Tag: دھمکیوں سے ہمیں نہیں ڈرایا جاسکتا، مولانا فضل الرحمان

  • دھمکیوں سے ہمیں نہیں ڈرایا جاسکتا، مولانا فضل الرحمان

    دھمکیوں سے ہمیں نہیں ڈرایا جاسکتا، مولانا فضل الرحمان

    کراچی: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج ہم نے آئین کی بقا کی جنگ لڑنی ہے، دھمکیوں سے ہمیں نہیں ڈرایا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں تحفظ آئین پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ جب بھی تبدیل کیا جاتا ہے کہ تو آئین ٹوٹ جاتا ہے، ملک کا بنیادی ڈھانچہ ہے پاکستان میں جمہوری ریاست ہوگی۔

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قرارداد کے مقاصد کے مسودے پر آج بھی کوئی اختلاف نہیں ہے، وفاقی نظام ہوگا اس کے نیچے صوبہ جاتی نظام ہوگا۔

    جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تم نے لوگوں سے مذاق کیا نوکریاں تو دور کی بات نوالہ تک چھین لیا، معیشت کو تباہ کیا جارہا ہے، فیکٹریاں بند ہورہی ہیں۔

    مزید پڑھیں: فوادچوہدری کا فضل الرحمان کیخلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو ملک کے تشخص کو پامال کرنے نہیں دیں گے، عوام کے ذریعے حکمرانی کا حق پارلیمنٹ کو ہوگا، صدارتی نظام نہیں ہوگا، وفاقی نظام اور اس کے نیچے وحدت ہوگی، ون یونٹ نہیں صوبے ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ہورہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، افغانستان اور ایران بھی ہم سے دور چلے گئے ہیں۔