Tag: دھماکہ

  • کراچی دھماکہ: گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

    کراچی دھماکہ: گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

    وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی پرانی سبزی میں منڈی کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیا ملزمان کے فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردئے ہیں، وزیراعلی سندھ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جائے۔

     قائم علی شاہ کا دھماکے کے سبب شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کی ہے انہوں نے صوبائی سیکریٹری صحت کو زخمی افراد کو فوری طور پر بہترین طبی امداد فراہم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
     
    گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پرانی سبزی منڈی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کی ہے اورواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو گرفت میں لانے کے لئے فوری اور موثر کوششیں کی جائیں اور شہر بھر میں سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید موئثر بنایا جائے.

     

  • کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکہ ،ایس ایچ او شفیق تنولی شدید زخمی

    کراچی: پرانی سبزی منڈی کے قریب دھماکہ ،ایس ایچ او شفیق تنولی شدید زخمی

    کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی پختون چوک کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

    امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو قریبی نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں  کی جانب سے دھماکے کی نوعیت کی تفتیش جاری ہے۔

      ریسکیو زرائع کے مطابق تین افراد جاں بحق جبکہ گیارہ سے زائد زخمی ہیں ۔

  • کوئٹہ: پشتون آباد کے علاقے میں دھماکہ 1 جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی

    کوئٹہ: پشتون آباد کے علاقے میں دھماکہ 1 جاں بحق اور 28 سے زائد زخمی

    صوبائی دارلحکومت کے نواحی علاقے پشتون آباد میں مٹھا چوک کے قریب اس وقت زور دار دھماکہ ہواجب وہاں لوگ خریداری میں مصروف عمل تھے،عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ہونے پربھگدڑ مچ گئی اورلوگ مدد کے لئے چیخ وپکار میں مبتلا ہوگئے۔

    ،دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور اٹھائیس افراد سے زائد زخمی ہوگئے جن میں آٹھ بچوں کے علاوہ کثیر تعداد مدرسے کے طلباء کی ہے، دھماکہ سے متعدد دوکانوں کو نقصان پہنچ گیا جبکہ قرب وجوار میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ،زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں سے متعدد کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ میں دو سے ڈھائی کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ 

  • وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کی راولپنڈی دھماکہ کی مذمت

    وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر سیاسی رہنماوں کی راولپنڈی دھماکہ کی مذمت

    وزیراعظم نواز شریف نے راولپنڈی خود دھماکے کی مذمت کی ہے۔۔ دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ، جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن اور مجلس وحدت المسلمین نے راولپنڈی خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

    مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ناصرعباس نے راولپنڈی خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت امن وامان قائم کرنےمیں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔۔ چہلم امام حسین سے پہلے اس طرح کے واقعات حکومت کیلئے سوالیہ نشان ہیں۔

    سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ حکومت حالات کنٹر ول کر نے میں ناکام ہو چکی، وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ مستعفی ہو جائیں۔

    جعفریہ الائنس نے بھی راولپنڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔۔ متحدہ بین المسلمین فورم کے سربراہ مولانا تنویر الحق تھانوی بھی خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی۔

  • کراچی : اورنگی ٹاون میں ہونے والا دھماکہ معمہ بن گیا

    کراچی : اورنگی ٹاون میں ہونے والا دھماکہ معمہ بن گیا

    اورنگی ٹاون میں ہونے والا دھماکہ معمہ بن گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا جبکہ تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ دھماکہ کریکر بم کا ہے۔
             اورنگی ٹاون کے علاقے قصبہ کالونی میں عسکری اسپتال کے قریب زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے کچھ دیر بعد ہی ایس پی اورنگی چودھری اسد نے دھماکے کو گیس پائپ لائن کا دھماکا قرار دیدیا۔ لیکن جب بم ڈسپوزل اسکواڈ اور تحقیقاتی ٹیموں نے تحقیقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ پائپ لائن پھٹنے کا نہیں بلکہ کریکر حملے کا ہے ۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے کریکر پھٹنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔اورقریبی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے ،پولیس ذرائع کا کہنا جس مکان کو نقصان پہنچا ہے وہ سابقہ یوسی ناظم صدیق اکبر کا ہے ، تحقیقاتی ادروں نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ کریکر حملہ سابقہ یوسی ناظم کے گھر پر کیا گیا ہے۔

     

  • راولپنڈی: امام بارگاہ کے باہردھماکا، پولیس اہلکار سمیت 3 جاں بحق

    راولپنڈی: امام بارگاہ کے باہردھماکا، پولیس اہلکار سمیت 3 جاں بحق

    راولپنڈی کے علاقے گریسی لائن کی امام بارگاہ کے باہرخود کش بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور دس افراد زخمی ہو گئے۔
    ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آورنے ایئرپورٹ کے قریبی علاقے گریسی لائن کی امام کے پارکنگ ایریا میں خود کواڑالیا جس سے ایک سب انسپکٹر اور دو شہری جاں بحق ہوگئے۔ زخمیوں میں ایس ایچ او سمبیت تین پولیس اہلکاربھی شامل ہیں جنھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    دھماکے سے کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کونقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے وقت امام بار گاہ میں مجلس عزاجاری تھی۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی عملہ اور پولیس حکام موقعے پرپہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ علاقے کا سرچ آپریشن بھی کر رہا ہے۔