Tag: دھمکیاں

  • ڈکیتی کیس :فیصل ایدھی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں

    ڈکیتی کیس :فیصل ایدھی کوسنگین نتائج کی دھمکیاں

    کراچی : ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ انہیں ایدھی سینٹر میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق معروف سماجی رہنما مرحوم عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی کا کہناہےکہ ایدھی ہوم میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی جانب سے انہیں دھمکیاں مل رہی ہیں۔

    فیصل ایدھی کا کہناتھاکہ میں اور میرے وکیل سٹی کورٹ میں کیس کی سماعت کے بعد جیسے ہی باہر آئے توڈکیتی کےملزمان نےمجھے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈکیتی کے واقعے کے بعد بھی کوئی سبق نہیں سیکھا۔

    فیصل ایدھی نے اپنے وکیل کے ہمراہ متعلقہ پولیس اسٹیشن جاکر دھمکی کے خلاف شکایت درج کرادی۔

    مزید پڑھیں:ایدھی سینٹرمیں 5 کلوسونا اورلاکھوں روپے کی ڈکیتی

    یاد رہے کہ 19 اکتوبر 2014 کو 8 مسلح افراد نے میٹھادر کے ایدھی ہوم میں داخل ہوکر عملے کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا تھا اور ڈیڑھ کروڑ سے زائد کی نقد رقم، سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    واضح رہےکہ فیصل ایدھی کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سماعتوں سے صرف چند ملزمان عدالت میں پیش ہورہے ہیں جبکہ کچھ طبی بنیادوں پر عدالت نہیں آتے۔

  • ایران امریکہ کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں‘جواد ظریف

    ایران امریکہ کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں‘جواد ظریف

    میونخ ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہناہےکہ امریکہ دھمکیاں دینا بندکرے،ایران ان دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی 53 ویں سیکورٹی کانفرنس میں ایران کے وزیرخارجہ جوادظریف نے کہاکہ حالیہ بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد امریکہ نئی پابندیاں لگا کر ایران کواشتعال دلاناچاہتاہے۔

    ایرانی وزیرخارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا کہ اگر ایران پرامریکہ کی جانب سے مزید پابندیاں لگائی جاتی ہیں تو ایران بھی اس کا بھرپور انداز میں جواب دےگا۔

    خیال رہےکہ سیکورٹی کانفرنس میں امریکی نائب صدر مائیک پنس نےاپنے خطاب میں یورپی ممالک سے تعلقات پر بات کی اور اس کے علاوہ انہوں نے ایران کودنیا میں دہشت گردی کو اسپانسر کرنے والا ملک قراردیا۔

    سعودی عرب اور اسرائیل کی جانب سے بھی اسی کانفرنس میں ایران کو خطے کے لیے سب سے بڑاخطرہ قرار دیاتھا۔

    ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کا کہناتھاکہ گزشتہ 38سالوں سے امریکی پالیسیاں ایران کے لیے کبھی دوستانہ نہیں رہی ہیں۔

    یاد رہےسال 2015 میں کہ امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما کے دورِ حکومت میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی جوہری معاہدہ ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں:ایران دہشتگردی کی معاونت کرنے والاسب سےبڑاملک قرار‘جیمز میٹس

    واضح رہےکہ رواں ماہ 5فروری کو امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران کو دہشت گردی میں معاونت کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک قرار دیاتھا۔

  • پاک بھارت تناؤ،شاہ رخ اورکرن جوہرانتہاپسندوں کےنشانے پر

    پاک بھارت تناؤ،شاہ رخ اورکرن جوہرانتہاپسندوں کےنشانے پر

    ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا نےشاہ رخ خان اور کرن جوہر کو پاکستانی اداکاروں کےساتھ کام کرنے پر دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

    تفصیلات کےمطابق انتہاپسند جماعت نونرمن سنہا کی جنرل سکیریٹری شالینی ٹھاکرے کا شاہ رخ خان اور کرن جوہر کو کہنا ہے ’کیا آپ کو 125 کروڑ کی آبادی میں اپنی فلموں میں کاسٹ کرنے کے لیے کوئی ہندوستانی اداکار نہیں مل رہا جس کی وجہ سے آپ کو پاکستان جیسے ملک سے اداکاروں کو یہاں لانا پڑے‘۔

    شالینی ٹھاکرے نےتمام فلم پروڈیوسرز کو وارننگ دی کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں کاسٹ نہ کریں ایسا کرنے پر ان کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

    مزید پڑھیں:پاکستانی فنکاروں‌ کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے نامور اداکاروں کو 48 گھنٹوں کے دوران ہندوستان چھوڑنے کی دھمکی دی گئی تھی جن میں فواد خان، ماہرہ خان، علی ظفر، ماورہ حسین اور راحت فتح علی خان شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سری نگر میں بھارتی فوجی مرکز پر حملے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو دھمکیاں دینا شروع کردی تھیں۔

  • ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں

    ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کی پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں

    ممبئی: ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسیناکی پاکستانی فنکاروں کو دھمکیوں کاسلسلہ جاری ہے اور اب انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی اداکار فواد خان اور مائرہ خان کو بھی دھمکیاں دے ڈالیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیو سینا نے پاکستانی غزل گائیک غلام علی کا کنسرٹ  منسوخ کرانے کے بعد اب پاکستانی اداکار فواد خان اورماہرہ خان کو بھی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں۔ انتہا پسند جماعت  کا کہنا ہے کہ وہ کسی بھی پاکستان فنکار،کرکٹریاکسی بھی پرفارمرکو مہاراشٹرا کی سر زمین پرقدم نہیں رکھنے دیں گے۔

    شیوسینا کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی پروا نہیں کہ ان پاکستانیوں کو اپنی فلموں میں کون سائن کررہا ہے، کرن جوہر، فرحان اختر، شاہ رخ خان وغیرہ ذمہ دار بھارتی شہری ہیں اورانہیں پاکستانیوں کو اپنی فلموں میں کاسٹ نہیں کرنا چاہیے۔

    پاکستانی اداکارفواد خان، ایشوریہ رائے کے ساتھ فلم “اے دل ہے مشکل” کی شوٹنگ کا آغازکرنے والے ہیں تاہم وہ ابھی فلم “کپوراینڈ سنز” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ ماہرہ خان بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم  “رئیس” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اگلے سال ریلیزہوگی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی ہندو انتہا پسند تنظیم کے غنڈوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سے ملاقات سے قبل بی سی سی ہیڈکوارٹر پردھاوا بول دیا تھا جب کہ پاکستانی امپائرعلیم ڈارکو بھارت اور جنوبی افریقا کی سیریز سے باہر کردیا گیا تھا۔