Tag: دھماکہ

  • کوئٹہ میں دھماکہ‘ زخمیوں کی تعداد6ہوگئی

    کوئٹہ میں دھماکہ‘ زخمیوں کی تعداد6ہوگئی

    کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی داراحکومت کوئٹہ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے‘ جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کا نواحی علاقہ مشرقی بائی پاس ایک زوردار دھماکے سے گونج اٹھا‘ سیکیورٹی فورسز نے تصدیق کی ہے کہ دھماکہ ان کی گاڑی کے نزدیک ہوا جس کے سبب6افرادزخمی ہوئے ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز کے مطابق زخمی ہونے والے افراد 6 سیکیورٹی اہلکار ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے‘ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ایف سی فائرنگ رینج کے نزدیک پیش آیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کےمطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نادرن بائی پاس پر سیکیورٹی فورسز پر حملے میں 8کلو وزنی ٹائم بم استعمال کیا گیا۔

    پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں‘ دھماکے کی جگہ کوگھیرے میں لے لیا گیا ہےاور علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہاہےِ ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں:باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کادھماکہ،لیویز اہلکارشہید

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روز نئے سال کے پہلےدن باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کےدھماکےمیں لیویز کا1اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ سال 2017 میں بلوچستان میں یہ سیکیورٹی فورسز پراپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے ۔ اس سے قبل بھی سیکیورٹی فورسز کواسی انداز میں نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔

  • باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کادھماکہ،لیویز اہلکارشہید

    باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کادھماکہ،لیویز اہلکارشہید

    باجوڑ ایجنسی: نئے سال کے پہلےروز باجوڑ ایجنسی میں بارودی سرنگ کےدھماکےمیں لیویز کا1اہلکار شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق باجوڑ ایجنسی میں مامول کے علاقے میک بانڈا میں باردوی سرنگ کے دھماکے میں لیویز اہلکار جان کی بازی ہارگیا۔

    پولیٹکل انتظامیہ کا کہناہے کہ باردوی سرنگ کےدھماکے کےبعد فورسز نےعلاقےکوگھیرے میں لےکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    دوسری جانب پشاور کےعلاقے واحد گڑھی میں پولیس نےٹارگٹڈآپریشن کے دوران دو اہم دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔

    ڈی ایس پی طاہر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی موادبرآمد ہوا۔ملزمان سے تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات موقع ہیں۔

    مزید پڑھیں:رحیم یارخان: سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہرخودکش دھماکا،3افراد زخمی

    واضح رہے کہ دو روز قبل صوبہ پنجاب کےشہر رحیم یارخان میں انسداد دہشت گردی کےدفتر کےباہرخودکش دھماکے میں 3افراد زخمی ہوگئےتھے۔

  • سانحہ کوئٹہ پر کمیشن نے حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے

    سانحہ کوئٹہ پر کمیشن نے حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے

    اسلام آباد: 8 اگست کے کوئٹہ دھماکے کی تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی۔ کوئٹہ کے اسپتال میں دھماکے میں 74 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں زیادہ تعداد وکلا کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں وزارت داخلہ کے کردار پر سوال اٹھایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے 3 کالعدم تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔ ملاقات اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع پنجاب ہاؤس میں ہوئی۔ وزیر داخلہ نے ان کے مطالبات سنے اور انہیں تسلیم بھی کیے۔

    کمیشن نے تنبیہہ کی کہ منافقت ختم کی جائے۔ کالعدم تنظیمیں کیسے جلسے جلوس نکال رہی ہیں۔ ان پر فوری پابندی عائد کی جائے۔

    کمیشن کی رپورٹ میں وزارت داخلہ کے کردار اور کارکردگی پر بھی تنقید کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ وزارت داخلہ انسداد دہشت گردی کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہے۔

    مزید پڑھیں: سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے کیپٹن روح اللہ

    حکومت کی چند اہم کوتاہیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کمیشن نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر عمل نہیں کیا جارہا جبکہ قومی لائحہ عمل کے اہداف کی مانیٹرنگ بھی نہیں کی جاتی۔

    رپورٹ میں کمیشن نے مدارس کی مانیٹرنگ اور رجسٹریشن سمیت نیکٹا کو فعال کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ نیکٹا کے قانون کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر طور پر استعمال کیا جائے، کالعدم تنظیموں کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، عوام کو بتایا جائے کہ کسی تنظیم پر کیوں پابندی عائد کی جارہی ہے اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف نمائشی کارروائی کے بجائے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔

    :رپورٹ پر ردعمل

    کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف نے بھی چوہدری نثار کے استعفے کا مطالبہ کردیا جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے رپورٹ کو چوہدری نثار کے خلاف ایف آئی آر قرار دے دی۔

    واضح رہے کہ 8 اگست کی صبح بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال کاسی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ وکلا کی ایک بڑی تعداد غم و غصے سے بھری ہوئی ان کی میت وصول کرنے کوئٹہ کے سول اسپتال پہنچی جہاں کچھ ہی دیر بعد خوفناک دھماکہ ہوگیا۔

    دھماکے میں 74 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

  • سکھر، چینی انجینیئرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، چار افراد زخمی

    سکھر، چینی انجینیئرز کی گاڑی کے قریب دھماکہ، چار افراد زخمی

    سکھر : نیشنل ہائی وہ پر چینی انجینیئرز کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے دھماکے میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے سکھر پر پیٹرول پمپ کے قریب چینی انجینیئرز کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے چینی انجینیئرز نیشنل ہائی وے پرروہڑی ملتان موٹر وے پر کام کر رہے ہیں۔

    اے آر وائی کے رپورٹر لالہ اسد پٹھان کا کہنا ہے کہ دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس میں معتدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گرد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ دھماکہ کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔

    لالہ اسد پٹھان کے مطابق ریسکیو ادارے اور ایمبولینسس جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے اور چار زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ڈی ایس پی سکھر پولیس کا کہنا ہے بم سائیکل کے پچھلے حصے میں نصب کیا گیا تھا جیسے ہی چینی انجینیئرز کی گاڑی پیٹرول پمپ کے قریب سے گذری دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے بم کو اڑایا گیا۔

  • چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،59افراد ہلاک

    چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،59افراد ہلاک

    بیجنگ: چین کے شمالی علاقے انرمنگولیا میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے59مزدور ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق چین کے شمالی علاقے انر منگولیا کی کان میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں59مزدورجان کی بازی ہارگئے۔

    c2

    ریسکیو حکام کے مطابق دھماکےکے بعد ریسیکو آپریشن میں کان کے اندر پھنسے ہوئے 149مزدوروں کو کان سے بحفاظت باہر نکال لیاگیا۔

    c3

    مزید پڑھیں:چین میں دھماکہ 14افراد ہلاک

    خیال رہے کہ اس سے قبل چین کےشہر شہانشی میں زورداردھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور کم ازکم147 زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد ہلاک

    c4

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجےمیں33افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    c5

    واضح رہے کہ چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔اورجس کان میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں سے سالانہ 60,000 ٹن کوئلہ نکالا جا سکتا ہے۔

    c6

  • کوئٹہ، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

    کوئٹہ، دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی

    کوئٹہ : رہائشی کمرے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا شخص جھلس کر شدید زخمی ہوگیا ہے جنہیں سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے وسطی علاقے شالدرہ میں حاجی غیبی روڈ پر ایک رہائشی کمرے میں دھماکے کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق رہائشی کمرہ دو مزدوروں کے زیرِ استعمال تھا جنہوں نے ہیٹر جلانے کے لیے ماچس جلائی تو زوردار دھماکہ ہو گیا جس کے باعث کمرہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جب کہ افسوسناک واقعہ میں طارق نامی مزدور جاں بحق اور دوسرا بری جھلس گیا ہے۔

    جاں بحق مزدور کی نعش اور زخمی مزدور کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ،دونوں کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے جن کے اہلِ خانہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے جب کہ جاں بحق مزدور کی میت آبائی گاؤں روانہ کردی گئی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھرجانے کے باعث ہوا ،موسم سرما میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کے لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی جاتی ہیں۔

  • بغداد : شادی کی تقریب میں دھماکہ ،درجنوں افراد ہلاک

    بغداد : شادی کی تقریب میں دھماکہ ،درجنوں افراد ہلاک

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں ایک شادی کی تقریب میں ہونے والے خود کش کار بم دھماکے میں کم سے کم 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق عراق کے شہر فلوجہ کے قصبےت میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دہشت گرد تنظیم کے خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 40افراد ہلاک اور 60سے زائد زخمی ہوگئے۔

    فلوجہ کے قصبے میں خودکش حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے فلوجہ کے قصبے میں ہونے والی شادی کی ایک تقریب میں مقامی سنی مسلمانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

    مزید پڑھیں:عراق میں دو خودکش حملوں میں15افراد ہلاک

    خیال رہے کہ عراق کے شہر فلوجہ میں یہ دوسرا خودکش حملہ ہے اس سے قبل رواں ہفتے پیر کو فلوجہ کے شمال مغرب میں 2خود کش دھماکوں میں کم سے کم 15افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    دوسری جانب عراق کے شہر موصل سے دولت اسلامیہ کا قبضہ چھڑوانے کے لیے عراقی فوجوں کی جانب سے ایک ماہ کے پہلے شروع کی گئی کارروائی میں خراب موسم کے باعث پیش قدمی روک دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں:عراقی فورسز سے جھڑپ میں داعش کے 30 دہشتگردہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےعراق کے شہر موصل میں سیکورٹی فورسز نےداعش کے خلاف لڑائی میں 30 دہشت گرد ہلاک اور دہشت گردوں کی 9گاڑیاں تباہ کردی تھیں۔

  • افغانستان میں بم دھماکہ،11شہری ہلاک

    افغانستان میں بم دھماکہ،11شہری ہلاک

    کابل: افغانستان کےصوبے فاریاب میں سڑک کنارے زوردار دھماکےنتیجے میں 11 افغان شہری ہلاک اور 12سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق صوبائی ترجمان احمد جاوید بیدارکا کہناہے کہ مقتولین شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے جارہے تھے کہ صوبہ فاریاب کے ایک گاؤں کے قریب سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس میں 11 شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ یا تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں طالبان کا کنٹرول ہے اور گزشتہ کچھ عرصےسے داعش اور طالبان میں یہاں قبضے کے حوالے سے جھڑپیں جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں:افغانستان میں نیٹو کا فضائی حملہ،30افراد ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ روز صوبہ فاریاب کے قریب صوبے قندوز میں امریکی فضائیہ کے طیاروں کی بمباری میں کم سے کم 30 افغان شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال حکومت کی حمایت یافتہ فورسز کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

  • چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد ہلاک

    چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد ہلاک

    بیجنگ : چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجےمیں33افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کان میں کام کرنے والے2افراد کوریسکیو آپریشن میں زندہ بچالیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق پیر کی صبح چین کے جنوب مغربی علاقےمیں نجی کمپنی کی کوئلے کی کان میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا تھاجس میں 13 کان کن جان کی بازی ہار گئےتھے۔

    چین کے جنوب مغربی علاقے میں گزشتہ روز سے جاری ریسکو آپریشن میں آج مزید کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33ہوگئی۔

    کوئلے کی کان میں گزشتہ روز صبح کے وقت گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے کےدرمیان زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد کان کن لاپتہ ہوگئے تھے،کوئلے کی اس کان میں ریسیکو آپریشن کے دوران 200سے زائد امدادی رضاکاروں نے حصہ لیاتھا۔

    یاد رہے کہ مقامی حکام نے کوئلے کی کان میں دھماکے کےواقعے کی تحقیقات کا حکم دیاتھااور علاقے میں دیگر کانوں کو عارضی طور پر بند کردیاگیاتھا۔

    خیال رہے کہ چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔اورجس کان میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں سے سالانہ 60,000 ٹن کوئلہ نکالا جا سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں:چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ،18افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین کے شہر شیزوشان میں لینی کول مائینگ کمپنی کی کان میں گیس بھرنے کے باعث 18 کان کن ہلاک ہوگئےتھے۔

  • چین میں دھماکہ 14افراد ہلاک

    چین میں دھماکہ 14افراد ہلاک

    بیجنگ: چین کےشہر شہانشی میں زورداردھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور کم ازکم147 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق چین میں دھماکہ شمالی صوبے سہانشی کے علاقے شین من میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 عمارتیں تباہ ہوگئیں جبکہ دیگر 58 عمارتوں کو جزوی طور پرنقصان پہنچا۔پولیس نے دھماکے میں ملوث 3ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

    چینی پولیس حکام کا کہناہےکہ واقعےکی ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہےکہ دھماکہ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئےدھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا ہے۔

    پولیس حکام کا کہناہےکہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے دھماکہ خیز مواد کی غیر قانونی پیداور اور اسے ذخیرہ کرنے کا اعتراف کیا۔

    مزید پڑھیں:چین میں انڈسٹریل پلانٹ میں دھماکہ،21افرادہلاک،5زخمی

    ریسکیو حکام کا کہناہےکہ دھماکے کے بعد زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے اسپتال منتقل کیا جہاں 100 سے زائد زخمی زیر علاج ہیں۔

    واضح رہے کہ گذشتہ سال چین کے شمالی پورٹ تیان جن میں ایک کیمیکل کی ذخیرہ گاہ میں ہونے والے دھماکے کے باعث 165 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔