Tag: دھماکہ

  • کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ

    کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی ہزار گنجی سبزی مندی میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔

    سیکورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی روانہ کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دھماکے کے لیے دیسی ساختہ بم سبزی منڈی کے گیٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا۔


    کوئٹہ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ ،7 پولیس اہلکار شہید ،22زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے ہوا تھا جس کے نتیجے میں7 پولیس اہلکار شہید جبکہ 22افراد زخمی ہو گئے تھے۔


    کوئٹہ:جناح چیک پوسٹ کےقریب دھماکہ‘13 افرادجاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 23 جون کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے شہدا چوک پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق 12زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بلوچستان کےعلاقےکوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘1 شخص جاں بحق

    بلوچستان کےعلاقےکوہلو میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘1 شخص جاں بحق

    کوہلو: صوبہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہلو میں کاہان کے علاقے چپی کچ میں موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجےمیں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔


    کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘ 4 اہلکار شہید


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کرم ایجنسی کے علاقے پاک افغان خرلاچی بارڈر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے افسر کیپٹن حسنین سمیت 4 سیکورٹی فورسز کے اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔


    باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 11 اگست کو وفاق کے زیرانتظام فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد جاں جبکہ 25 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘ 4 اہلکار شہید

    کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ‘ 4 اہلکار شہید

    کرم ایجنسی : کرم ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 4 سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے علاقے پاک افغان خرلاچی بارڈر کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 4 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    پولیٹیکل حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    دھماکے کی اطلاع ملتےہی علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔


    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی


    وزیراعظم پاکستان نےکرم ایجنسی میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پراظہارافسوس کرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔


    طلال چو ہدری


    وزیرمملکت برائےداخلہ طلال چوہدری نے کرم ایجنسی میں اہلکاروں پر حملےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ شہدا کے درجات بلند اور لواحقین کوصبرعطا فرمائے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کےعفریت کےخلاف متحد ہے،دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ پاکستان نے کردارادا کیا۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ ڈومورکامطالبہ کرنے والوں کوہماری قربانیوں کا ادراک ہوناچاہیے،ہماری فورسز اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی سرنگ کے دھماکے میں کیپٹن سمیت 4 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، اہلکار بازیاب غیرملکیوں کے ہینڈلزکی تلاش میں مصروف تھے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں کیپٹن حسنین، سپاہی سعید باز، قادر اور جمعہ گل جبکہ زخمیوں میں نائیک انور،لانس نائیک شیرافضل، سپاہی ظاہرشامل ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں نے خرلاچی میں بارودی سرنگ نصب کررکھی تھی۔


    کرم ایجنسی: بارودی سرنگ کا دھماکا ،2ایف سی اہلکار شہید


    خیال رہے کہ رواں سال 10 جولائی کو کرم ایجنسی کے علاقے لکا تیگہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں 2 ایف سی اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوئے تھے۔


    باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 5 افراد جاں بحق


    یاد رہے کہ 11 اگست کو وفاق کے زیر انتظام فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 5 افراد جاں جبکہ 25 زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی: بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگنےوالی آگ پرقابوپا لیا گیا

    کراچی: بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگنےوالی آگ پرقابوپا لیا گیا

    کراچی : شہرقائد میں بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگنےوالی آگ پرقابوپا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب آج صبح کثیرالمنزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پرواقع ریسٹورنٹ میں آگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ریسٹورنٹ سمیت عمارت کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    فائربریگید کی 7 گاڑیوں اورایک اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا جبکہ آگ لگنےسے ریسٹورنٹ میں موجود فرنیچراوردیگرسامان جل گیا۔

    پولیس کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے متاثرہ عمارت میں زورداردھماکہ بھی سنا گیا، دھماکہ ممکنہ طورپر کسی سلینڈر کے پھٹنے کے باعث ہوسکتا ہے تاہم حتمی طورپرابھی کچھ بھی نہیں کہا جاسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • لندن کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ، متعدد زخمی

    لندن کی زیر زمین ٹرین میں دھماکہ، متعدد زخمی

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن کے جنوبی حصے میں واقع زیر زمین ٹرین اسٹیشن پارسنز گرین انڈر گراؤنڈ میں کھڑی ٹرین میں ایک بالٹی میں رکھا گیا بم دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 20 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

    دھماکہ مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا۔ برطانوی پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی مزید معلومات کے مطابق بم کسی سپر اسٹور کے تھیلے کے اندر سفید رنگ کی بالٹی میں رکھا گیا تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق بم گھریلو ساختہ تھا۔ دھماکے کے بعد بالٹی میں آگ بھڑک اٹھی۔

    دھماکے میں 2 افراد کے شدید جھلسنے کی اطلاع ہے جبکہ مجموعی طور پر اب تک 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ زیادہ تر افراد کے چہروں پر زخم آئے ہیں۔

    ریسیکو ٹیمیں، پولیس اور متعدد ایمبولینسز دھماکے کے مقام پر موجود ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    واقعے کے بعد ایجوئیر روڈ اور ومبلڈن کے درمیان ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔


    برطانوی رہنماؤں کا ردعمل

    پارسنز گرین انڈر گراؤنڈ ٹیوب میں دھماکے کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے زخمی ہونے والے افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ امدادی کارروائیوں میں مصروف اداروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق انہوں نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

    دوسری جانب لندن کے میئر صادق خان نے میٹرو پولیٹن پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ مذکورہ واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ موقع پر موجود پولیس اور دیگر امدادی اداروں سے رابطے میں ہیں اور ساری صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کابل: عراقی سفارتخانے پر حملہ، حملہ آور ہلاک

    کابل: عراقی سفارتخانے پر حملہ، حملہ آور ہلاک

    کابل: افغان دار الحکومت کابل میں عراقی سفارتخانے کے قریب خودکش دھماکہ اور فائرنگ کی گئی۔ حملہ آوروں نے سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔

    ترجمان افغان وزارت دفاع کے مطابق کابل کے علاقے شہرِ نو میں واقع عراقی سفارتخانے کو 4 دہشت گردوں نے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    حملہ آوروں نے عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد 1 حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ اس دوران فائرنگ کا سلسلہ بھی مستقل جاری رہا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ عمارت میں موجود افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی۔ فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپ 4 گھنٹے تک جاری رہی جس کے بعد فورسز 3 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے میں کامیاب رہیں۔

    افغان میڈیا کے مطابق شدت پسند دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔


  • چمن خودکش حملے میں شہید ایس ایس پی کی نمازہ جنازہ ادا

    چمن خودکش حملے میں شہید ایس ایس پی کی نمازہ جنازہ ادا

    چمن: صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں گزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی ساجد خان کی نمازہ جنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ چمن میں آل پارٹیز تاجر اتحاد کی اپیل پر سوگ بھی منایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن میں گزشتہ روز خودکش حملے میں شہید ہونے والے ایس ایس پی ساجد خان مہمند کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

    شہید ساجد خان مہمند کی میت بذریعہ ایمبولینس پشاور پہنچائی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختونخواہ اور کورکمانڈر ہدایت رحمٰن سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

    دوسری جانب آل پارٹیز انجمن تاجران چمن کی اپیل پر شہر میں سوگ منایا جا رہا ہے۔ تاجر برادری نے تجارتی مراکز بند کر کے تمام سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے حملہ آور کے اعضا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حاصل کر لیے۔ مقدمہ جائے وقوع کی تحقیقات مکمل ہونے پر درج کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز چمن کے علاقے بوغرہ چوک پر خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایس پی سمیت 3 افراد شہید ہوگئے تھے۔


  • خیبر ایجنسی میں دھماکہ‘ 1سیکیورٹی اہلکارشہید ‘3زخمی

    خیبر ایجنسی میں دھماکہ‘ 1سیکیورٹی اہلکارشہید ‘3زخمی

    پشاور: خیبر ایجنسی میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں نصب بارودی مواد کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکارشہید اور تین زخمی ہوگئے۔

    ذرائع کےمطابق سیکورٹی فورسز کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے میں نصب بارودی مواد کی زد میں آگئے۔واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیاگیاہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔


    خیبرایجنسی میں دھماکہ‘5افراد جاں بحق


    یاد رہےکہ رواں سال مئی میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے فاٹا کی خیبر ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔


    خیبرایجنسی: جیٹ طیاروں کی بمباری،10دہشت گرد مارے گئے


    واضح رہےکہ گزشتہ سال ستمبرمیں وادی تیرہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں دس دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے جبکہ کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئےتھے۔

  • کوئٹہ:جناح چیک پوسٹ کےقریب دھماکہ‘13 افرادجاں بحق

    کوئٹہ:جناح چیک پوسٹ کےقریب دھماکہ‘13 افرادجاں بحق

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے شہدا چوک پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق 12زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کوئٹہ کے آئی جی آفس کے سامنے شہدا چوک پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 12زخمی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی دور دور تک سنی گئی۔ امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ کر دی گئی ہیں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔

    پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تحقیقات شروع کردی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں اب تک 7 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان حکومت کےترجمان انوارالحق کاکڑکےمطابق دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    انوارالحق کاکڑ کا کہناہےکہ دشمنوں کو جہاں موقع ملتا ہےوہ کارروائی کرتے ہیں جبکہ انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات کی اطلاعات تھی،سیکورٹی ادارے الرٹ تھے۔

    ادھر ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ کےمطابق دھماکےکے نتیجے میں11افراد جاں بحق جبکہ 12ز خمی ہیں۔


    صدر اوروزیراعظم کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت


    صدر پاکستان اور وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ بزدلانہ حملےدہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی بدحواسی کی علامت ہیں۔

    وزیراعظم نوازشریف نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہےاورصوبائی حکومت کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


    کوئٹہ دھماکہ‘ وزیرداخلہ چوہدری نثار کی مذمت


    وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔وزیرداخلہ نے کوئٹہ دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔


    کوئٹہ دھماکہ ‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی مذمت


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کوئٹہ دھماکے کی مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پردکھ کا اظہار کیاہے۔

    ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہناہےکہ ابتدائی معلومات کےمطابق گاڑی کو پولیس نے روکا اور پولیس کے روکتے ہی گاڑی میں دھماکہ ہوگیا۔انہوں نےکہاکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد حاصل کی جارہی ہے۔

    انہوں نےکہاکہ تعین کیا جارہاہےکہ دہشت گرد گاڑی کھڑی کرکے گیاتھا یا نہیں یہ تحقیقات سے پتہ چلےگا کہ دہشت گرد کا ٹارگٹ کیاتھا۔


    بلوچستان: شرپسندوں کا نیوی کی گاڑی پرحملہ، 2اہلکار شہید 3 زخمی


    واضح رہےکہ رواں ہفتے بلوچستان کے ساحلی شہرجیونی میں نامعلوم شرپسندوں نے پاک بحریہ کی گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو اہلکاروں نے موقع پر جان دے دی تھی۔

  • کولمبیا: شاپنگ مال میں دھماکہ‘ 3خواتین ہلاک

    کولمبیا: شاپنگ مال میں دھماکہ‘ 3خواتین ہلاک

    بگوٹا : کولمبیا کے شاپنگ مال میں دھماکے کے نتیجے میں تین خواتین ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں بم دھماکے میں تین خواتین ہلاک جبکہ 11افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بم خواتین کے ٹوائلٹ میں رکھا گیا تھا۔

    بگوٹا کے میئراینرک پنالوسا کا کہناہےکہ مرنے والوں میں سے ایک خاتون کا تعلق فرانس سے تھا۔

    پولیس حکام کےمطابق دھماکے میں ہلا ک ہونے والی 23سالہ فرانسیسی خاتون جو کہ شہر کے جنوب میں واقع اسکول میں رضاکارانہ طور پر کام کرتی تھیں جبکہ دیگر دو خواتین کی عمر 27 اور 31 سال ہے تاہم ان کی اب تک شناخت نہیں ہوسکی۔


    صومالیہ میں ریسٹورنٹ پرخودکش حملہ‘ 31افراد ہلاک


    یاد رہےکہ گزشتہ روز صومالیا کے دارالحکومت موغادیشو میں ریسٹورنٹ پر خودکش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں31 افراد ہلاک اور40زخمی ہوگئےتھے۔

    واضح رہےکہ صومالیہ میں القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے سرکاری ملازمین اور فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں