Tag: دھماکے

  • ڈیرہ بگٹی میں 24انچ کی گیس لائن دھماکےسےتباہ

    ڈیرہ بگٹی میں 24انچ کی گیس لائن دھماکےسےتباہ

    ڈیرہ بگٹی : چوبیس انچ کی گیس لائن دھماکے سے اڑا دی گئی، سوئی پلانٹ سے ملحقہ علاقوں کو کسی کی فراہمی معطل۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے چوبیس انچ کی گیس لائن دھماکے سے اڑا دی گئی۔

    دھماکے کے باعث سوئی پلانٹ سے ملحقہ علاقوں کو کسی کی فراہمی معطل ہوگئی لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنڈو نالہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سوئی گیس کی چوبیس انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ۔

    جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی،سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    آگ لگنے کے باعث پلانٹ کے کمپریسر کو سوئی گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کر کے سوئی گیس کی بحال کردی جائے گی۔

  • شکارپوردھماکے پرصدروزیراعظم و دیگرکا اظہارمذمت

    شکارپوردھماکے پرصدروزیراعظم و دیگرکا اظہارمذمت

    کراچی : شکار پور میں ہونے والے ہولناک واقعے پر سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

     تفصیلات کے مطابق صدرپاکستان ممنون حسین اور وزیرداخلہ چوہدری نثاراحمد نے امام بارگاہ دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

      وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے دھما کے کی مذمت کرتے ہو ئے اسے انسان دشمنی سے تعبیر کیا ۔ ۔شکار پور دھماکے پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دھماکا کرنیوالے انسان نہیں حیوان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر خوف کی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں۔

    تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملے انتہائی درجے کی سفاکیت ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سر براہ ڈاکٹر طاہر القادری نے شہید ہونیوالوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں حکومت کی رٹ کا وجود ہی نہیں ہے ،امن کی مسلسل دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں ۔

    دھماکے کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نےدھماکے پر گہرےدکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں دو زور دار دھماکے سنے گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان میں دو زور دار دھماکے سنے گئے

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں دو زور دار دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے،اطلاعات کے مطابق ڈی آئی خان میں کلاچی گرلز کالج کا قریب دو زوردار دھماکے ہئے ہیں تاہم دھماکوں کی نوعیت تاحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔

    اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

  • بیروت: دھماکے سے 4 افراد ہلاک، 35 سے زائد زخمی

    بیروت: دھماکے سے 4 افراد ہلاک، 35 سے زائد زخمی

    لبنانی دارلحکومت بیروت زوردار دھماکے سے گونج اٹھا، چار افراد ہلاک پینتیس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکہ جنوبی بیروت میں لبنانی تنظیم حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں ہوا، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ ارگرد کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، حملے کے بعد لبنان کے النصرہ فرنٹ نے ایک ٹوئٹر پیغام میں اس دہشت گردانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
        
        

       

  • بنوں چھاونی دھماکہ، دوسرے روز بنوں میران شاہ روڈ پر کرفیو نافذ

    بنوں چھاونی دھماکہ، دوسرے روز بنوں میران شاہ روڈ پر کرفیو نافذ

    بنوں چھاونی میں دھماکے کے دوسرے روز بنوں میران شاہ روڈ پر کرفیو نافذ ہے، ہر طرف سناٹا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گشت جاری ہے۔

    خیبر پختون خوا میں سیکیورٹی اہلکاروں اور سیاسی رہنماؤں پر پے در پے حملوں کے بعد سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں، بنوں چھاونی میں دھماکے کے دوسرے روز بھی بنوں میران شاہ روڈ پر کرفیو نافذ ہے۔

    شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کئے گئے ہیں، بنوں کینٹ جانے والے تمام راستے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بنوں دھماکے کے زخمیوں کو سی ایم ایچ پشاورمیں منتقل کیا گیا تھا، جن میں کئی ایک کی حالت اب بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔