Tag: دھماکہ
-
مستونگ میں زائرین کی بس کے قریب دھماکہ، سیاسی جماعتوں کی مذمت
مستونگ میں دھماکے کے خلاف ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کل کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اپیل کی ہے، جبکہ صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف سمیت سیاسی و وسماجی رہنماؤں نے مذمت کی ہے تو مختلف شیعہ تنظیموں نے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
مستونگ میں زائرین کی بس کے قریب دھماکے کی صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نے مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی اور شاہی سید، علامہ طاہر القادری، صاحبزادہ حامد رضا ، علامہ عباس کمیلی، علامہ ناصر عباس اور امین شہیدی نے زائرین کی بس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
جعفریہ الائنس پاکستان ، تحفظ آزاداری کونسل، مجلس وحدت مسلمین ، بلوچستان شیعہ کانفرنس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا تسلسل ناکام پالیسی کا نتیجہ ہے ،دہشت گردی کا ناسور ملک کا امن چاٹ رہا ہے،پوری قوم متحد ہو کر مقابلہ کرے۔ سیکریٹری جنرل مجلس وحدت المسلمین علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ حکومت اور آرمی چیف اب مصلحت سے کام نہ لیں، دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرے۔ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کا وقت آ گیا ہے ۔
-
راجن پور:خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں دھماکا،3افراد جاں بحق،متعدد زخمی
راجن پور میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس تخریب کاری کا شکار ہو گئی، راجن پور میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، ٹرین پشاور سے کراچی جارہی تھی، وفاقی وزیر ریلوے نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
پشاور سے کراچی جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو راجن پور کے قریب دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، ٹرین اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ راجن پور کوٹلہ حسن شاہ کے قریب اچانک ہونے والے زور دار دھماکے ہوا، پوری ٹرین پٹری سے اتر گئی۔
دھماکے کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں سے ہے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا، اسپتال میں وجود زخمیوں اور لواحقین کا کہنا ہے کہ جی ایم ریلویز انجم پرویز کے مطابق دھماکہ پٹری پر ہوا، جس سے ٹرین پٹری سے اتر گئی۔
دھماکے کے باعث لاہور سے کراچی ٹرینوں کی آمدورفت تعطل کا شکار ہوگئی، دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائز سے کیا گیا، آر پی او ڈیرہ غازی خان کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، ٹرین میں سوار مسافروں کو کشمور کے راستے روانہ کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق جائے حادثہ کے ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
-
پشاور تبلیغی مرکز سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مزید 2 بم برآمد کرلئے
پشاور کے تبلیغی مرکز میں ابھی ایک دھماکے کی گونج ختم ہوئی نہ تھی کہ تیسرا بم مل گیا، بم سپوزل اسکواد نے اسے ناکارہ بنادیا۔
پشاور کے تبلیغی مرکز میں ہولناک تباہی ابھی تھمی نہ تھی،، کہ پولیس کو مسجد کے اندر ایک اور بم کی موجودگی کی اطلاع ملی، پولیس اہلکاراوربم ڈسپوزل یونٹ نے تلاشی کے دوران دوسری منزل سے گھی کے ڈبے میں نصب ایک اور بم برآمد کرلیا، اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک کا کہنا تھا کہ اس بم سے تباہی پھیل سکتی تھی۔
دھماکا خیز مواد موبائل کے ساتھ کنیکٹڈ تھا، جسے دنیا کے کسی بھی ھصے سے بلاسٹ کیا جاسکتا تھا، اے آئی جی بم ڈسپوزل یونٹ شفقت ملک پولیس کا کہنا تھا کہ تبلیغی مرکز میں دھماکے اور بعد میں ملنے والا بم انتہائی جدید طریقے سے تیار کئے گئے۔ لیابرٹری رپورٹس کے بعد صورتحال واضح ہوگی، کہ اس طرح کے بم کون سا گروپ استعمال کرتا ہے۔
-
پشاور تبلغی مرکز میں دھماکا، سیاسی ومذہبی جماعتوں کی مذمت
پشاور تبلغی مرکز پر دھماکے کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہیں ،پاکستان علما کونسل کی جانب سے کل ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پشاور چارسدہ روڈ پر تبلغی مرکز پر دھماکے پر ملک بھر سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے مذمت کی جارہی ہے، پاکستان علما کونسل نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل ملک بھر یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا ہے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی اور سینیٹر شاہی سید کی جانب سے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن نام کی کوئی چیز نہیں ہے، ڈاکٹر محمد طاہر القادری ،امیر جماعت اسلامی سید منور حسن ، لیاقت بلوچ، امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نےشدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سنی اتحاد کو نسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے دھماکے کی مذمت کرتے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ، وہ انسانیت کے دشمن ہیں، تحفظ عزاداری کونسل جعفریہ الائنس،مجلس وحدت المسسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے دھماکے شدید مذمت کی گئی ہے
پشاور میں چارسدہ روڈ پر تبلیغی جماعت کے مرکز میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہئیے ، صوبائی وزیر زراعت شیرام خان نے دھماکے کی شدید مذمت کی۔
صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے دھماکے کی شدید مذمت کی اور اسپتال میں طبی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر یسین خلیل کا کہنا تھا کہ صوبے اور وفاق کو مل کر امن و امان کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا ،سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کا کہنا تھا کہ حکومت ، سیکورٹی ایجنسیوں اور عوام کو دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہوگا ۔