Tag: دھمکی آمیز خط

  • ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول

    ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول

    پشاور : فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کردیا اور دھمکی دی ہمارےمطالبات پرعمل نہ کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام کا لبادہ اوڑھے شرانگیز فتنۃ الخوارج نے اپنا اصلی مکروہ چہرہ سب پرعیاں کردیا۔

    بھارتی آقاؤں کی مکمل مالی امداداورسہولتکاری کے باوجود فتنۃ الخوراج مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ٹھیکیداروں کو فتنۃ الخوارج کی جانب سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا، جس میں فتنۃ الخوارج نے کان کنی کے کاروبار پر 5 فیصد بھتہ عائد کردیا۔

    خط میں کہا گیا کہ کان کنی اورمعدنیات کےکاروبارسےمنسلک افرادکو5فیصدبھتہ دیناہوگا اور معدنیات کی ترسیل کے فی ٹرک پر 5 ہزار روپے جمع کرانے ہوں گے۔

    خط میں دھمکی دی گئی کہ ہمارے مطالبات پر عمل نہ کیا گیا تو نقصان کے ذمہ دار وہ افراد خود ہوں گے۔

  • سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط بھیجنے پر بھی مقدمہ درج

    سپریم کورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط بھیجنے پر بھی مقدمہ درج

    لاہور : سپریم کورٹ کے بعد لاہورہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیزخط بھیجنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دفعہ 7اےٹی اے،507 شامل کی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیزخط بھیجنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ، دہشت گردوں کےخلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا۔

    پولیس نے مقدمہ ڈی ایس پی سیکیورٹی ہائیکورٹ کی مدعیت میں درج کیا ، سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ مقدمےمیں دفعہ 7اےٹی اے،507 شامل کی گئی ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیزخطوط کوتجزیے کےلیے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھجوادیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کےلیےشواہدجمع کئےجارہےہیں۔

    گذشتہ روز لاہورہائی کورٹ کے چار ججوں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد علی شیخ کے بعد چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان کے نام بھی خط آیا تھا۔

    عدالتی عملے نے خط کھولے بغیرپولیس کواطلاع دی اور لاہورہائیکورٹ کوملنے والےخط بھی سی ٹی ڈی ٹیم کےحوالےکر دیے گئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جو ڈاکیہ خط لےکرآیا اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    خیال رہے دھمکی آمیرخطوط کا سلسلہ اسلام آبادہائی کورٹ سے شروع ہوا تھا، جب اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت آٹھ ججوں کومشکوک خطوط موصول ہوئے تھے، عدالتی ذرائع کا کہنا ہے خط میں موجود سفوف کوانتھریکس بتایا گیا ہے، جس کا فرانزک کرایا جارہا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی، جس میں کہا ہے کہ دھمکی آمیزخط متعلقہ سول،فوجی قیادت کو بھجوا کر تحقیقات کرائی جائیں۔

    تفصیلات کے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط کامعاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ، ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکر دی۔

    درخواست میں وزیراعظم کی جانب سے دکھائے گئے خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

    درخواست گزار نے کہا ہے کہ عوام کو ذہنی تناؤسے نکالنے کیلئے فوری مداخلت کی ضرورت ہے، دھمکی آمیز خط اتنہائی حساس اورسنجیدہ معاملہ ہے، دھمکی آمیزخط متعلقہ سول،فوجی قیادت کو بھجواکرتحقیقات کرائی جائیں۔

    گذشتہ روز حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو دھمکی آمیز خط چیف جسٹس آف پاکستان کو دکھانے کی پیشکش کی تھی ، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ مقصد خط کی حقیقت آشکار کرنا ہے، دھمکی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے کے سنگین نتائج ہوسکتے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ سات مارچ کو جیسے ہی خط ملا، مراسلے میں لکھا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک آرہی ہے ، عدم اعتماد کامیاب نہ ہوئی اور عمران خان وزیراعظم برقرار رہے تو خوفناک نتائج آسکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے خط کے حوالے سے بتایا تھا کہ مراسلے میں جوباتیں ہیں وہ پاکستان کی خارجہ پالیسی سے جڑی ہے ، اس مراسلے سے واضح ہے یہ پیغام عدم اعتماد سے جڑاہواہے، مراسلے سے واضح ہے بیرونی ہاتھ اور عدم اعتماد کی تحریک آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

  • امریکہ، مساجد کو دھمکی آمیز خطوط کا سلسلہ جاری

    امریکہ، مساجد کو دھمکی آمیز خطوط کا سلسلہ جاری

    کیلیفورنیا : کونسل برائے امریکن اسلامک ریلیشنز کا کہنا ہے کہ لاس اینجلس کی تین مساجد کو دھمکی آمیز خط موصول ہوئے ہیں تنظیم نے مساجد کے باہر پولیس کی نفری بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ایجینسی کے مطابق کونسل برائے امریکن ریلیشنز نے لاس اینجلس کی تین مساجد کو لکھے گئے دھمکی آمیز خطوط ملنے پر انتظامیہ سے سیکیورٹی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    letter-post

    یہ خطوط گزشتہ ہفتے اسلامک سینٹر آف لانگ بیچ، اسلامک سینٹر آف کلیرمونٹ اور ایور گرین اسلامک سینٹر سینٹ جوز میں بھیجے گئے۔

    مساجد کو موصول دھمکی آمیز خطوط ہاتھ سے تحریر کیے گئے ہیں جن میں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی گئی ہے اور مسلمانوں کی نسل کشی کی دھمکی دی گئی ہے۔

     اسی سے متعلق : ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد نفرت انگیز واقعات میں زبردست اضافہ

    کونسل نے بتایا ہے کہ خط میں ڈونلڈ ٹرمپ کو نیا پولیس والا ظاہر کیا گیا ہے جو امریکا کو مسلمانوں سے صاف کردے گا اور مسلمانوں کے ساتھ وہی سلوک کرے گا جو ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔

    سین جوز پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان سارجنٹ اینرک گارشیا نے کہا کہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس معاملے کو نفرت پر مبنی عمل قرار دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ مذہبی رواداری پر یقین رکھتا ہے جہاں ہر شہری کو اپنے اپنے عقائد کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے نفرت آمیز اور متنازعہ بیانات کے باعث شہرت رکھتے ہیں جن کے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی اقلیتیوں بالخصوص مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

  • ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط موصول

    ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط موصول

    کراچی: سندھ اسمبلی اور سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا پر حملے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ شہلا رضا نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ کو خط سے آگاہ کردیا جس کے بعد ڈی جی رینجرز نے شہلا رضا کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط راولپنڈی کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن سے موصول ہوا۔ خط میں ان سے 50 کروڑ بھتہ مانگا گیا ہے اور نہ دینے کی صورت میں سندھ اسمبلی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

    letter

    شہلا رضا کا کہنا ہے کہ خط کے علاوہ انہیں لندن سے دھمکی آمیز فون کال بھی موصول ہوئی ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر نے خط کے بارے میں آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو آگاہ کردیا جس کے بعد ڈی جی رینجرز نے شہلا رضا کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کردی ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل معروف قوال امجد صابری کے قتل کے بعد مختلف فنکاروں نے بھی سیکیورٹی کا مطالبہ کیا تھا جس پر شہلا رضا کا کہنا تھا کہ فنکاروں سے زیادہ سیاست دانوں کو سیکیورٹی خطرات زیادہ ہوتے ہیں اور سیاست دان دہشت گردوں کا اولین ہدف ہوتے ہیں۔

  • اسکول کو بم سے اڑانے کا خط موصول، سکھر میں سیکیورٹی سخت

    اسکول کو بم سے اڑانے کا خط موصول، سکھر میں سیکیورٹی سخت

    سکھر: اسکول کو بم سے اڑانے کا دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد شہر کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کے اقدامات کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں واقع ایم کے ہائی اسکول اور گرلز کالج کو بم سے اڑانے کے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے مطابق اسکول کو موصول ہونے والے خط کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سکھر کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    پڑھیں : کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

    ایس ایس پی نے مزید کہاکہ ’’شہر میں سیکیورٹی پہلے سے ہی ہائی الرٹ ہے اور داخلی و خارجی گاڑیوں کی مکمل تلاشی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی جارہی ہے، اس ضمن میں 40 سے زائد چیک پوسٹیں قائم کی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں:  راولپنڈی سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن، سینکڑوں گرفتار

    دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کے  ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے زمینی اور فضائی کارروائی کرکے 9 دہشتگرد ہلاک کیے جبکہ بلوچستان میں کومبنگ آپریشن میں تیرہ افراد پکڑے گئے تاہم ایف سی کے مطابق خروٹ آباد اوراسکے ملحقہ علاقے میں رات بھر تابڑ توڑ چھاپے مارے گئے ،گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔