Tag: دھماکے

  • صدرپاکستان اوروزیراعظم کی استنبول بم دھماکوں کی شدیدمذمت

    صدرپاکستان اوروزیراعظم کی استنبول بم دھماکوں کی شدیدمذمت

    اسلام آباد: صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے ترکی میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اقوام عالم کو مل کر لڑنا ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین کا دھماکوں کی مذمت اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور ترک صدر رجب طیب اردگان سے تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دکھ اس گھڑی میں ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

    صدر پاکستان ممنون حسین کا کہناتھا کہ پاکستان اورترکی دہشت گردی کی سرکوبی کے لیے آخری دم تک مل کر کام کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے ترکی دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت غم کی اس گھڑی میں ترک عوام اور حکومت کے ساتھ ہے۔

    وزیراعظم کا کہناتھا کہ دہشت گردی اقوام عالم کا مشترکہ مسئلہ ہے جس سے مل کر نمٹنا ہوگا جبکہ پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

    مزید پڑھیں:استنبول میں دھماکے،29افراد جاں بحق

    واضح رہےکہ ترکی کےشہراستنبول میں گزشتہ شب فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دو دھماکوں میں کم از کم 29 افراد جاں بحق اور150سےزائد زخمی ہوگئے تھے۔

  • استنبول میں دھماکے،44افراد جاں بحق

    استنبول میں دھماکے،44افراد جاں بحق

    استنبول : ترکی کے شہراستنبول میں فٹبال اسٹیڈیم کے قریب دو دھماکوں میں کم از کم44افراد جاں بحق اور 150سےزائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق حکام کا کہنا ہے کہ ایک کار بم حملے اور ایک خودکش حملے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔دھماکےکےبعد علاقےمیں فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی۔

    post-1

    دھماکےکےنتیجےمیں 44افرادجاں بحق اور150 سےزائدزخمی ہوگئے۔دھماکےکےبعدقریبی ہوٹلوں کوحفاظتی اقدامات کے تحت خالی کرالیاگیا۔

    post-2

    ترک صدرکاکہناہےکہ دہشت گردوں نے پولیس اورشہریوں کونشانہ بنایا۔دھماکے کی تحقیقات کاآغاز کردیاگیاہے تاہم کسی گروہ نے ابھی تک حملےکی ذمہ داری قبول کرنے کادعویٰ نہیں کیاہے۔

    post-3

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرِ داخلہ نے پارلیمنٹ میں بتایا تھا کہ حملے میں 20 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔وزیرِ داخلہ سلمان صولو نے بتایا کہ ابتدائی شواہد کے مطابق ایک کار بم کے ذریعے پولیس کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

    post-4

    ترک وزیرداخلہ نے بتایا کہ بیشکتاش اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک فٹبال میچ ختم ہونے کے آدھے گھنٹے کے بعد یہ دھماکہ ہوا۔

    post-6

    دوسری جانب ٹرانسپورٹ کے وزیر احمت ارسلان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ دہشتگرد حملہ تھا۔

    مزید پڑھیں:ترکی میں کاربم دھماکہ،18افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال اکتوبرمیں ترکی کے جنوب مشرقی حصے میں فوجی چیک پوسٹ پرکاربم حملے کے نتیجے میں دس فوجیوں سمیت اٹھارہ افراد جان کی بازی ہارگئےتھے۔

  • عراق میں دو خودکش حملوں میں15افراد ہلاک

    عراق میں دو خودکش حملوں میں15افراد ہلاک

    بغداد:عراق کے دارالحکومت کے جنوب اور فلوجہ کے مغرب میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق عراق کے دارلحکومت بغداداورفلوجہ کےنواح میں دوخود کش حملے کیے گئے۔فلوجہ میں ہونے والے دھماکے میں سات افرادہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

    فلوجہ پولیس حکام کا کہناہے کہ شہر کے وسطیٰ علاقے میں کاربم دھماکے کےذریعے پولیس کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایاگیا۔

    دوسرا خودکش دھماکہ عین التمر کے علاقے الجہاد کے نزدیک ہواجہاں خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا لیا،جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔

    عراق میں ہونے والے دونوں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری عراق و شام میں سرگرم دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

    مزید پڑھیں:عراقی فورسز سے جھڑپ میں داعش کے 30 دہشتگردہلاک

    واضح رہے کہ دوروز قبل عراق کے شہر موصل میں سیکورٹی فورسز نےداعش کے خلاف لڑائی میں 30 دہشت گرد ہلاک اور دہشت گردوں کی 9گاڑیاں تباہ کردی تھیں۔

  • جاپانی شہراوٹسنومیا میں 2بم دھماکے،1شخص ہلاک

    جاپانی شہراوٹسنومیا میں 2بم دھماکے،1شخص ہلاک

    اوٹسنومیا: جاپانی شہراوٹسنومیا میں ہونے والے دو بم دھاکوں کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور دوافراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق جاپانی حکام کا کہناہے کہ یہ دھماکے مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑے گیارہ بجے ٹوکیو کے شمال میں 100کلومیٹرپر موجود شہر اوٹسنومیا میں ہوئے۔

    j4

    ٹوکیو کے سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کی جانب سے جاری ہونے والی تصاویر میں دو جلی ہوئی گاڑیوں کو پارکنگ ایریا میں دیکھا جا سکتا ہے۔تاہم ابھی فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکوں کی نوعیت کیا تھی۔

    j3

    j5

    یوڈو نیوز ایجنسی کے مطابق دھماکوں کے مقام کے قریب ہی واقع پارک میں ایک ثقافتی پروگرام منعقد ہو رہا تھا۔ایک عینی شاہد نےبتایا کہ میں نے ایک زوردار آواز سنی’ جس کےبعد فضامیں بارود کی بو آرہی تھی۔

    j1

    اطلاعات کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔اور پارک کے نزدیک ہونے والے دھماکوں کی تحقیقات کررہی ہے۔

    j2

  • صومالیہ:  دوخودکش کار بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک

    صومالیہ: دوخودکش کار بم دھماکوں میں 20 افراد ہلاک

    موغادیشو : صومالیہ میں دو خود کُش کار بم دھماکوں کے نتیجے میں دونوں حملہ آوروں سمیت20 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمہ ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمالی صومالیہ میں بارود سے بھرے ایک ٹرک کو موغادیشو سے ساڑھے سات سو کلومیٹر شمال کی جانب گَلکایو کے مقام پر ایک انتظامی عمارت سے ٹکرا دیا گیا.

    اسی علاقے میں دوسرا کار بم حملہ اُس وقت ہوا،جب لوگ پہلے دھماکے کے متاثرین کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے تھے.

    مقامی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں ایک مقامی پولیس کمانڈر اور اُس کا نائب بھی شامل ہے.

    دھماکے اس قدرشدیدتھے کہ قریب موجود متعددعمارتوں کو شدیدنقصان پہنچا ہے.

    *صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    یاد رہے گزشتہ ماہ صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکوں میں تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے،دھماکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کیے گئے.

    واضح رہے کہ دونوں دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم الشباب نے قبول کر لی ہے.

  • ترکی میں پولیس پر حملوں میں 12افراد ہلاک

    ترکی میں پولیس پر حملوں میں 12افراد ہلاک

    استنبول : ترکی کے مشرقی شہروں میں پولس پر ہونے والے حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 219 زخمی ہو گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق وان اور الازیغ میں پولیس اسٹیشنوں میں ہونے والے دھماکوں میں چار پولیس اہلکار اور دو شہری ہلاک ہوئے جبکہ پانچ اہلکار اور ایک گارڈ بتلس صوبے میں ہلاک ہوئے جب ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا.

    ترک حکام کرد اکثریتی خطے سے باہر ہونے والے ان حملوں کا الزام کرد مسلح گروہ پی کے کے پر عائد کرتے ہیں.

    ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا کہنا ہے کہ ’دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ کبھی نہیں رکے گی۔‘

    *ترکی میں ایک اور کار بم دھماکہ، 3 افراد ہلاک اور 40 زخمی

    بدھ کو بھی ایرانی سرحد کے قریبی شہر وان میں پولیس اسٹیشن کے قریب بم حملہ ہوا تھا.اس حملے میں تین افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے تھے.

    *ترکی میں کاربم دھماکہ،3پولیس اہلکار سمیت چھ افراد جاں بحق

    پی کے کے کمانڈر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ’ترکی کے خلاف ایک انداز کی جنگ کا آعاز کیا گیا ہے۔‘

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے بھی پولیس کے قافلوں پر ہونے والے حملوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے.

  • عدن : یمن کے جنوبی شہر المکلا میں خودکش دھماکے،پانچ فوجی ہلاک

    عدن : یمن کے جنوبی شہر المکلا میں خودکش دھماکے،پانچ فوجی ہلاک

    عدن : یمن کےجنوب مشرقی شہر المکلا میں آرمی کی دو چیک پوسٹوں کو خودکش دھماکوں میں نشانہ بنایا گیا،دھماکوں کے نتیجے میں پانچ فوجی جان کی بازی ہارگئے.

    تفصیلات کےمطابق یمن کے جنوبی شہر المکلا میں دہشت گردوں کی جانب سے آرمی کی دو چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا،پہلا دھماکہ شہر کے جنوب میں آرمی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا اور دوسرادھماکہ شہر کے مرکز میں کیا گیا.

    یمن کے جنوبی شہر المکلا پر ایک سال تک القاعدہ قبضہ تھا،تاہم گزشتہ سال حکومت نواز فوجیوں نے سعودی قیادت میں اتحاد کی حمایت حاصل کرکے اپریل میں شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کیا تھا.

    یاد رہے کہ یمن میں تباہ کن تنازعہ مارچ 2015 سے شروع ہوا جس میں سعودی زیر قیادت فضائی حملوں اور ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے جھڑپیں شروع ہوئیں اور اس کے بعد باغیوں نے ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں پر قبضہ کرلیا.

    یمن میں کشیدگی کے دوران د صنعا کو متعدد بار بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جن کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ قبول کرتی رہی ہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ دولت اسلامیہ نے یمن کے شہر المکلا میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، دھماکوں میں یمنی فوج کے 42 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

  • بغداد: داعش نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

    بغداد: داعش نے سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

    بغداد: سیکیورٹی فورسز پرہفتے کے روز ہونے والے دو الگ الگ کار ہم دھماکوں میں سے ایک کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی، دھماکوں میں 12 افراداپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق دولت اسلامیہ نے ہفتے کے روز ہونے والے بڑے دھماکے کی ذمداری فبول کرلی ہے۔دھماکہ شمالی امام حسینیہ ضلع میں سیکورٹی چوکی پر کیا گیاجس میں نو افراد جاں بحق اور 28 سےزائد افراد زخمی ہوئے.

    دوسرا بڑا بم دھماکہ، عرب الجبور ، کھجور کا علاقہ جو بغداد کے جنوبی مضافات میں واقع ہے وہاں ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا جس کی ذمہ داری اب تک دولت‌ اسلامیہ‌ کی‌جانب‌ سے‌قبول‌ نہیں کی تاہم دھماکے مین تین افراد ہلاک اور 11 افراد زخمی ہو ئے۔

    عراقی سیکورٹی‌‌ فورسسز‌ نے رمادی سمیت‌ عراق‌ کے کئی بڑے شہروں کو گزشتہ ایک سال میں دولت اسلامیہ‌ کے قبضے سے آزاد کروا لیا ہے. اور آہستہ آہستہ سیکورٹی فورسسز نےدولت‌ اسلامیہ‌ کو شامی سرحد کی طرف دھکیل دیا ہے.

    واضح رہے کہ دولت اسلامیہ‌ نے ماضی‌میں عراق‌ کے بڑے شہروں پر قبضہ کیا تھا یہ‌گروہ 2003 میں فرقہ‌وارانہ‌ تنازعات کے‌بعد‌ اُبھر کر سامنے‌‌‌ آیا‌ تھا.

  • قذافی اسٹیڈیم کے قریب ٹرانسفارمردھماکے سے پھٹ گیا، 3 افراد زخمی

    قذافی اسٹیڈیم کے قریب ٹرانسفارمردھماکے سے پھٹ گیا، 3 افراد زخمی

    لاہور : قذافی اسٹیڈیم کے پاس نصب ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا، تین افراد زخمی ہوگئے۔

      تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے پاس فیروز پور روڈ پر نصب ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا، ٹرانسفارمر پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔

    قذافی اسٹیڈیم کے باہر ٹرانسفارمر پھٹنے سے 2افراد زخمی ہوئے، اس دوران قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والا میچ جاری رہا اور کسی قسم کی افرا تفری دیکھنے میں نہیں آئی۔

    دھماکہ سے زخمی افراد کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دے کر روانہ کر دیا گیا۔

  • جعفر آباد: نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائنیں دھماکے سےاُڑادیں

    جعفر آباد: نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائنیں دھماکے سےاُڑادیں

    جعفر آباد :  نامعلوم افراد نے دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ بگٹی کے علاقے جعفر آباد میں نامعلوم افراد نے لوٹی اور پیر کوہ پلانٹوں کو جانے والی دو گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے تباہ کردیا ۔

    دھماکے اتنے شدید تھے کہ آواز دور دور تک سنی گئی، لیویز ذرائع کے مطابق آٹھ ،آٹھ انچ قطر کی پائپ لائنوں کو دھماکے سے اڑانے کے باعث لوٹی اور پیر کوہ پلانٹس کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    دھماکوں کے بعد گیس پائپ لائنوں میں آگ لگ گئی۔  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    پائپ لائنوں کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔