹوں سے ملاقات ہوئی ہے جنہوں نے مجھے بھی حیران کردیا انہوں نے بتایا کہ ہمارے جدید دفاعی نظام  نے بھارتی فوج کے اعتماد اور رافیل طیاروں کے زعم کو توڑ کر رکھ دیا۔

    پائلٹوں نے بتایا کہ آپ نے یہاں جتنا بھی جدید دفاعی نظام دیکھا اور اس کا مشاہدہ کیا یہ سارے سافٹ ویئر اور سرورز اسی چھت کے نیچے تیار کیے گئے ہیں۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    ایئرکموڈور (ر) خالد چشتی نے بتایا کہ اس دفاعی سسٹم کی مثال پورے ملک پر ایک سادہ شیشے کے ڈھکن کی مانند ہے جو نظر نہیں آتا، حملہ کرنے والا شکاری خود شکار بن جاتا ہے اور اس سے ٹکرا کر تباہ ہوجاتا ہے۔

    ایس 400

    ایس 400 سسٹم کیا ہے ؟

    واضح رہے کہ بھارت کا دفاعی نظام ایس 400 ایک روسی اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سسٹم ہے جو سال 2007سے اب تک مختلف اشکال میں روس، چین، بھارت، ترکی اور سعودی عرب کی افواج کے زیر استعمال ہے۔

    مذکورہ میزائل سسٹم طویل فاصلے تک ہوائی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا تھا اور اپنی اعلیٰ کارکردگی اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

  • بختیارآباد: ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑا دیا

    بختیارآباد: ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑا دیا

    سبی: بختیار آباد کے قریب ڈمبولی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ سے اڑا دیا، ٹریک کا دو فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا، دھماکہ کے فوری بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

    بختیارآباد سے دو کلو میڑ سبی کے طرف ڈمبولی کے مقام پر شرپسندوں نے دھماکہ خیز مواد سے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا دو فٹ کا حصہ تباہ ہوگیا اور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

    واقعے کے فوری بعد پنجاب جعفر ایکسپریس ،اکبر بگٹی ایکسپریس ا ور سندھ سے آنے والی بولان میل کو قریبی اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔

    دھماکہ بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی بحالی کے لئے فوری طور پر کارروائیاں شروع کردی گئیں اور 2 گھنٹے میں مرمت کا کام مکمل کرکے ٹرینوں کی آمدورفت کو بحال کردیا۔

  • کراچی: پرانی سبزی منڈی بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت

    کراچی: پرانی سبزی منڈی بم دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت

    کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ پولیس افسر شفیق تنولی نے ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کرا دیا ہے۔

    کراچی پولیس کے مطابق ابھی کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ حملہ آور دھماکے میں زخمی ہوا یا فرار ہوگیا تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد سے تفتیش کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل کے سیٹ کے نیچے نصب کیا گیا تھا اور دھماکہ خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ساتھ جوڑا گیا تھا، حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کا چیچس نمبر غائب ہے۔

    حملے کے وقت پولیس افسر شفیق تنولی گاڑی ڈرائیو کررہے تھے جبکہ حملے میں ان کا محافظ جاں بحق ہوگیا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد اور نٹ بولٹ کا استعمال کیا گیا۔

    دوسری جانب دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس افسر شفیق تنولی نے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت وہ گاڑی میں موجود تھے، حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل پر ایک حملہ آور سوار تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دھماکے سے قبل حملہ آور سے موٹرسائیکل پھسل گئی، جس سے حملہ آور موٹرسائیکل سے کود گیا اور موٹرسائیکل گاڑی سے ٹکراتے ہی دھماکے سے پھٹ گئی۔

  • کراچی: دھماکہ خیز مواد پھٹ جانے سے1خاتون جاں بحق2 افراد زخمی

    کراچی: دھماکہ خیز مواد پھٹ جانے سے1خاتون جاں بحق2 افراد زخمی

     

    کراچی کے علاقے فیروز آباد میں دھماکہ خیز مواد پھٹ جانے سے ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، تفتیشی اداروں نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

    خالد بن ولید روڈ پردھماکے کی اطلاع ملتے ہی فیروز آباد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، خوف کے عالم میں علاقہ مکین گھروں سے باہر نکل آئے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے میں خواتین سمیت 3افراد شدید زخمی ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد زخمی ہونے والی خواتین میں سے کسی ایک کے ہاتھ میں تھا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ سے ایک خاتون سمیت دو افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔