Tag: دھماکہ

  • واہگہ بارڈر کےقریب دھماکا،  37افراد جاں بحق

    واہگہ بارڈر کےقریب دھماکا، 37افراد جاں بحق

    لاہور: پاک بھارت واہگہ بارڈر کے قریب دھماکے میں 37افراد جاں بحق اور رینجرز اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، امدادی کارروائی جاری ہیں۔

    اے آر وائی نی نمائندہ رابعہ نور کے مطابق دھماکہ پرچم اُتارنے کی تقریب کے بعد ہوا جبکہ ابتدائی اطلاعات ہیں کہ دھماکہ سلینڈر پھٹنے سے ہوا تاہم ابتدائی طورپر حتمی طورپر کچھ نہیں کہا جاسکتا، دھماکے کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار سمیت  سیتیئس افراد جاں بحق اور متعدد ذخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں سات افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ زخمیوں میں رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں ۔

    دھماکے کے باعث واہگہ بارڈر چیک پوسٹ کے ارد گرد موجود متعدد عارضی دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے جبکہ رینجرز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    دھماکے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ کئی زخمیوں کوشالامار اسپتال منتقل کیاجارہاہے، اسپتال ذرائع کے مطابق ایمبولینسیں مسلسل زخمیوں کو لارہی ہیں اور زخمیوں کی کثیر تعداد کی وجہ سےامدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامناہے ۔

    اے آر وائی نیوز لاہور کے بیورو چیف عارف حمید بھٹی کا  کہنا تھا کہ ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ دھماکہ خودکش تھا، ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کے پاس تقریباَ 25کلو دھماکہ خیز مواد موجود تھا تاہم پرچم اُتارنے کے تقریب کے اختتام پر حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑھادیا۔

    آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے 47 افراد کے جاں بحق جبکہ 70 سے زائد افراد کے ذخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واہگہ بارڈر کے قریب دھماکا خود کش حملہ ہوسکتا ہے۔ان کہنا تھا حملہ آور کی عمر 22 سے 25 سال ہے، چیکنگ کی جگہ پر خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑایا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ انٹیلیجنس اطلات تھیں کہ دہشت گردی کی کاروائی ہوسکتی ہے

    دوسری جانب دھماکہ کی ذمینداری کلعدم جنداللہ نے قبول کرلی ، دھماکے کے ملک کے دیگر شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

  • باجوڑ میں دھماکہ، ایک لیوی اہلکارشہید ایک زخمی

    باجوڑ میں دھماکہ، ایک لیوی اہلکارشہید ایک زخمی

    پشاور: باجوڑکی تحصیل ماموند میں ایک دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیاہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل ماموند کے علاقے’کمرسر‘میں دو لیوی اہلکار سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد کا نشانہ بنے جن میں سے ایک موقع پر ہی شہید ہوگیا جبکےدوسرے کو زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ علاقے میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے ردعمل میں سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے فقید المثال کامیابیاں سمیٹی ہیں جن کے باعث شدت پسند علاقہ چھوڑنے اور انتقاماً اس نوعیت کی بزدلانہ کاروئیاں کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

  • نیپا چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

    نیپا چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

    کراچی: نیپا چورنگی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

    ابتدائی تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکارمحرم الحرام کے سلسلے میں جاری ایک مجلس عزا کی سکیورٹی پر مامور تھے اور اسی دوران ان پر حملہ کیا گیا۔ایس پی ایسٹ کے مطابق حملے بعد پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے علاقے کو گھریے میں لے لیا اور نیپا فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق موبائل میں پانچ اہلکار ذخمی تھے  جس میں سے دو ذخمی ہوگئے،حملے کے بعد پولیس وین مکمل طور جل کر خاکستر ہوگئی، واضح رہے کہ گزشتہ تین روز میں پولیس پر یہ تیشرا حملہ ہے۔

  • ہنگو:آئی ڈی پیز کے کیمپ میں دھماکہ سات افراد جاں بحق

    ہنگو:آئی ڈی پیز کے کیمپ میں دھماکہ سات افراد جاں بحق

    ہنگو:ہنگو کے علاقے محمد خواجہ کے توغ سرائی آئی ڈٰی پیز کیمپ میں دھماکے سے سات افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے توغ سرائی آئی ڈٰی پیز کیمپ میں زوردار دھماکہ سے سات افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ،سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ذرائع کے مطابق بارودی مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا،جبکہ پولیس نے اس کی اب تک تصدیق نہیں کی ہے، ہلاک شدگان میں دو بچے بھی شامل ہیں۔

  • ایس ایس پی فاروق اعوان کے قافلے پرخودکش حملہ

    ایس ایس پی فاروق اعوان کے قافلے پرخودکش حملہ

    کراچی:شہرِقائد کے علاقے ڈیفنس میں واقع گزری قبرستان کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ ایس ایس پی فاروق اعوان قافلے پرکیا گیا۔

    ڈی آئی جی خالد شیخ نے واقعے کی تصدیق کی ہے اوربتایا ہے کہ دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں،  دھماکے میں ایک پولیس وین اورموٹر سائیکل تباہ ہوئی ہے جبکہ ایس ایس پی فاروق اعوان کی گاڑی بھی دھماکے کا نشانہ بنی ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ایس ایس پی فاروق اعوان سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے کے بعد ڈیفنس اوراس سے ملحقہ کے علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔


    Khan clearifies PTI position over formation of… by arynews

    ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ حملہ میں ایس ایس پی فاروق اعوان مکمل طور پر محفوظ ہیں، انہیں معمولی سی چوٹیں آئی ہیں، ابتدائی طبی امداد کے بعدانہیں محفوظ مقام پرمنتقل کردیا گیا ہے۔

    اے آروائی نیوزکے نمائندے شبیہہ الرحمان کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ محمود آباد، ملیر، کورنگی ، شاہ فیصل کالونی دھماکہ کی آوازسنی گئی ہے، کراچی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع  پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں ایس ایس پی فاروق اعوان کی گاڑی جومکمل طورپرتباہ ہو گئی ہے۔

  • کوئٹہ : سیٹلائٹ ٹاون میں دستی بم حملہ 1 جاں بحق 10زخمی

    کوئٹہ : سیٹلائٹ ٹاون میں دستی بم حملہ 1 جاں بحق 10زخمی

    کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں دستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق شہر کے نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

  • کوئٹہ : پرنس روڈ پر دھماکے میں20افراد زخمی

    کوئٹہ : پرنس روڈ پر دھماکے میں20افراد زخمی

    کوئٹہ میں پرنس روڈ پر دھماکے میں بیس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق کوئٹہ کے وسطیٰ علاقے پرنس روڈ پر دکان کے باہر زور دار دھماکہ ہوا،جس سے بیس افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین بچے شامل ہیں، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے، جہاں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق آدھا کلو دھماکہ خیز مواد دکان کے باہر نصب کیا گیا تھا۔

  • کوئٹہ :باچا خان چوک پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق، دس زخمی

    کوئٹہ :باچا خان چوک پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق، دس زخمی

    کوئٹہ : باچا خان چوک پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق دس افراد  زخمی،تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے باچا خان چوک پر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اودس افراد زخمی ہو گئے ، ہلاک و زخمی ہونے والوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیاہے،

    واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا،مذکورہ مقام پر تجارتی مراکز ہونے کے باعث کافی رش تھا ،اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے،اسپتال منتقل کئے جانے والے چار افراد میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے